آصف زرداری نہ کھپے

کاشف رفیق

محفلین
ویسے ایک بڑی حیرت انگیز بات ہو رہی ہے کہ امریکی اور یورپی تمام بڑے اور مشہور جرائد میں زرداری کے خلاف ایک ایسی مہم کا آغاز ہوا چلا ہے ۔ جس میں زرداری کے کردار اور ماضی کو بے راگ نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ مسلسل کئی دنوں تک مطالعہ کے بعد ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ یہ پورا ایک منظم ایجنڈا ہے ۔ جو انتہائی ہوشیاری سے ترتیب دیا جارہا ہے ۔ زرداری کے بارے میں ایسے ایسے انکشافات کیئے جا رہے ہیں جن سے خود پاکستانی عوام ابھی تک لاعلم ہیں ۔
آپ کیا کہتے ہیں ؟ ۔۔ میں اپنی رائے محفوظ رکھتا ہوں ۔

تو ان سے پاکستانی عوام کو بھی آگاہ کردیجئے۔
 
طالوت

کیا آپ نہیں سمجھتے یہ ایک تیر سے دو شکار ہیں ؟ آصف علی زرداری کا صدر نہ بننا تو کافی مشکل ہے لیکن اس مہم سے ایک طرف تو زرداری پر دباو ڈالا جا رہا اور دوسری طرف زرداری مخالفین کے ساتھ اپنی ہمدردیاں ظاہر کی جا رہی ہیں ۔۔ (ویسے بقول پی پی پی کے یہ احسن اقبال کا کام ہے) تاہم آپ کی رائے کا انتظآر ہے
وسلام
 
محسن حجازی

محفلین
ویسے ایک بڑی حیرت انگیز بات ہو رہی ہے کہ امریکی اور یورپی تمام بڑے اور مشہور جرائد میں زرداری کے خلاف ایک ایسی مہم کا آغاز ہوا چلا ہے ۔ جس میں زرداری کے کردار اور ماضی کو بے راگ نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ مسلسل کئی دنوں تک مطالعہ کے بعد ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ یہ پورا ایک منظم ایجنڈا ہے ۔ جو انتہائی ہوشیاری سے ترتیب دیا جارہا ہے ۔ زرداری کے بارے میں ایسے ایسے انکشافات کیئے جا رہے ہیں جن سے خود پاکستانی عوام ابھی تک لاعلم ہیں ۔
آپ کیا کہتے ہیں ؟ ۔۔ میں اپنی رائے محفوظ رکھتا ہوں ۔

لیکن اس میں stakeholder کون ہے؟ :confused:
سادہ سی بات ہے، آج یہاں آپ کو محفل کا صدر بنانے کی بات آئے تو لوگ آپ کے پچھلے تین سالوں کی بات تو کریں گے کہ کنڈکٹ کیا رہا ہے وغیرہ وغیرہ۔ بس اب بھی یہی ہو رہا ہے۔ اصل میں عباس اطہر اور نذیر ناجی سمیت کئی قلمکار جن میں کچھ تو پیپلز پارٹی کے کیمپ میں سے ہیں یا پھر ویسے معاوضوں اور لفافوں کے عوض لکھ رہے ہیں، تواتر سے یہی بات کر رہے ہیں کہ دیکھئے صاحب زرداری صاحب کے خلاف بے بنیاد کردار کشی کی مہم چلائی جا رہی ہے۔ عالمی سطح پر کسی کو زرداری صاحب سے کوئی دلچسپی نہیں، جنہیں تھی، ان کا ایلچی امریکہ میں معاملات طے کر آیا ہے اور اسی کے نتیجے میں مشرف صاحب مستعفی ہوئے ہیں۔
مشرف کے سنگین جرائم میں سے لال مسجد کو بالکل ایک طرف رکھ دیجئے باجوڑ کو بھی بھول جائیے اور مان لیجئے کہ ان کا خاتمہ عین ثواب تھا لیکن ان سب سے صرف نظرکے باجود مشرف کے جرائم کی فہرست خاصی طویل ہے جس میں اکبر بگٹی کا قتل، سٹیل مل کیس، پی ٹی سی ایل کی کوڑیوں کے بھاؤ فروخت، عدلیہ کو اٹھا کر تہہ وبالا کر دینا شامل ہیں۔ پھر اکتوبر99 کا اقدام ہی آئین کی رو سے سزائے موت کے لیے کافی ہے۔
جب کہ جناب زرداری صاحب فرماتے ہیں کہ مشرف کو معاف کر دیا جائے گا۔:rolleyes:
وہ بھی محض اس لیے کہ انہوں نے زرداری صاحب کو معاف کر دیا تھا۔
میری ذاتی رائے یہ ہے کہ ایسے موقع پر اخبارات کسی بھی اہم عہدہ سنبھالنے والے کے ماضی کی بابت ضمیمے رپورٹیں وغیرہ شائع کرتے ہیں، یہ معمول کی بات ہے تاہم ہمارے ممدوح کا ماضی ہی اگر ایسا ہوتو اس میں کسی کیا کیا قصور ہے؟ :rolleyes:
 
محسن حجازی

محفلین
چلئے ہمت بھائی آپ کا تو ٹیگز کا کوٹہ ختم ہوا! :grin:
یار لوگ بڑے مزے کے ٹیگ لگا گئے ہیں میں تو ہنس ہنس کر دھرا ہورہا ہوں :grin:
ویسے ہمت بھائی اب تو آپ کا نام بھی زرداری کے ساتھ آنے لگا ہے۔
 
طالوت

محفلین
ٹیگز کو مدون کریں ٹیگز
با بنیاد الزامات :), بے نظیر کا قاتل زرداری, راہبر یا راہزن,
شہنشاہ لوٹ مار, مسٹر 10 پرسنٹ, ٹیگز تعصب پر مبنی ہیں, پیپلزپارٹی کا چیرمین, پیکر فریب و مکر, کرپٹ لیڈر, ہمت علی کی ہٹ دھرمی
سب نہیں ہمت علی کچھ جعلی ہیں ۔۔۔
 
محمداحمد

لائبریرین
چلئے ہمت بھائی آپ کا تو ٹیگز کا کوٹہ ختم ہوا! :grin:
یار لوگ بڑے مزے کے ٹیگ لگا گئے ہیں میں تو ہنس ہنس کر دھرا ہورہا ہوں :grin:
ویسے ہمت بھائی اب تو آپ کا نام بھی زرداری کے ساتھ آنے لگا ہے۔

محسن بھائی

میرے بھی 2 ٹیگز پورے ہو گئے ہیں۔ اب تماشہ دیکھ رہا ہوں۔ :grin:
 
محمداحمد

لائبریرین
جب کہ جناب زرداری صاحب فرماتے ہیں کہ مشرف کو معاف کر دیا جائے گا۔:rolleyes:
وہ بھی محض اس لیے کہ انہوں نے زرداری صاحب کو معاف کر دیا تھا۔
میری ذاتی رائے یہ ہے کہ ایسے موقع پر اخبارات کسی بھی اہم عہدہ سنبھالنے والے کے ماضی کی بابت ضمیمے رپورٹیں وغیرہ شائع کرتے ہیں، یہ معمول کی بات ہے تاہم ہمارے ممدوح کا ماضی ہی اگر ایسا ہوتو اس میں کسی کیا کیا قصور ہے؟ :rolleyes:

مشرف صاحب کا ایک بڑا کارنامہ Nro ہے جس کے فیوض و برکاتاب اب اُن تک بھی ردِ عمل میں پنہچ رہے ہیں۔
 
چلئے ہمت بھائی آپ کا تو ٹیگز کا کوٹہ ختم ہوا! :grin:
یار لوگ بڑے مزے کے ٹیگ لگا گئے ہیں میں تو ہنس ہنس کر دھرا ہورہا ہوں :grin:
ویسے ہمت بھائی اب تو آپ کا نام بھی زرداری کے ساتھ آنے لگا ہے۔
اس کے علاوہ اپ کر بھی کیا سکتے ہیں۔
میں تو سمجھتا ہوں‌ہر کوئی اپنی اپنی کیریکٹرسٹک (خصوصیات) لکھتا گیا ہے۔ اب ان کے ذھنیت پر کیا کی جیے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
اس کے علاوہ اپ کر بھی کیا سکتے ہیں۔
میں تو سمجھتا ہوں‌ہر کوئی اپنی اپنی کیریکٹرسٹک (خصوصیات) لکھتا گیا ہے۔ اب ان کے ذھنیت پر کیا کی جیے۔

ارے ہمت بھائی! ہمت کریں یہ دل لگی تو پہلی بار ہی ہوئی ہے ورنہ ہمیشہ تو دلائل ہی کی سوغات پیش کی جاتی ہے آپ کے حضور۔ پہلی دفعہ کچھ اس طرح سے اظہارِ رائے کا موقع میسر آیا ہے کہ کچھ تفریح بھی ہو گئی۔ :grin: آپ دل چھوٹا نہ کریں ۔ لوگ اگر مذاق بھی کر رہے ہیں‌ تو یہ بہت سنجیدہ مذاق ہے۔ :|

آپ کے ہاں ایک جملہ تو سننے کو ملتا ہے کہ "آپ بھی زرداری کی صدارت کے خلاف ہیں" لیکن اس جملے کی جھلک آپ کے باقی کلام میں نہیں ملتی ۔ کہیں یہ سب احباب کی دل جوئی کے لئے تو نہیں ہے۔ :idea:

زرداری صاحب بلاشبہ اچھے آدمی ہوں گے لیکن لوگ عجیب ہیں کہ کوئی بھی اُنہیں اچھی نظر سے نہیں دیکھتا جانے ان سب لوگوں کو نظر نہیں آتا یا یہ لوگ اُن عقیدت مندانہ لینسز سے محروم ہیں جنہیں آپ نے آنکھوں پر سجایا ہوا ہے۔ :mad: رہی بات تعصب کی تو تعصب وہ کرے گا جسے زرداری صاحب یا اُن کے مخالفوں سے کچھ سروکار ہو۔ ہاں اگر زرداری صاحب کے اپنے پیانات، تقریریں خود اُن کی مخالف بن جائیں تب تو لوگ کہیں گے نا! آخر صدر بننے جا رہے ہیں۔
 
جیا راؤ

محفلین
جب میں نے زرداری کے صدر بننے کا سنا تھا تو یہ تصور کرتے ہی سب سے پہلے (بغیر کسی شعوری کوشش کے) میرے ذہن میں خودکشی کا خیال آیا تھا۔:(:(:(
 
شمشاد

لائبریرین
میں نے بھی سُنا تھا کہ بختاور نے خود کشی کی کوشش کی تھی۔ آپ بھی اسی کا کہہ رہی ہیں ناں۔
 
جیا راؤ

محفلین
میں نے بھی سُنا تھا کہ بختاور نے خود کشی کی کوشش کی تھی۔ آپ بھی اسی کا کہہ رہی ہیں ناں۔

اچھا وہ بھی ہماری ہم خیال ہیں !:grin:
(اتنے شدید ذہنی صدمہ کے بعد ایسی ہی باتیں ذہن میں آ سکتی ہیں۔)
:)

اللہ کرے زورِ 'خیال' اور۔۔:):)
 
col4.gif

مزید
جنگ
 
Top