مبارکباد آل پنجاب انٹر کالج مشاعرے میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ناعمہ عزیز کو بے حد مبارک

ناعمہ عزیز

لائبریرین
آپ سب کی دعاؤں اور نیک تمناؤں کے لئے بے حد مشکور ہوں ، یہ اعزاز مجھے کیونکر مل گیا میں نے کیسے یہ غزل لکھ لی یہ شاید میں خود بھی نہیں جانتی ہوں ، میں جو کہ آج سے بیس دن پہلے یہی سوچتی تھی کہ میں غزل نہیں لکھ سکتی اور آج خود اپنی ہی لکھی گئی غزل پر جیت کر جو خوشی ہوئی ہے وہ میں فاتح لالہ کے نام کرتی ہوں :) فاتح لالہ ایک ایسا وقت بھی تھا کہ آپ سے بات کرتے ہوئے مجھے بہت ڈر لگتا تھا لیکن سچ میں ، میں نے جانا کہ آپ بہت اچھے ہیں :) تھینککککک یو شو مچ مجھے یہاں تک پہنچانے کے لئے ، مجھے خود میری پہچان بنانے میں میری مدد کرنے کے لئے ،
تھینکسسسس اے لاٹ ۔۔۔۔
اب تفیصل اس دن لکھوں گی جس دن میرا لیپی مجھے واپس مل جائے گا :)
 
زیک

مسافر
یہ اعزاز مجھے کیونکر مل گیا میں نے کیسے یہ غزل لکھ لی یہ شاید میں خود بھی نہیں جانتی ہوں ، میں جو کہ آج سے بیس دن پہلے یہی سوچتی تھی کہ میں غزل نہیں لکھ سکتی
اب اتنا انکسار بھی اچھا نہیں ہوتا :p آپ اتنی اچھی شاعر ہیں تو یہ اعزاز حاصل کیا
 
الف عین

لائبریرین
بہت بہت مبارک ہو ناعمہ۔ پہلا انعام کسے ملا، اگر یہ معلوم ہوتا اور وہ غزل دیکھتا تو کہہ سکتا تھا کہ کچھ دھاندلی تو نہیں ہوئی۔
 
دوست

محفلین
مبارکباد بھئی۔
اعجاز صاحب پہلا انعام غزل جمع نظم کو ملا۔ اس کی صرف ایک غزل ہی تھی۔
 
فاتح

شاکر، ساتھ ساتھ یہ بھی تو بتاؤ کہ جسے پہلا انعام ملا اس نے خود بتایا کہ اس نے وہ غزل کسی پختہ کار شاعر سے لکھوا کے پڑھی تھی۔ :)
اور اس پر میں نے ناعمہ سے یہ کہا تھا کہ اگر تم بھی کسی سے لکھوا کے پڑھ دیتیں تو شاید پہلا انعام بھی مل جاتا لیکن کیا اس سے وہ خوشی ہو سکتی تھی جو اس وقت تمہیں ہو رہی ہے اپنی محنت سے جیت کے؟
 
آخری تدوین:

فاتح

لائبریرین
آپ سب کی دعاؤں اور نیک تمناؤں کے لئے بے حد مشکور ہوں ، یہ اعزاز مجھے کیونکر مل گیا میں نے کیسے یہ غزل لکھ لی یہ شاید میں خود بھی نہیں جانتی ہوں ، میں جو کہ آج سے بیس دن پہلے یہی سوچتی تھی کہ میں غزل نہیں لکھ سکتی اور آج خود اپنی ہی لکھی گئی غزل پر جیت کر جو خوشی ہوئی ہے وہ میں فاتح لالہ کے نام کرتی ہوں :) فاتح لالہ ایک ایسا وقت بھی تھا کہ آپ سے بات کرتے ہوئے مجھے بہت ڈر لگتا تھا لیکن سچ میں ، میں نے جانا کہ آپ بہت اچھے ہیں :) تھینککککک یو شو مچ مجھے یہاں تک پہنچانے کے لئے ، مجھے خود میری پہچان بنانے میں میری مدد کرنے کے لئے ،
تھینکسسس س اے لاٹ ۔۔۔ ۔
اب تفیصل اس دن لکھوں گی جس دن میرا لیپی مجھے واپس مل جائے گا :)
جیتی رہو بیٹا۔۔۔ مجھے بھی بے حد خوشی ہوئی تھی جب یہ خبر سنی تھی۔ اللہ تمہیں مزید ڈھیروں کامیابیاں نصٰب کرے۔ آمین
 
Top