آپس کی باتیں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
صرف دو، تین کلو میٹر، یہ کیا مشکل ہے، یہ تو بندہ ٹہلتے ٹہلتے اتنی دور چلا جاتا ہے۔

تو کیا مینگورہ کا رقبہ چار پانچ کلومیٹر ہی ہے؟
 

فریب

محفلین
منگورہ سوات کا ابتدائی مقام ہے شاید( کیونکہ جب ہم لوگ گئے تھے تو منگورہ میں ایک دن قیام کیا تھا۔۔۔۔۔۔۔) اسی لیے وہاں کچھ گرمی ہو سکتی ہے مگر جوں‌جوں‌اگے جائیں گے اتنی گرمی نہیں‌ہو گی ۔۔۔۔۔۔ کیوں جوجو آپ کیا کہتی ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
واہ بھئی کیا رونق ہے اس وقت بھی۔

منگورہ تو کیا اس وقت عالمی طور پر گرمی کی اطلاعات ہیں۔

اب محب آپ بتائیں آپ کی طرف کتنی گرمی ہے؟
 

شمشاد

لائبریرین
میرے شہر کے AC نے کام چھوڑا ہوا ہے :wink: اب DC کی باری ہے :wink:

فریب بھائی، سوری اصل میں گرمی نے برا حال کیا ہوا ہے، میرے گھر کا ایک AC خراب ہوا، دکان والا 700 ریال مانگتا ہے، میں 1200 ریال خرچ کر کے نیا لے آیا ہوں۔ کیا کروں؟
 

فریب

محفلین
700 ریال شمشاد بھائی کی ا خراب ہو گیا ہے اسکا جو سات سو ریال مانگ رہا ہے۔۔۔۔۔۔ ویسے اچھا کیا کہ نیا لے آئے ہیں 700 دینے کے بعد بھی کیا معلوم گرمی کا مقابلہ کر سکتا تھا کہ نہیں
 

شمشاد

لائبریرین
مکینک کا مسئلہ یہ ہے کہ جو وہ کہہ دے کہ یہ خراب ہے اور وہ خراب ہے، اس لیے بہتر یہی سمجھا کہ نیا لے لو۔

وائس آف سندھ آپ کی طرف کتنی گرمی ہے؟
 

الف عین

لائبریرین
یہاں حیدر آباد میں گرمی تو زیادہ نہیں لیکن بارش بھی نہیں ہے جب کہ مہاراشٹر میں خوب ہو رہی ہے۔ کل ناگپور پہنچوں گا تو معلوم نہیں کہ سٹیشن سے گھر تک کس طرح پہنچوں گا۔ آج نکل رہا ہوں یہاں سے۔
 

ظفری

لائبریرین
میرے پاس تو پچھلے ہفتے خوب بارش تھی ۔۔۔ تین دن سورج نکلا رہا ۔۔۔اب پھر بارش شروع ہوگئی ہے ۔ ارے ۔۔۔ کہیں شمشاد بھائی نہ سُن لیں کہ پھر بارش کی بات ہورہی ہے ۔ :wink:
 

شمشاد

لائبریرین
آپ کبھی یہاں ہوتے تو پوچھتا کہ بارش کس کو کہتے ہیں، آجکل تو شاور کے نیچے بھی بارش کا سماں نہیں بندھتا کہ بارش کبھی اتنی گرم نہیں ہوتی۔

اعجاز بھائی آپ میرے حصے کا بھیگ لیجیئے گا۔
 

ظفری

لائبریرین
مجھے احساس ہے کہ وہاں کتنی گرمی پڑتی ہے ۔میں 1991 میں جدہ میں نیو جدہ ہسپتال کلینک میں کمپیوٹر سسٹم نصب کرنے گیا تھا ۔
 

شمشاد

لائبریرین
آجکل دن تو کیا رات کو بھی لُو ہی رہتی ہے، آدھی رات کے بعد جا کر کہیں تپش کم ہوتی ہے، اور صبح سورج نکلنے کے ساتھ ہی سخت تپش ہوتی ہے،

خیر یہ قدرت کا نظام ہے۔ یہ مہینہ تو ایسے ہی رہے گا، اگلے مہینے سے گرمی کا زور ٹوٹنا شروع ہو گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
آپ کی دعائیں گرم علاقہ جات کے ساتھ کس سلسلے میں کہ گرم علاقے گرم ہی رہیں :(

اور گرم علاقوں کے رہنے والوں کے لیے کچھ نہیں :cry:
 

شمشاد

لائبریرین
او ہاں، اہل بھی تو لکھا تھا آپ نے ، تو کیا دعا میں گرمی مانگی تھی کہ سردی؟ یہ واضح نہیں تھا۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top