آوارہ کتے

ساجد

محفلین
کتے واقعی سوچتے ہیں۔ یہ اور بات ہے کہ سوچنے کا انداز ہم سے مختلف ہوگا :)

آپ نے کارل ساگان کی کتاب Shadows of forgotten ancestors پڑھی؟ اس میں کارل ساگان نے مختلف جانداروں کا جائزہ لیا ہے کہ اگر وہ سوچ سکتے ہوں تو کیا یا کیسے سوچتے ہوں گے
موصوف نے تو انہیں ancestors کے خانے میں رکھ دیا ہے ۔ کہیں یہ ڈارون کے بھائی بند تو نہیں ہیں؟۔:)
 
پردیسی

محفلین
یارا یہاں ابھی تک کتا ۔۔ کتا کھیلا جارہا ہے ۔۔۔ :LOL: بھائی لوگوں نے پانچ پانچ لاکھ روپے کا کتا پال رکھا ہے اور ایک آپ ہیں کہ کتوں کا خانہ خراب کرنے پر تلے ہیں :-P ویسے آپ سب کا کتا کتا کھیلنے سے مجھے اپنی پیاری روزی کتیا یاد آ گئی ۔۔
کیا کتیا تھی جناب ۔۔۔ پکی پوائینٹر ۔۔۔۔ اب آپ پوچھیں گے کہ پوائینٹر کون سی نسل ہے اور پکی سے کیا مراد ہے ۔۔:hypnotized:
یہ کچی اور پکی کسی پنڈ کے رہنے والے کتوں کے شوقین جوان سے پوچھیں :laughing:
 
قیصرانی

لائبریرین
یارا یہاں ابھی تک کتا ۔۔ کتا کھیلا جارہا ہے ۔۔۔ :LOL: بھائی لوگوں نے پانچ پانچ لاکھ روپے کا کتا پال رکھا ہے اور ایک آپ ہیں کہ کتوں کا خانہ خراب کرنے پر تلے ہیں :-P ویسے آپ سب کا کتا کتا کھیلنے سے مجھے اپنی پیاری روزی کتیا یاد آ گئی ۔۔
کیا کتیا تھی جناب ۔۔۔ پکی پوائینٹر ۔۔۔ ۔ اب آپ پوچھیں گے کہ پوائینٹر کون سی نسل ہے اور پکی سے کیا مراد ہے ۔۔:hypnotized:
یہ کچی اور پکی کسی پنڈ کے رہنے والے کتوں کے شوقین جوان سے پوچھیں :laughing:
پوائنٹر تو شکار کے لئے استعمال ہوتا ہے۔ گھر میں پالتو بنانا اس پر ظلم ہے :(

پانچ لاکھ کی کیا بات کر رہے ہیں؟ ایسے بھی کتے موجود ہیں جن کی قیمت ایک لاکھ یورو سے یعنی پاکستانی سوا کروڑ روپے سے شروع ہوتی ہے اور دس لاکھ یورو سے بھی زیادہ تک جاتی ہے، یعنی ساڑھے بارہ کروڑ روپے

چین میں تبتین نسل کے کالے رنگ کے شیفرڈ نسل کے کتوں کی بات کر رہا ہوں
 
برادر ہم کو تو کسی نے تحفے میں دے دی تھی ۔ ہماری بلا جانے کہ اس سے شکار کیسے کھیلنا ہے ۔آپ کی بات بجا ہے کہ پانچ لاکھ تو کچھ بھی نہیں بلکہ کروڑوں کی بات کہئے۔۔۔ برادر پاکستان میں تو پانچ لاکھ کا کتا ہی بڑی بات ہے۔۔۔ کتا تو آخر کتا ہی ہوتا ہے۔:LOL:
 
پردیسی بھائی پاکستان میں بھی بعض کتوں پر کروڑوں خرچ کئے جاتے ہیں اور یہ امپورٹڈ گاڑیوں میں گھومتے ہیں۔:)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
کتے واقعی سوچتے ہیں۔ یہ اور بات ہے کہ سوچنے کا انداز ہم سے مختلف ہوگا :)

آپ نے کارل ساگان کی کتاب Shadows of forgotten ancestors پڑھی؟ اس میں کارل ساگان نے مختلف جانداروں کا جائزہ لیا ہے کہ اگر وہ سوچ سکتے ہوں تو کیا یا کیسے سوچتے ہوں گے
لو جی ادھر انسانوں کے خیالات سے کسی کو دلچسپی نہیں ہےo_O اور آپ کتوں کی سوچ پڑھانا چاہ رہے ہیں۔ کمال ہے۔:confused:
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
لیجیئے حاضر ہیں اک بار پھر کتوں کے بارے میں مزید خبروں کے ساتھ۔
کیونکہ یہ موضوع گذشتہ سے متصل ہے تو اگر آپ نے پہلی خبریں نہیں پڑھ رکھیں تو جا کر پہلے یہ خبریں پڑھ آئیں۔
کتوں کا قتل عام
کتوں کی پریشانی (تصویری ثبوت)
کتوں کی آبادی

اور آج کا موضوع ہے
سگ گزیدگی (یعنی کاٹنا کتے کا انسان نما مخلوق کو)​
پہلے خاص خاص معلومات:
قبرستان بن گیا آوارہ کتوں کا مسکن۔ اک قبر کھود کر کھا گئے کتے لاش۔ اہل محلہ کا احتجاج - تصدیقی ربط
کتے کو وقت پر کھانا نہ دینے پر مالکہ کا ملازم پر تشدد۔ ملازم ہلاک، مالکہ کتے سمیت فرار- تصدیقی ربط
اک رپورٹ کے مطابق ہر سال 55ہزار لوگ سگ گزیدگی کا شکار ہوتے ہیں۔ جن میں سے 2500 پاکستانی ہوتے ہیں۔
فوری طبی امداد نہ ملنے پر 20٪ لوگ مختلف پیچیدگیوں کا شکار ہو جاتے ہیں۔
500 کے قریب فوری امداد نہ ملنے پر ہاتھ دھونے کے لیئے اپنی جان کا استعمال کر لیتے ہیں۔
مغرب میں موٹے کتے کو پتلا کرنے کے لیئے ورزش کا اہتمام۔
جبکہ مشرق میں کتے کو کتا کرنے میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی گئی۔
گوری میموں کا کتوں سے بے انتہا پیار۔ پاکستانی کتے حسرت کا شکار

تصدیقی ربط

اور اب تبصرہ:
حویلی لکھا کا قبرستان کتوں کا ڈیرہ بن گیا۔ کتوں کے منہ کو بھی انسانی خون لگ گیا۔ قبریں کھود کر نومولود بچوں کی لاشیں کھا گئے۔(مزید تبصرے سے گریز)
عوام کے احتجاج پر انتظامیہ کا عوام کو ملنگوں کو فروغ دینے کا مشورہ۔ ملنگ ہی مسیحا ہیں اس بیماری کے۔ اک بااختیار حکومتی صاحب کا جذباتی مؤقف
لاہور میں کتے کو کھانا نہ دینے پر مالکہ نے ملازم پر تشدد کر کر کے ہلاک کر دیا۔ اہل محلہ کی رپورٹ۔ مالکہ کتے سمیت فرار۔ (اس غمناک خبر پر مزید تبصرے سے ہمارا گریز)

ابھی تک کے لیئے اتنا ہی۔ تحقیقاتی رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا اک وقفے کے بعد۔ امید ہے آپ ہمارے ساتھ ہی ہونگے۔ تب تک کے لیئے اجازت
 
پردیسی

محفلین
یارا اپنے نیرنگ خیال جی ۔۔۔۔ میرا شک اب یقین میں بدلنے لگا ہے کہ آپ نے ہم سمیت تمام لاہوریوں کو '' کتا، کتا'' کر دیا ہے۔۔۔۔ میرا خیال ہے آپ کہیں چھوٹے غالب کا غصہ تو لاہوریوں پر نہیں نکال رہے۔۔

چلیں آپ خوش ہوجائیں ۔۔ ویسے کتا ہے بھی بڑا پیارا جانور ہے۔۔ میں اپنے کتے کو ڈیٹول سوپ سے نہلاتا ہوں تاکہ وہ ہر قسم کے جراثیم سے پاک رہے ۔۔کتا وفادار ہوتا ہے انسانوں سے زیادہ ۔۔ انسان کتے کو خال خال ہی کاٹتے ہیں مگر '' کتا '' کبھی بھی کاٹ سکتا ہے ۔ کتا جو ہوا ۔
 
پردیسی بھائی پاکستان میں بھی بعض کتوں پر کروڑوں خرچ کئے جاتے ہیں اور یہ امپورٹڈ گاڑیوں میں گھومتے ہیں۔:)
برادر ہم کو تو کسی نے تحفے میں دے دی تھی ۔ ہماری بلا جانے کہ اس سے شکار کیسے کھیلنا ہے ۔آپ کی بات بجا ہے کہ پانچ لاکھ تو کچھ بھی نہیں بلکہ کروڑوں کی بات کہئے۔۔۔ برادر پاکستان میں تو پانچ لاکھ کا کتا ہی بڑی بات ہے۔۔۔ کتا تو آخر کتا ہی ہوتا ہے۔:LOL:
پوائنٹر تو شکار کے لئے استعمال ہوتا ہے۔ گھر میں پالتو بنانا اس پر ظلم ہے :(

پانچ لاکھ کی کیا بات کر رہے ہیں؟ ایسے بھی کتے موجود ہیں جن کی قیمت ایک لاکھ یورو سے یعنی پاکستانی سوا کروڑ روپے سے شروع ہوتی ہے اور دس لاکھ یورو سے بھی زیادہ تک جاتی ہے، یعنی ساڑھے بارہ کروڑ روپے

چین میں تبتین نسل کے کالے رنگ کے شیفرڈ نسل کے کتوں کی بات کر رہا ہوں

اتنے بیش قیمت کتے، اف توبہ، جبھی تو یہ نعرہ تخلیق کیا گیا۔۔۔ "زندہ ہے کتا زندہ ہے"
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
یارا اپنے نیرنگ خیال جی ۔۔۔ ۔ میرا شک اب یقین میں بدلنے لگا ہے کہ آپ نے ہم سمیت تمام لاہوریوں کو '' کتا، کتا'' کر دیا ہے۔۔۔ ۔ میرا خیال ہے آپ کہیں چھوٹے غالب کا غصہ تو لاہوریوں پر نہیں نکال رہے۔۔

چلیں آپ خوش ہوجائیں ۔۔ ویسے کتا ہے بھی بڑا پیارا جانور ہے۔۔ میں اپنے کتے کو ڈیٹول سوپ سے نہلاتا ہوں تاکہ وہ ہر قسم کے جراثیم سے پاک رہے ۔۔کتا وفادار ہوتا ہے انسانوں سے زیادہ ۔۔ انسان کتے کو خال خال ہی کاٹتے ہیں مگر '' کتا '' کبھی بھی کاٹ سکتا ہے ۔ کتا جو ہوا ۔
ارے نہیں نجیب بھائی! یہ تو اک خبر ہاتھ آگئی تو میں نے بات کا بتنگڑ بنا دیا۔ محض تفریح طبع کے لیئے۔ اصل میں جس بھی خبر کو ہاتھ لگاؤ وہ اسقدر سنجیدہ اور غمناک ہوتی ہے کہ دل لرز جاتا ہے تفصیلات پڑھ کر۔ ایسے میں اس ہلکی پھلکی خبر سے مجھے سکون ملا تو میں نے سوچا کہ سب کو ہی اس میں شامل کر لیا جائے۔ :) :)
 
پردیسی

محفلین
یہ کتا جو میں پیش کر رہا ہوں یہ خالصتا انڈین کتا ہے ۔ ویسے تو ہر ملک کے کتوں کی الگ ہی خصلتیں ہوتی ہیں مگر دیکھا یہ بھی گیا ہے کہ ملک کے اندر شہر کے رہنے واے کتوں میں بھی مختلف خصلتیں پائی گئی ہیں۔
بحرحال دیکھئے خالصتا انڈین کتا
imgres
images
 
عسکری

معطل

یہ کتے کو تصویر میں صرف 20٪ جگہ کیوں ملی ہے ؟:laugh:
 
Top