آنکھ، چشم، نین، دیدہ، نگاہ، نظر پر اشعار

جاسمن

لائبریرین
ہمارے ہونٹوں پہ پر لطف قہقہے بکھرے
ہماری آنکھوں نے کتنے مزے سے باتیں کیں
(عدنان محسن)
 

جاسمن

لائبریرین
ایک سے دیوار و در کو دیکھنا تھا عمر بھر
اپنی آنکھوں کے مقدر میں جہاں بانی نہ تھی
(عدنان محسن)
 

شمشاد

لائبریرین
جو دل میں تھی نگاہ سی نگاہ میں کرن سی تھی
وہ داستاں الجھ گئی وضاحتوں کے درمیاں
ادا جعفری
 

سیما علی

لائبریرین
تم ناحق ناراض ہوئے ہو ورنہ مے خانے کا پتہ
ہم نے ہر اس شخص سے پوچھا جس کے نین نشیلے تھے

(غلام ‌محمد ‌قاصر)
 

جاسمن

لائبریرین
یہ کس کا چہرہ دمکتا ہے میری آنکھوں میں
یہ کس کی یاد مجھے کہکشاں سے آتی ہے
عبید صدیقی
 

سیما علی

لائبریرین
اے خدا جو بھی مجھے پندِ شکیبائی دے
اس کی آنکھوں کو مرے زخم کی گہرائی دے

اتنا بے صرفہ نہ جائے مرے گھر کا جلنا
چشمِ گریاں نہ سہی چشمِ تماشائی دے

فراز
 

سیما علی

لائبریرین
یہ دشتِ ہجر، یہ وحشت یہ شام کے سائے
خدا یہ وقت تری آنکھ کو نہ دکھلائے

اسی کے نام سے لفظوں میں چاند اترے ہیں
وہ ایک شخص کہ دیکھوں تو آنکھ بھر آئے

امجد اسلام امجد
 

سیما علی

لائبریرین
ٹھہرتی ہی نہیں آنکھیں جاناں
تیری تصویر کی زیبائی پر

سطح کے دیکھ کے اندازے لگیں
آنکھ جاتی نہیں گہرائی پر

پروین شاکر
 

سیما علی

لائبریرین
کیا میں بھی پریشانیِ خاطر سے قریں تھا
آنکھیں تو کہیں تھیں دلِ غم دیدہ کہیں تھا

کس رات نظر کی ہے سوئے چشمکِ انجم
آنکھوں کے تلے اپنے تو وہ ماہ جبیں تھا

نام آج کوئی یاں نہیں لیتا ہے انہوں کا
جن لوگوں کے کل ملک یہ سب زیرِ نگیں تھا

میر
 

سیما علی

لائبریرین
انہیں کبھی نہ بتانا میں ان کی آنکھیں ھوں
وہ لوگ پھول سمجھ کر مجھے مسلتے ھیں

کئ ستاروں کو میں جانتا ھوں بچپن سے
جہاں بھی جائوں میرے ساتھ ساتھ چلتے ھیں

(بشیر بدر)
 

سیما علی

لائبریرین
کوئے قاتل میں چلے جیسے شہیدوں کا جلوس
خواب یوں بھیگتی آنکھوں کو سجانے نکلے

(امجد اسلام امجد)
 
Top