آوارہ کتے

ساجد

محفلین
غیرسرکاری بیان ہی تو اس بیان کی خوبصورتی ہے :)

بہت شکریہ نیرنگ بھائی شئیر کرنے کے لئے :)
کافی دن پہلے کتا مار سکواڈ کے ایک مجاہد سے بات ہو رہی تھی کہ یار انہیں مارنے کی بجائے پکڑ کر چین یا کوریا وغیرہ کو فروخت کیوں نہیں کر دیتے جہاں یہ خوارک کے طور پر استعمال ہوتے ہیں۔ بلکہ ہم نے تو ایک قدم آگے بڑھ کر یہ تجویز بھی دے ڈالی کہ پاکستان میں کتے چونکہ وافر ہیں اور ان کا مصرف بھی کافی محدود ہے کیوں نا عوام کتا فارم بنا کر کتے پالیں اور غیر ممالک کو بیچ کر پیسہ کمائیں۔
کتا مار سکواڈ کے مجاہد نے ہمیں خشمگیں نظروں سے گھورا اور اپنی قتل وغارت گری پر پشیمان ہو گیا :)
 

پردیسی

محفلین
یہ تو کھلی دہشت گردی ہے ۔۔ کتوں کو فورا اس پر احتجاج کرنا چاہئے۔۔اگر کتے یہ احتجاج نہیں کرتے تو کتے کے بچوں کو ضرور اس پر بھرپور احتجاج کرنا چاہئے
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
کیا بچے ہوئے کتوں کی برطانوی حکومت سے سیاسی پناہ کی درخواست کی بھی کوئی خبر ہے؟
مزید تفصیلات اک بریک کے بعد :)

تصدیقی ربط غیر سرکاری بیان کے بارے میں خاموش ہے۔
تصدیقی روابط ہمیشہ ایسے بیانات کے بارے میں خاموش ہوتے ہیں۔ :p

اسلام آباد میں بھی بہت زیادہ کُتے ہیں۔ ان کا بھی کوئی بند و بست ہو جائے تو عوام دعائیں دے گی۔
اسلام آباد تک لاہور انتظامیہ کا ہاتھ نہیں پہنچتا ہاں مری روڈ کی ایک سائیڈ کے سارے کتے مار دیئے جائیں گے۔ (اندر کی خبر)

غیرسرکاری بیان ہی تو اس بیان کی خوبصورتی ہے :)

بہت شکریہ نیرنگ بھائی شئیر کرنے کے لئے :)
میں ثقیل خبروں سے تنگ آگیا تھا۔ یہ خبر پر نظر پڑی تو سوچا دوستوں کے ساتھ شغل رہے گا۔ :) :)

حضور باقاعدگی سے لکھنا شروع کر دیں۔ خبر میں مزاح کا رنگ بھرنا ہر کسی کے بس میں نہیں ہوتا۔ خدا نے آپ کو یہ صلاحیت دی ہے تو اس کا اظہار کیا کریں۔:applause:
شکریہ ساجد بھائی۔ سب آپ احباب کا فیض ہے۔ :) :)

ہائیں۔۔یہ کتے ہیں یا مگ29 ؟
سر آپ شکاری ٹولیوں کے فن پر انگلی اوہ معذرت قلم اٹھا رہے ہیں۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
لیجیئے ہمارے نمائندے نے اک تازہ ترین تصویر حاصل کر لی ہے۔ بچ جانے والے کتے کتوں کی تنظیموں کی تلاش میں اور آپس میں باہمی مشورہ کرتے ہوئے۔ اس نے مزید اضافہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آجکل کتے رات کو بھی خاموش رہ کر اس ظلم کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

31582_559902090693488_885081112_n.jpg
 

باباجی

محفلین
میرا خیال ہے کہ
"رحمان ملک" کو کسی نے بتا دیا ہوگا کہ
کتوں سے بھی دہشتگردی اور خود کش حملوں کا خطرہ ہے :ROFLMAO:

(ظاہر ہے کتوں کا کونسا کوئی موبائل نیٹ ورک افس ہے جس سے رحمان ملک مٹھائی مانگے گا )
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
کافی دن پہلے کتا مار سکواڈ کے ایک مجاہد سے بات ہو رہی تھی کہ یار انہیں مارنے کی بجائے پکڑ کر چین یا کوریا وغیرہ کو فروخت کیوں نہیں کر دیتے جہاں یہ خوارک کے طور پر استعمال ہوتے ہیں۔ بلکہ ہم نے تو ایک قدم آگے بڑھ کر یہ تجویز بھی دے ڈالی کہ پاکستان میں کتے چونکہ وافر ہیں اور ان کا مصرف بھی کافی محدود ہے کیوں نا عوام کتا فارم بنا کر کتے پالیں اور غیر ممالک کو بیچ کر پیسہ کمائیں۔
کتا مار سکواڈ کے مجاہد نے ہمیں خشمگیں نظروں سے گھورا اور اپنی قتل وغارت گری پر پشیمان ہو گیا :)
یہ خبر غلط ہے جناب۔ ابھی ابھی تصدیقی اطلاع موصول ہوئی ہے کہ وہ پشیماں نہیں ناراض تھا کہ آپ اسکا ذریعہ روزگار ختم کرنا چاہ رہے ہیں۔:hatoff:
 

پردیسی

محفلین
لیجیئے ہمارے نمائندے نے اک تازہ ترین تصویر حاصل کر لی ہے۔ بچ جانے والے کتے کتوں کی تنظیموں کی تلاش میں اور آپس میں باہمی مشورہ کرتے ہوئے۔ اس نے مزید اضافہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آجکل کتے رات کو بھی خاموش رہ کر اس ظلم کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

31582_559902090693488_885081112_n.jpg

مجھے اس تصویر پر شدید تحفضات ہیں ۔۔ ان کتوں کا ننگا پن فحاشی کو فروغ دے رہا ہے۔ برائے مہربانی ان کا ننگا پن دور کیا جائے
 

قیصرانی

لائبریرین
وہ تو پہناتے ہی رہتے ہیں۔۔
آج کل فیشن اسرائیل کا چل رہا ہے۔۔
کراچی و حیدرآباد کی سڑکوں پر یہی جھنڈے چھپے نظر آتے ہیں۔۔
خیر میں نے اپنی سوچ بتا دی کہ جو کام میں دوسروں کے لئے کرتا ہوں، وہی توقع رکھتا ہوں کہ اپنی باری بھی برداشت کروں گا :)
 

شمشاد

لائبریرین
اخلاقی سبق: جو بھونکتے ہیں، وہ کاٹتے نہیں اور جو کاٹتے ہیں، وہ بھونک بھونک کر "کھپ" نہیں ڈالتے :)

تمہی سے ہے دہشت اہل لاہور کے دل میں
کاٹنے والے کتو، سدا کاٹتے رہو، جیتے رہو

مرکزی خیال میں نے پیش کر دیا ہے۔ اس کی اصلاح اور اوزان کی برابری میرے بس سے باہر ہے :(
لیکن کتوں کا کوئی اعتبار بھی تو نہیں کہ کس وقت بھونکنا بند کر کے کاٹنا شروع کر دیں۔ آخر کو کُتے جو ہوئے۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
تمام خبروں والے ارکان کی توجہ اس طرف دلاتا چلوں کہ صرف چار ٹانگوں والے کتے زیر بحث ہیں۔ دو ٹانگوں والے کتوں کو انسے ملا کر انکی تضحیک نہ کی جائے۔ بصورت دیگر سخت ایکشن لیا جائے گا۔
 
Top