ایچ اے خان
معطل
کیوں۔ سٹی گم ہوگئی نا
محسن بھائی اب اتنی بھی کیا معصومیت۔ تو پاکستان کی جیل سے رہائی، امریکہ میں رہائش، بے نظیر کا قتل اور اب تمام مقدمات سے برئیت، کیا ابھی بھی آپ کو ایسا سوال پوچھنے کی ضرورت ہے؟یہ کہیں خفیہ فوجی ڈیل کا نتیجہ تو نہیں جو بکے ہوئے جج ہر چیز 'پاسے' کرتے جا رہے ہیں؟؟؟
یہ کہیں خفیہ فوجی ڈیل کا نتیجہ تو نہیں جو بکے ہوئے جج ہر چیز 'پاسے' کرتے جا رہے ہیں؟؟؟
درست کہہ رہے ہیں۔ فوجی جنرلز کو سب کچھ میسر ہے ۔ اور عوام بھوکی ہے۔فاروق قیصر کی ایک نظم پڑھی تھی، آپ بھی پڑھیئے :
میرے پیارے اﷲ میاں
میرے پیارے اﷲ میاں
دل میرا حیران ہے
میرے گھر میں فاقہ ہے
اس کے گھر میں نان ہے
میں بھی پاکستان ہوں
اور وہ بھی پاکستان ہے
میرے پیارے اﷲ میاں
لیڈر کتنے نیک ہیں
ہم کو دیں وہ صبر کا پھل
خود وہ کھاتے کیک ہیں
میرے پیارے اﷲ میاں
یہ کیسا نظام ہے
فلموں میں آزادی
ٹی وی پہ اسلام ہے
میرے پیارے اﷲ میاں
سوچ کے دل گھبراتا ہے
بند ڈبوں میں خالص کھانا
ان کا کتا کھاتا ہے
میرا بچہ روتے روتے
بھوکا ہی سو جاتا ہے
دو طبقوں میں بٹتی جائے
ایسی اپنی سیرت ہے
اُن کی چھت پر ڈش انٹینا
میرے گھر بصیرت ہے
میرے پیارے اﷲ میاں
میری آنکھ کیوں چھوٹی ہے
اُس کی آنکھ میں کوٹھی ہے
میری آنکھ میں روٹی ہے
میرے پیارے اﷲ میاں
تیرے راز بھی گہرے ہیں
ان کے روزے سحری والے
اور میرے اَٹھ پہرے ہیں
دعوت روزہ کھلوانے کی
انہیں ملی سرکاری ہے
میرا بچہ روزہ رکھ کے
ڈھونڈتا پھرے افطاری ہے
میرے پیارے اﷲ میاں
یہ کیسا وٹہ سٹہ ہے
این ٹی ایم کا سر ننگا
پی ٹی وی پہ دوپٹہ ہے
میرے پیارے اﷲ میاں
بادل مینہ برسائے گا
اس کا گھر دھل جائے گا
میرا گھر بہہ جائے گا
میرے پیارے اﷲ میاں
چاند کی ویڈیو فلمیں دیکھ کے
اس کا بچہ سوتا ہے
میرا بچہ روٹی سمجھ کر
چاند کو دیکھ کر روتا ہے
میرے پیارے اﷲ میاں
یہ کیسی ترقی ہے
اُن کی قبریں تک ہیں پکی
میری بستی کچی ہے
پروپیگنڈا ہےبلاول و بختاور کے متعلق کیا خیال ہے؟ سرے محل اور باقی لوٹی ہوئی دولت؟
پروپیگنڈا ہے
پروپیگنڈا ہے
کویہ مرے نا مرے بھائی جی میں تو بس مرنےو الی ہوں۔۔۔۔۔۔۔