آپکو سب سے زیادہ ڈر کب لگا؟؟؟؟

عسکری

معطل
سب انسانوں کو ڈر لگتا ہے کسی نا کسی چیز کا کسی نا کسی بات کا یا کچھ ہو جانے پر ۔

مجھے زندگی میں سب سے بڑا ڈر اور سب سے زیادہ برا تب لگا تھا جب کئی گھنٹے 12 لاشوں کے ساتھ میں نے گزارے تھے ملٹری ہاسپٹل میں کولڈ روم اور پوسٹ مارٹم روم ایک ساتھ ہوتے ہیں ائیر کارٹن والا وال کا فرق ہوتا ہے وہیں پر ۔ :( کیونکہ اتنے سارے مرے ہوؤں کے ساتھ یہ میرا پہلا تجربہ تھا۔
 

arifkarim

معطل
جب میں پیدا ہوا تھا اسوقت سب سے زیادہ ڈر لگا تھا کہ کہاں آگیا ہوں۔ اسوقت سے لیکر ابھی تک کوئی ڈر نہیں۔
 

عینی شاہ

محفلین
مجھے ہر اس بات سے ڈر لگا اور لگتا ہے جو ڈرنے والی ہوتی ہیں ۔ :p اگر آپکو کوئی کہے کہ آدھی رات کو جا کر ایک چکر تو لگا آئیں چھت کا تو ڈر نہیں لگے گا کیا :cautious: ویسے نا ڈر سب کو ہی لگتا ہے ایسے ہی بہادر بنتے ہیں سب لوگ :p
 

اوشو

لائبریرین
بدلے ہوئے حالات سے ڈر جاتا ہوں اکثر
شیرازہِ ملت ہوں، بکھر جاتا ہوں اکثر
 

شمشاد

لائبریرین
مجھے ہر اس بات سے ڈر لگا اور لگتا ہے جو ڈرنے والی ہوتی ہیں ۔ :p اگر آپکو کوئی کہے کہ آدھی رات کو جا کر ایک چکر تو لگا آئیں چھت کا تو ڈر نہیں لگے گا کیا :cautious: ویسے نا ڈر سب کو ہی لگتا ہے ایسے ہی بہادر بنتے ہیں سب لوگ :p
اس میں کیا مشکل ہے اور ڈرنے والی کون سی بات ہے۔ اپنا گھر ہو تو دن ہو یا رات ہو کسی بھی وقت کہیں بھی جایا جا سکتا ہے۔
 

عینی شاہ

محفلین
اس میں کیا مشکل ہے اور ڈرنے والی کون سی بات ہے۔ اپنا گھر ہو تو دن ہو یا رات ہو کسی بھی وقت کہیں بھی جایا جا سکتا ہے۔
بس لگتا ہے ڈر اب اس پر یہ کنڈیشن تو نہ لگائیں آپ کہ اپنا گھر ہو یا کسی دوسرے کا :cautious:ڈر ویسے بھی ایک احساس ہوتا ہے جو اندر سے آتا ہے بلایا تھوڑی نا جاتا ہے :)
 

نایاب

لائبریرین
اس بار جب چھٹی پر پاکستان گیا تھا تو سفر کرتے ہزار " توکل " کے باوجود دل میں کہیں نہ کہیں " ڈر " اپنی صورت دکھاتے محتاط رہنے پر مجبور کرتا تھا ۔ کہ " پلے نہیں دھیلہ اور کوئی باہر والا سمجھ کر لوٹ نہ لے میلہ "
 

عسکری

معطل
مجھے ہر اس بات سے ڈر لگا اور لگتا ہے جو ڈرنے والی ہوتی ہیں ۔ :p اگر آپکو کوئی کہے کہ آدھی رات کو جا کر ایک چکر تو لگا آئیں چھت کا تو ڈر نہیں لگے گا کیا :cautious: ویسے نا ڈر سب کو ہی لگتا ہے ایسے ہی بہادر بنتے ہیں سب لوگ :p
جی ہر انسان کو کبھی نا کبھی کسی نا کسی چیز کسی بات کسی دل میں بیٹھی بات کا ڈر ضرور ہوتا ہے
 

ماہی احمد

لائبریرین
مجھے ہر بار جب ڈر لگتا ہے تو ایسا لگتا ہے سب سے زیادہ ڈر ابھی لگ رہا ہے سو، کچھ کہا نہیں جا سکتا :)
 

ساقی۔

محفلین
آج سے دس بارہ سال پہلے مجھے اس وقت بہٹ ڈر لگا تھا جب مجھے :alien:چڑیلیں:alien: اٹھا کر لے گئی تھیں ۔




خواب میں
 
Top