آپس کی باتیں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

قیصرانی

لائبریرین
تو ایک دھاگہ کھول کر یہ نام دے دیں‌مجھے پلیز
کہتے ہیں کہ غلام کو آزاد کرنا بہت ثواب کا کام ہے
غلام
 

الف عین

لائبریرین
غلام بنایا کس نے تھا؟؟ اگر مجھے اپنے منصب ڈھائ ہزاری سے کچھ اختیار مل سکتا ہے تو؎
جا ہم نے تجھے آزاد کیا۔
اور وہ بے بی اور باتونی ہاتھی
؎واپس پھیر دے مجھ کو
 

شمشاد

لائبریرین
جیہ یہ جو تم نے آج اتنا الٹا سیدھا ہو کے گوشت پکایا ہے تو کیا اسے کھانا بھی اتنا ہی الٹا سیدھا ہو کے پڑے گا :( :?
 

جیہ

لائبریرین
ارے آپ کو کیسے پتہ۔۔

پتہ ہے آج جب میں نے جب بابا کے سامنے کھانا رکھا تو اس نے کہا “ نیکر ہوگی گھر میں؟“

میں نے کہا “ اب اتنی بھی گرمی نہیں کہ نیکر پہن کر کھانا کھایا جائے“

اس نے کہا نہیں ، بس شوربے میں اترنا تھا۔ گوشت تلاش کرنے :roll:
 

شمشاد

لائبریرین
تو میرا اندازہ درست ثابت ہوا، آئیندہ سے میری توبہ اگر کھانا تو کیا پکانے کا بھی پوچھا۔
 

تیلے شاہ

محفلین
جویریہ مسعود نے کہا:
ارے آپ کو کیسے پتہ۔۔

پتہ ہے آج جب میں نے جب بابا کے سامنے کھانا رکھا تو اس نے کہا “ نیکر ہوگی گھر میں؟“

میں نے کہا “ اب اتنی بھی گرمی نہیں کہ نیکر پہن کر کھانا کھایا جائے“

اس نے کہا نہیں ، بس شوربے میں اترنا تھا۔ گوشت تلاش کرنے :roll:
:lol:
 

جیہ

لائبریرین
بابا بھی نا بس! کیا ہوا اگر پانی زیادہ پڑ گیا تھا شوربے میں ۔ اور گوشت زیادہ پکا تو اس میں میرا کیا قصور۔ آج چولہے کی گرمی کے ساتھ موسم کی گرمی بھی مل گئی تھی :?
 

شمشاد

لائبریرین
ایک دفعہ ہدہد نے حضرت سلیمان علیہ السلام اور ان کی فوج کی دریا کے کنارے دعوت کی۔ جب سب آ گئے تو ہدہد نے ایک اڑتی ہوئی مکڑی پکڑی اور اس کے ٹکڑے ٹکڑے کر کے دریا میں ڈال دیا اور کہنے لگا کہ بوٹی تو کسی کسی کو ہی ملے گی البتہ شوربہ سب کے حصے میں آئے گا۔

تم نے بھی دریائے سوات کا رخ اپنی ہنڈیا کی طرف موڑ لیا ہو گا۔
 

جیہ

لائبریرین
نہیں بلکہ چولہے اور موسم کی گرمی اکھٹے پہلے مرتبہ دیکھی ہے۔ 42 سنٹی گریڈ گرمی تھی آج۔

بابا کہتے ہیں اتنی گرمی کبھی سوات میں نہیں پڑی
 

شمشاد

لائبریرین
42 ڈگری سوات میں، یہ تو واقعی زیادہ گرمی ہے وہاں پر۔ لیکن ہو سکتا ہے ایک دو دن ہی رہے اتنی گرمی۔
 

جیہ

لائبریرین
اللہ کرے ایسا ہی ہو۔ مگر یہ گرمی صرف منگورہ میں ہے۔ منگورہ سے کسی بھی سمت 2 ،3 کلومیٹردور جایئں تو موسم بدل جاتا ہے
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top