تعبیر
محفلین
بہت شکریہ آپی، میرے پاس یہ رنگ ٹون موجود نہیں۔ باجو نے درست بتایا ہے۔ اب قصہ بتائیں جلدی سے
اوکے بتاتی ہوں
میرے خیال سے وہ سیکنڈ نمبر والی ہے جس میں کوئی لیڈی کہتی ہے کہ ہیلو
یہ رنگ ٹون لاسٹ ٹائم ہمین بھائی نے سنوائی تو ہم سب نے کہا کہ کیسی واہیات رنگ ٹون ہے اس پر کسی نے یہ تبصرہ دیا کہ اس سے بھی واہیات وہ ہو گا جس نے اسے رنگ تون کے طور پر رکھا ہوگا ۔
ان دنوں پہلی دفعہ ہم سب بہن بھائی امی کے گھر اکھٹے تھے۔بس کام موج مستی ہی تھا اور آوارہ گردی کرنا
ہمارا کام یہ ہوتاتھا کہ دوپہروں میں ہم کسی نا کسی مارکیٹ چلے جاتے تھے اور وہاں شاپنگ کم اور مستیاں/شغل زیادہ لگاتے تھے۔
ایک دکان پر ہم سب چیزیں دیکھ کم اور تبصرہ زیادہ کر رہے تھے تو وہاں ساتھ کھڑے ہوئے ایک بھائی کا موبائل بچ پڑ اور رنگ ٹون وہی تھی اس کے بعد پہلا میرا قہقیہ نکلا اور اسکے پیچھے باقی سب کا بھی ۔ وہاں باقی سب لوگ پریشان کہ ہمیں ہوا کیا ہے۔