تعارف آصف اثر حاضرِ خدمت

آصف اثر

معطل
السلام علیکم !

کچھ عرصے سے اردو محفل کا جائزہ لیتا رہا ہوں صورت و سیرت نے کافی متاثر کیا۔ سوچا میں بھی اپنا نام محفلین میں شامل کردوں۔ کسی کا کیا جاتا ہے۔ شاید کچھ نہ کچھ فائدہ پہنچاسکوں یا لے سکوں کہ یہی زندگی کا مقصد ہے۔ محفل کا جائزہ صرف اس وجہ سے لیتا رہا کہ کہ ہر ایرے غیرے فورم پر جانا اچھی بات نہیں۔ لہذا اختیاط کا دامن تھامے رکھا۔ مگر یہ محفل ہی عجیب ہے ۔ بہت ہی زبردست قسم کا۔۔۔جب "خوب" لگا توسمجھنے میں بھی مشکل نہیں ہوئی۔اپنا تعارف میں کیا بیان کروں۔ نام آصف (خان)ہے۔ مگر ہم نے "خان"پر ربڑ پھیر دیاہے۔ کہ اس کی تاریخ دہشت گرد ، ظلم وجبر پر مبنی اور غرور وتکبر سے پُر ہے۔ بھلا ہمارا ان چیزوں سے کیا واسطہ؟۔ کیوں کہ "آئی ایم ناٹ ٹیررسٹ!" (ادب کےغوطہ خور مزاح کو سمجھ لیتے ہیں۔۔۔۔)۔

خیرشعر وشاعری کا شغف ہے۔اپنی میٹھی پشتو میں کچھ غزلیں لکھ "ماری" ہے۔ اور یہ تو سب کو معلوم ہی ہوگا کہ شعر ہو، شاعر ہو، مشاعرہ ہواور تخلص نہ ہو۔۔؟ عجیب سا اور ادھورا لگتا ہے۔ لہذا "اثر" لگا دیا۔ باقی اللہ ہی جانتا ہےکہ تاثیر کتنی ہے۔ ویسے میں اچھی بات سے خود بہت جلد متاثر ہوتاہوں۔ شاعر دوست کئی ہیں ، جن سے مل کر بہت فائدہ ہوتا ہے۔تدریس کے پیشے سے شوقیہ وابستہ ہوں۔ کیوں کہ میرا یقین ہے شوق ہی وہ محرک ہے جو اپنے پیشے میں اخلاص پیدا ہونے کا سبب بنتا ہے۔ اردو، اور ریاضی سے دلی لگاؤ ہے۔ اسلامیات کو بے حد چاہتا ہوں مگر تدریس میں پہل نہیں کرتا۔ کہ حق ادا نہیں ہوسکے گا۔سمجھتا ہوں کہ اس کے لیے باشرع اور متقی ہونا لازمی ہے۔آج کل بیشتر پرائیویٹ اور سرکاری اسکولوں میں اس لحاظ سے افسوس ناک غفلت پائی جاتی ہے کہ (لاشعوری طور پریہ مقصد پختہ کیا جاتا ہے )کہ سب کچھ بنو مگر باعمل مسلمان نہیں۔۔۔ بس سارا نظام پیسےاور نمود ونمائش کے چکر میں ہے۔

مزید یہ کہ مطالعے کا انتہا کی حد تک شوق ہے۔ جب بھی موقع ملتا ہے کچھ نہ کچھ ضرور پڑھتا ہوں۔ راستے میں کوئی اخبار ملیں یا کوئی رقم ورقہ (انگلش ،اردو یا پشتو کاہو) توفورا پڑھ لیتا ہوں۔ کہ اس میں فائدہ بہت ہے۔اب تک جو کچھ پڑھا اور سمجھا ہے ، اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ یہ دنیا بہت ہی پُر اسرار ہے۔ چاہے وہ نور و نار کے تناظر میں ہو یا مادے کے تناظر میں۔ کچھ لوگ ہر چیز کو عقل سے پرکھتے ہیں جس سے ان کا عقل بے چارہ ایک محدود سطح پر اٹک جاتاہے۔اور ترقی نہیں کرپاتا۔ لہذا نہ وہ خدا کو سمجھ پاتےہیں اور نہ اس کے نظام کو۔

کچھ خیر خواہوں کے مشورے سے صحابہ کرام ر ضی اللہ عنہم ، ائمہ کرام سمیت امام غزالی رحمہ اللہ ، علامہ ابنِ جوزی رحمہ اللہ ودیگر کو پڑھا، ان کے علم نے بہت شعور دیا ہے۔ان کا علم اپنی انتہا پر تھا۔موجودہ حالات گھمبیر ہے۔ مسلمان اپنی دنیا اور باقی دنیا مسلمان کے درپے ہیں۔ پتہ نہیں یہ ہم سے چاہتے کیا ہے۔۔۔ حالاں کہ تاریخ میں کہیں بھی مسلمانوں نے غیر مسلموں پر ظلم نہیں کیا۔ اخلاق سے دلوں کو فتح کیااور تلوار سے ان کو حق سے روکنے والوں کو۔مگرچند اقوام ہمیشہ سے ان کوزیرکرنے کی کوشش کرتے چلے آرہے ہیں۔ جن دنوں ،میں افغانستان کی تاریخ مع تاتاری یلغار پڑھ رہا تھا، افغانستان میں مسلمانوں کی عظیم ترین نسل کشی پر بہت رویا ہوں۔ تاریخ ایک عبرت کدہ ہے۔ اس کے بغیر انسان کا شعور بالغ نہیں ہوپاتا۔کچھ عرصہ پہلے دجال کو اپنے مطالعے کا موضوع بنایا تھا جس کی وجہ سے فائدہ یہ ہوا کہ موجودہ حالات پر اللہ نے ذہن کھول دیا۔

سیر وتفریح فطرت میں رچی بسی ہے۔ مالم جبہ تک گیا ہوں۔ کالام کئی بار جاتے جاتے بچا۔ پتہ نہیں کیوں مگر بس بچ گیا۔کاغان،ناران اورچترال جانے کا قوی ارادہ ہے۔

کرکٹ 1999 میں دیکھنا چھوڑ دیا تھا۔مگر جب وقت ملے تو خودکھیلنے میں مزا آتا ہے۔خود کھیلنا ہی اصل ہےورنہ قیمتی وقت کی بربادی ہے۔ کثیر الملکی کمپنیوں کا ایک دھندہ ہے۔ جو اتنا بڑھا چڑھا کر پیش کرتے ہیں۔ کئی بار پاکستانیوں کو بے وقوف بنایا جاچکا ہے مگر تفریح کی بہانے سمجھنے کا وقت نہیں ان کے پاس، کیوں کہ غور وفکر کی عظیم نعمت سے محروم ہیں۔ شاہدآفریدی پسندیدہ ہے مگر قابل اعتبار کسی طور نہیں سمجھتا۔

پہلےخیبر پختون کےشمال کے سرسبز پہاڑوں میں رہتے تھے مگر اب حالات کے دائرے میں کراچی پہنچ چکے ہیں۔ سب گھر والے ادھر ہی ہے۔ ماں باپ اور بہن بھائیوں کے ساتھ رہ کر زندگی ہر جگہ نعمت ہے۔تعلیم بی کام تک کیاہے۔ آگے ایم اے کا ارادہ ہے۔میٹرک کے دنوں میں مائیکروسافٹ آفس اور ویژول بیسک سیکھا ،بعد میں سی /سی پلس پلس پڑھی ۔ وقت کی کمی اور مصروفیات کی وجہ ہاتھ نہیں لگایا۔ ورنہ دو دو ہاتھ کرنے کے لیے بے تاب ہوں۔فی الحال عارضی طور پر کراچی کے ایک پبلشنگ ادارے سے بطور گرافکس ڈیزائنر وابستہ ہوں۔رمضان کے علاوہ دیگر مہینوں میں تدریس اور گرافکس ڈیزاننگ ساتھ ساتھ جز وقتی نبھانا ہوتی ہیں۔

کراچی آکر بک اسٹالوں پر گھومتا رہتا جس کے باعث کئی علمی و معلوماتی نگینوں سے تعارف ہوا اور ہاتھ بھی لگے۔ان میں (اردوکے چند رسائل) "گلوبل سائنس" ،"اردو ڈائجسٹ" "فہمِ دین" اور "حیا" ڈائجسٹ قابل ذکر ہے۔ "اساتذہ میں "گلوبل سائنس کے مدیرِ اعلی" علیم احمد صاحب" اور کامیابی ڈائجسٹ کے "سید عرفان احمد صاحب"شامل ہیں۔بہت ہی پُرخلوص شخصیات ہیں۔

اردو کا جمود دیکھ کر دل زخمی ہے۔ اردو کے چاہنے والے بھی رومن اردو میں گفت وشنید کرتے ہیں۔ جو اردو کے لیے زہرِ قاتل ہے ۔سب زبانوں سے پیار ہے کوشش ہے سب سیکھوں ۔پشتو کا جائزہ لینے کے بعد ایک انکشاف یہ ہوا کہ نیے الفاظ کی تشکیل اور رواج پانے میں اردو زبان ،پشتو سے بہت پیچھے ہے۔جس کے ہم سب ذمہ دار ہیں۔ آپ شاید حیران ہوں کہ اس وقت پشتو زبان میں ہر بڑی زبان کے لیے(پشتو سے دیگر اور دیگرزبانوں سے پشتو میں) 50 سے زائد مستند لغات موجود ہیں۔ جن میں چینی ، فرانسیسی،جرمن، ڈچ، عربی،جاپانی، روسی ،ترکی اور دیگر اہم زبانیں شامل ہیں! اور آپ آن لائن رہ کر پشتو یا کسی دوسری زبان کا لفظ لکھ کر سہولت سے مطلوبہ ترجمہ حاصل کرسکتے ہیں۔

دین اسلام کو فطرتِ حیات مانتا ہوں۔ کہ یہ اس ذات نے چنا ہے جس نے ہماری جسمانی ساخت اور نفسیات وضع کی ہے۔زندگی کی بنیاد دلیل ہے۔ سب کچھ سمجھ آسکتا ہیں اگر دلیل کو اختیار کیا جائے۔ ورنہ یہاں کائنات کے بنانے والے سے انکاری بھی خود کو حق پر سمجھتے ہیں۔

باقی یہ دنیا عارضی اس کا سب کچھ عارضی ۔۔۔ آخرت کی فکر بھی کرنی ہے۔ دعا کریں سب چاہنے والوں کو اللہ دنیاو آخرت میں کامیابی عطافرمائیں۔باقی پھر کبھی ان شاء اللہ ۔۔۔۔

بے ترتیبی اور طوالت کے لیے معذرت خواہ۔۔

آپ سب کو دل سے والسلام۔ اپنا خیال رکھیے گا۔
 
آخری تدوین:

ظفری

لائبریرین
اردو محفل پر خوش آمدید ۔۔۔۔۔
آپ کا تفصیلی تعارف پڑھا ۔ کمال کا ہے ۔ مزاح ، ادب ، شاعری ، کھیل ، سیاست ، مذہب غرض یہ کہ دنیا کے سارے شعبہ جات تک آپ کی یہ رسائی اور توجہ یقیناً قابلِ رشک ہے ۔آپ سے سیکھنے کو یقیناً بہت کچھ ملے گا ۔ آتے جاتے رہئے گا ۔ والسلام
 

نایاب

لائبریرین
محترم آصف اثر بھائی ۔ محفل اردو پر دلی خوش آمدید
اچھا لگا آپ کے بارے جان کر ۔۔۔۔۔
تشنگی بڑھ سی گئی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ " نور و نار و مادے " کے ذکر خیر سے ۔۔۔۔۔۔۔
امید ہے کہ ۔۔۔۔۔۔۔کھل جائیں گے کچھ اور دو چار ملاقاتوں میں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ان شاءاللہ
بہت دعائیں
 

آصف اثر

معطل
سب کا بہت شکریہ۔ نایاب سے گزارش ہے آپ ہی ذرا تفصیلا اگر سوال پوچھ لیں تو آسانی رہے گی۔ ان شاء اللہ جلد مفید لڑیاں شامل کروں گا۔
 

نایاب

لائبریرین
سب کا بہت شکریہ۔ نایاب سے گزارش ہے آپ ہی ذرا تفصیلا اگر سوال پوچھ لیں تو آسانی رہے گی۔ ان شاء اللہ جلد مفید لڑیاں شامل کروں گا۔

سوال کرنا ہی تو ہم کو آتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔ پوچھ لیں گے سب کچھ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ذرا صبر ۔۔۔ کہ
چلے تو کٹ ہی جائے گا سفر آہستہ آہستہ ۔۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
اردو محفل میں صمیم قلب سے خوش آمدید۔

کراچی میں جناب راشد اشرف صاحب سے ضرور رابطہ کیجیے گا۔ کتابوں کے سلسلے میں آپ کی صحیح راہنمائی کریں گے۔
 

آصف اثر

معطل
سوال کرنا ہی تو ہم کو آتا ہے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔ پوچھ لیں گے سب کچھ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔ ذرا صبر ۔۔۔ کہ
چلے تو کٹ ہی جائے گا سفر آہستہ آہستہ ۔۔۔ ۔۔
ویسے آپ مجھے کسی چینل کا اینکر پرسن لگتے ہیں۔۔۔ اچھے جملے لکھتے ہیں۔ ایک دلچسپ بات بتانا چاہتا ہوں آپ کے نام کے متعلق (ناراض نہ ہونے کی شرط پر!) کہ خیبر پختون میں "نایاب" اکثر و بیشتر مذکر کے جنسِ مخالف کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے۔ یہ تو شکر ہے میں نے پہلے آپ کا تعارف پڑھا ورنہ نایاب "بھائی" پھر میں سب کے سامنے معذرت معذرت کرتا پھرتا۔۔۔۔!
 

آصف اثر

معطل
اردو محفل میں صمیم قلب سے خوش آمدید۔

کراچی میں جناب راشد اشرف صاحب سے ضرور رابطہ کیجیے گا۔ کتابوں کے سلسلے میں آپ کی صحیح راہنمائی کریں گے۔
بہت شکریہ شمشاد بھائی۔ ان شاء اللہ ضرور ملوں گا۔ فی الحال میں محترم رضی الدین سید صاحب سے ملنے کا پروگرام بنا رہاہوں۔ عید کے بعد ملوں گا۔ آپ نے شاید ان کی تحریریں پڑھی ہوں۔ بہت عمیق تحقیقی مضامین لکھتے ہیں۔
 

نایاب

لائبریرین
ویسے آپ مجھے کسی چینل کا اینکر پرسن لگتے ہیں۔۔۔ اچھے جملے لکھتے ہیں۔ ایک دلچسپ بات بتانا چاہتا ہوں آپ کے نام کے متعلق (ناراض نہ ہونے کی شرط پر!) کہ خیبر پختون میں "نایاب" اکثر و بیشتر مذکر کے جنسِ مخالف کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے۔ یہ تو شکر ہے میں نے پہلے آپ کا تعارف پڑھا ورنہ نایاب "بھائی" پھر میں سب کے سامنے معذرت معذرت کرتا پھرتا۔۔۔ ۔!
میرے محترم بھائی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سدا خوش رہیں آمین ۔۔۔۔دادی جان مرحومہ نے " نایاب " سے پکارا ۔ سو یہی نام میری شناخت بنا ۔ نیٹ کی دنیا میں اکثریت نے میرے نام سے مجھے صنف نازک سمجھا ۔ مجھے کبھی بھی اس کا برا نہ لگا ۔۔۔۔۔ کیونکہ بہت سے دلچسپ واقعات بھی منسلک ہیں اس غلط فہمی سے ۔۔۔۔۔ آپ نے انٹرویو پڑھ لیا ورنہ شاید آپ سے بھی کوئی واقعہ وابستہ ہوجاتا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

غدیر زھرا

لائبریرین
وعلیکم السلام :)
خوش آمدید :)
آپ کی ہمہ جہت شخصیت کے بارے میں پڑھ کر بہت اچھا لگا :)
اوتار سے ہی آپ کا محفل سے لگاؤ معلوم ہو گیا :)
امید ہے آپ کا وقت یہاں بہت اچھا گزرے گا :)
نیک تمنائیں :)
 
Top