آپس کی باتیں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

الف عین

لائبریرین
جاگو سونے والو۔ کہاں ہو سب لوگ
شاید کوئ بندۂ خدا آئے
صحرا میں اذان دے رہا ہوں
 

شمشاد

لائبریرین
جاگے ہوئے ہیں اعجاز بھائی، اب آپ کا وقت ہم سے اڑھائی گھنٹے آگے ہے تو آپ تو پہلے ہی ہوں گے۔

ابھی تو سیدہ شگفتہ بھی نظر آ رہی ہیں آن لائن۔

وہ تو آئیں گی نہیں، فرذوق کو بلا لیتا ہوں۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ جیہ کافی دیر کی آئی ہوئی ہے، ادھر کیوں نہیں آ رہی، کیا کوئی آسیب ہے ادھر جس سے ڈر رہی ہے، ویسے مجھے معلوم ہے کیوں نہں آ رہی ادھر،

اور اس کا نیا اوتار : آسمان سے گرا، کھجور میں اٹکا پھر زمین پر ٹپکا
 

جیہ

لائبریرین
لو جی ہم آگئے ہیں

پتہ ہے اس اوتار کا عنوان کیا ہے؟

اس کا عنوان ہے“ خواہشِ نا تمام“
 

شمشاد

لائبریرین
شاہ جی ابھی تک شام کا پروگرام کنفرم نہیں ہے۔ اگر کچھ ہوا بھی تو ہنگامی بنیادوں پر ہو گا،

شمیل کی داڑھ کا درد ختم ہوا کہ نہیں؟
 

شمشاد

لائبریرین
گرمی سی گرمی ہے کوئی،

سب جگہ اختتامِ ہفتہ منا رہے ہیں لوگ سوائے یہاں کے ، اسی لیے محفل میں رونق نہیں ہے۔

اب پھر شاہ جی ہی آئیں گے۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج برف باری کہاں کہاں ہوئی اور سرد ہوائیں کہاں کہاں چلیں؟ اور کس کس نے سرد آہیں بھریں؟ کہ ان کا سارا اثر ادھر محسوس ہو رہا ہے۔

ابھی ماورا اور اسکی دوستوں کے آنے کا وقت ہوا چاہتا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
میں بھی ابھی جا رہا ہوں، رات دیر سے لوٹوں گا۔

آپ اکیلے ہی آج راج کریں۔
 

ظفری

لائبریرین
لو جی اس گاڑی کے ڈرائیور شمشاد بھائی بھی آگئے ۔ اب آُپ ہی سنبھالیں ۔ اب ہم تو چلے شاعری والی ٹرین میں ۔ :wink:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top