آپس کی باتیں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
جیہ یہ بات قیصرانی سمجھ میں بھی نہیں آئی، یہ باجو کے “ دستخط “ کی بات ہو رہی تھی۔

اب فرذوق کیا باری ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
ظفری بھائی اب باجو اتنی بھی ان پڑھ نہیں ہیں کہ انگوٹھا لگائیں، آخر انگلینڈ میں رہتی ہیں اور ڈھیروں کام کرتی ہیں، ان پڑھ بندہ میرا مطلب ہے بندی تو یہ سب نہیں کر سکتی۔
 

ظفری

لائبریرین
شمشاد بھائی پہلے تو آپ یہ بتائیں کہ “ اتنی بھی ان پڑھ نہیں ہیں “ سے کیا مرادہے ۔ :wink:
 

شمشاد

لائبریرین
ان پڑھ کا مطلب جو اتنا بھی پڑھا لکھا نہ ہو کہ کسی بھی زبان میں اپنا نام تک نہ لکھ سکتا ہو۔

اب اگر آپ عقلی طور پر کوئی تکنیکی مطلب ڈھونڈ رہے ہیں تو معذور ہوں، نہیں کہہ سکتا۔
 

ظفری

لائبریرین
نہیں ۔۔ میں کوئی تکنیکی مطلب نہیں ڈھونڈ رہا ۔۔۔ بس ایسے ہی پوچھ لیا تھا ۔
 

شمشاد

لائبریرین
چلیں چھوڑیں، یہ بتائیں کہ آج وہاں موسم کیسا ہے؟ یہاں تو پھر وہی شدید گرمی اور وہ بھی خشک اور لُو والی

فریب کی طرف تو ریت کے جھکڑ بھی چل رہے ہوں گے۔
 

ظفری

لائبریرین
یہاں گذشتہ چار روز سے بارش تھی ۔ آج سورج نے اپنا دیدار کروایا ہے ۔ موسم کافی خوشگوار ہے مگر کہیں کہیں کچھ علاقوں میں سیلاب آ گیا ہے ۔ جس کی وجہ سے کچھ راستے بند ہیں ۔ ابھی تک کا حال تو یہ ہے آگے اللہ بہتر جانتا ہے ۔
 

زیک

مسافر
ظفری نے کہا:
یہاں گذشتہ چار روز سے بارش تھی ۔ آج سورج نے اپنا دیدار کروایا ہے ۔ موسم کافی خوشگوار ہے مگر کہیں کہیں کچھ علاقوں میں سیلاب آ گیا ہے ۔ جس کی وجہ سے کچھ راستے بند ہیں ۔ ابھی تک کا حال تو یہ ہے آگے اللہ بہتر جانتا ہے ۔

سنا ہے کہ ڈی‌سی کے آس پاس شدید طوفان آیا ہے۔ خوب بارش ہوئی ہے۔
 

ظفری

لائبریرین
جی ہاں ۔۔۔ یہاں چار روز سے شدید بارش تھی ۔ ڈی سی یہاں سے صرف دس منٹ کی ڈرائیو پر ہے لہذاٰ ڈی سی سمت میری لینڈ اور ورجینا بھی بارش سے متاثر ہوئے ہیں ۔ کئی علاقے زیرِ آب آگئے ہیں ۔ اور اُن علاقوں میں ایمرجنیسی لگا کر نیشنل گارڈ کو بھی طلب کر لیا ہے ۔ ابھی تک تین افراد لاپتہ ہیں جن میں 14 اور 12 سال کے دو بچے بھی ہیں ۔
 

شمشاد

لائبریرین
شدید طوفان، بارشیں، آندھی

اور ادھر صرف اور صرف خشک اور لُو والی گرمی، یار کچھ بارش ادھر ہی بھیج دیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
یہاں‌ بھی بارشیں‌ ہیں، ماشاءاللہ۔ درجہ حرارت ابھی 15 ڈگری کے لگ بھگ ہے
بےبی ہاتھی
 

شمشاد

لائبریرین
اللہ نظرِ بد سے بچائے، کیا خوب رونق ہے دائیں طرف،

رضوان کو جب پتہ چلے گا، اسے بہت افسوس ہو گا، پہلے دن بلی نہ مارنے کا یہی انجام ہوتا ہے :wink:
 

شمشاد

لائبریرین
اچھا تو آپ ہو آئی ہیں جنت سے اور دیکھ آئی ہیں ان کو سبز لباس پہنے ہوئے۔

لیکن وہاں والوں نے نکال دیا یا خود ہی واپس آ گئی؟
 

فریب

محفلین
شمشاد نے کہا:
چلیں چھوڑیں، یہ بتائیں کہ آج وہاں موسم کیسا ہے؟ یہاں تو پھر وہی شدید گرمی اور وہ بھی خشک اور لُو والی

فریب کی طرف تو ریت کے جھکڑ بھی چل رہے ہوں گے۔

جی چلتے ہیں اور آجکل تو دروازے کھڑکیاں بند ہونے کے باوجود بھی ریت اندر آن موجود ہوتی ہے
اب قیصرانی بابا
 

فریب

محفلین
آج پہلی بار مجھے حیرت ہو رہی ہے محفل کی خاموشی دیکھ کر کہ اتنے سارے فعال لوگ موجود ہیں اور کتنی دیر سے کوئی بھی پیغام نہیں آیا کسی کی بھی طرف سے :roll:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top