آپس کی باتیں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
آئیں بھئی آئیں، ہزار بار آئیں، کس نے منع کیا ہے آنے کو۔

اب ماورا کی باری ہے آنے کی۔
 
قیصرانی

لائبریرین
ماوراء تو شاعری والے دھاگے پر مصروف ہیں۔ دیکھیں کب آتی ہیں۔
تب تک اگر جیہ آجائیں تو۔۔۔
بےبی ہاتھی
 
شمشاد

لائبریرین
تمہارا ایک نمبر ہو گیا۔

آج یہاں اتنی زیادہ گرمی تھی کہ میں نے کمپوٹر پر “برف“ ٹائپ کیا اور سکرین پر “ پانی “ لکھا نظر آیا۔

اب قیصرانی
 
جیہ

لائبریرین
یہاں تو اتنی گرمی ہے کہ میں پسینہ پسینہ ہو رہی ہوں ۔ وولٹیج بھی کم ہے اے سی بھی کام نہیں کررہا
 
شمشاد

لائبریرین
شکر کرو کہ لوڈ شیڈنگ نہیں ہو رہی تمہارے علاقے میں،

اب پاکستانی بھائی کی باری ہے۔
 
پاکستانی

محفلین
یہاں کا موسم تو بہت اچھا ہے ابھی تھوڑی دیر پہلے بارش ہوئی ہے۔

اب شمشاد بھائی بتائیں گے موسم کا حال
 
قیصرانی

لائبریرین
ہر وہ دوست آجاتے ہیں جن کو نہیں بلایا جاتا، اور وہ نہیں آتے جن کو بلایا جاتا ہے :( کیسے شمشاد بھائی، ابھی آپ نے بلایا، میں‌ دیر سے آیا :(
ابھی جیہ
بےبی ہاتھی
 
جیہ

لائبریرین
میں آگئی
شمشاد بھائی لوڈشیڈنگ تو بہت ہے۔ مگر آج بجلی نہیں گئی ابھی تک۔ اور مجھے حیرت ہو رہی ہے
 
قیصرانی

لائبریرین
وولٹیج ڈراپ ہو رہی ہے تاکہ اے سی وغیرہ نہ چل سکیں اور ٹوٹل لوڈ برابر رہے۔
بےبی ہاتھی
 
شمشاد

لائبریرین
ماشاء اللہ خاصی رونق ہے دائیں طرف حالانکہ رضوان اور محب نہیں ہیں۔

اب سارا کی باری ہے۔ یا پھر ظفری
 
شمشاد

لائبریرین
پاکستانی نے کہا:
یہاں کا موسم تو بہت اچھا ہے ابھی تھوڑی دیر پہلے بارش ہوئی ہے۔

اب شمشاد بھائی بتائیں گے موسم کا حال

101 بار کہہ چکا ہوں بارش کا نام نہ لیا کریں۔

یہاں کا موسم بہت گرما گرم ہے۔ چائے بنانے کے لیے چولہے پر پانی ابالنے کی ضرورت نہیں، نلکے سے پانی لیں، پتی ڈالیں اور چائے تیار۔ یاد رہے یہ اردو والی پتی ہے، ہندی والا پتی نہیں۔

پاکستانی بھائی کے علاقے میں ابھی ہلکی بارش ہوئی ہے، گرج چمک کے ساتھ اگر ان کی اہلیہ برس پڑئی تو موسلادار بارش کا امکان ہے۔

ملتے ہیں بریک کے بعد۔
 
زیک

مسافر
شمشاد: تو اس کا مطلب ہے کہ میں نہ بتاؤں کہ ہمارے ہاں کل سے بارش شروع ہے؟

اب uzma۔
 
ماوراء

محفلین
شمشاد نے کہا:
پاکستانی نے کہا:
یہاں کا موسم تو بہت اچھا ہے ابھی تھوڑی دیر پہلے بارش ہوئی ہے۔

اب شمشاد بھائی بتائیں گے موسم کا حال

101 بار کہہ چکا ہوں بارش کا نام نہ لیا کریں۔

یہاں کا موسم بہت گرما گرم ہے۔ چائے بنانے کے لیے چولہے پر پانی ابالنے کی ضرورت نہیں، نلکے سے پانی لیں، پتی ڈالیں اور چائے تیار۔ یاد رہے یہ اردو والی پتی ہے، ہندی والا پتی نہیں۔

پاکستانی بھائی کے علاقے میں ابھی ہلکی بارش ہوئی ہے، گرج چمک کے ساتھ اگر ان کی اہلیہ برس پڑئی تو موسلادار بارش کا امکان ہے۔

ملتے ہیں بریک کے بعد۔

~~
موسم کا حال تو بہت خطرناک ہے۔ :D
~~
 
uzma

محفلین
Zikria, I am Uzma from Pakistan. I had problesm with my login. Mansoor helped me. This is my confirmation message.
Allah Hafiz
Uzma
 
قیصرانی

لائبریرین
ویلکم بیک عظمٰی۔ یہ میں نے زکریا بھائی کے مشورے سے لاگ ان نیم تبدیل کیا تھا۔ اب آپ لاگ ان ہو گئی ہیں۔
بےبی ہاتھی
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top