آپکے پاس کونسا موبائل ہے ؟؟؟

زین

لائبریرین
میرا خیال ہے اب واپس آ جائیں کہ کس کے پاس کون سا موبائیل ہے، ورنہ ڈانٹ پڑ جائے گی۔
لیکن میرے ساتھ تو موبائل ہے ہی نہیں :laugh::laugh:
ایک دو مہینے پہلے میرا موبائل گم گیا پھر اس کے بعد میں‌نے سوچا کہ کچھ دن موبائل کے بغیر رہ دیکھتے ہیں کہ کیسے لگتا ہے
جب دیکھا کہ دن رات بڑے آرام و سکون اور شانتی سے گزر رہے ہیں‌تو موبائل استعمال کرنا چھوڑ دیا
اب موبائل کے بغیر سب کچھ """شانتی شانتی """
 

شمشاد

لائبریرین
میرا خیال ہے اگر موبائیل کا مثبت استعمال کیا جائے تو بہت ہی اچھی چیز ہے لیکن موجودہ دور میں اس کا منفی استعمال زیادہ بڑھ گیا ہے جس سے یہ رحمت کی بجائے زحمت بنتا جا رہا ہے۔
 

زین

لائبریرین
مثبت ہی تو استعمال کررہا تھا
میڈیا والوں‌کے لیے موبائل سب سے بڑا عذاب ہے خاص کر الیکٹرانک میڈیا والوں‌کے لیے ، اور ان کو موبائل بند کرنے کی اجازت بھی نہیں‌ہوتی
رات کے کسی پہر بھی کچھ ہوگیا تو موقع پر پہنچنا پڑے گا
 

شمشاد

لائبریرین
تو ظاہر ہے اب رات کے وقت کہیں کوئی واقع ہو جائے تو موقع پر پہنچ کر کوریج تو کرنی پڑے گی۔ تو وہ آپ کو بندہ بھیج کر بلانے کی بجائے فون سے ہی اطلاع دیں گے ناں۔ اب یہ تو نہیں ہو سکتا کہ اگلے دن آپ رپورٹ کریں جب کہ خبر پرانی ہو چکی ہو۔
 

زیک

مسافر
موضوع پر واپس آتے ہوئے:

زیک بہت خوب۔ اس حوالے سے اپنے تجربے سے ضرور آگاہ کیجئے گا کہ آپ نے آئی فون کو کیسا پایا؟ اس کی خوبیاں اور خامیاں کیا ہیں؟

آئ‌فون زبردست ہے۔ واقعی اس کا انٹرفیس revolutionary ہے۔ میری چار سال کی بیٹی بھی بڑے مزے سے چلا لیتی ہے۔

تھری‌جی کی وجہ سے نیٹ بھی اچھی سپیڈ سے چلتا ہے۔ مگر جب میں گھر یا کام پر ہوں تو تھری‌جی کی بجائے وائ‌فائ یعنی وائرلیس نیٹورک استعمال کرتا ہوں اور نیٹ مزید تیز دوڑنے لگتا ہے۔ اس کے علاوہ میک‌ڈانلڈ، سٹاربکس وغیرہ میں جو اے‌ٹی اینڈ ٹی کا وائی‌فائ ہاٹ سپاٹس ہیں وہاں بھی مفت اسے استعمال کر سکتے ہیں (اگر آپ کے پاس ان کا سیل پلان ہو)۔

کیمرہ 2 میگاپکسل کا ہے۔ میں صحیح تصاویر تو اپنے نائکن ہی سے کھینچتا ہوں مگر فوری کام کے لئے یہ بھی اچھا ہے۔

بہت سی applications ہیں ایپل کے سٹور پر۔ میں نے کافی مفت والی ابھی انسٹال کی ہیں۔

اردو کے لئے آئ‌فون ابھی کام نہیں‌کرتا۔ مگر پھر بھی میری توقع سے بہتر ہے۔ سفاری میں اردو کا فونٹ کافی خوبصورت ہے اور دائیں سے بائیں بھی ٹھیک دکھاتا ہے۔ مگر حروف اپنی تنہا شکل میں علیحدہ علیحدہ نظر آتے ہیں۔ سو پڑھنا رومن اردو سے آسان مگر پھر بھی کافی مشکل ہے۔

اردو کا کی‌بورڈ نہیں ہے اور نہ ہی عربی یا فارسی کا۔ مگر ویب پر اردو اوپن‌پیڈ کام کرتا ہے اس لئے محفل یا ان اردو بلاگز جہاں یہ انسٹال ہو وہاں اردو میں لکھا جا سکتا ہے۔

مسائل میں ابھی دو بڑے ہیں: ایک تو کاپی پیسٹ کا کوئ مذاق نہیں ہے اور دوسرے اتنی ایپلیکیشنز کے لئے آئ‌ٹیونز اور یو‌ایس‌بی کے ذریعہ sync کرنے کے لئے conduit نہیں ہیں۔اس لئے ایسے پروگرامز کا ڈیٹا وائ‌فائ کے ذریعے ٹرانسفر کرنا پڑتا ہے۔
 

زیک

مسافر
عمار ان میں سے کچھ ٹھیک ہو چکے ہیں۔

اردو سیارہ آئ‌فون پر
3060003975_f5ff7ab8dd.jpg


جہانزیب کے بلاگ پر میرا آئ‌فون سے لکھا تبصرہ
3060003899_363aeb5dd1.jpg
 
یہاں تو حروف جوڑیے والی مشق کی جاسکتی ہے۔ :lll:
ویسے آئی فون پر اردو کی سپورٹ آنے میں شاید کافی عرصہ لگے کیوں کہ اتنی مارکیٹ تو نہیں ہوگی اردو بولنے والوں میں۔ بہرحال! اللہ آپ کے لیے یہ فون مبارک کرے۔ :)
 

ابوشامل

محفلین
موضوع پر واپس آتے ہوئے:



آئ‌فون زبردست ہے۔ واقعی اس کا انٹرفیس Revolutionary ہے۔ میری چار سال کی بیٹی بھی بڑے مزے سے چلا لیتی ہے۔

تھری‌جی کی وجہ سے نیٹ بھی اچھی سپیڈ سے چلتا ہے۔ مگر جب میں گھر یا کام پر ہوں تو تھری‌جی کی بجائے وائ‌فائ یعنی وائرلیس نیٹورک استعمال کرتا ہوں اور نیٹ مزید تیز دوڑنے لگتا ہے۔ اس کے علاوہ میک‌ڈانلڈ، سٹاربکس وغیرہ میں جو اے‌ٹی اینڈ ٹی کا وائی‌فائ ہاٹ سپاٹس ہیں وہاں بھی مفت اسے استعمال کر سکتے ہیں (اگر آپ کے پاس ان کا سیل پلان ہو)۔

کیمرہ 2 میگاپکسل کا ہے۔ میں صحیح تصاویر تو اپنے نائکن ہی سے کھینچتا ہوں مگر فوری کام کے لئے یہ بھی اچھا ہے۔

بہت سی Applications ہیں ایپل کے سٹور پر۔ میں نے کافی مفت والی ابھی انسٹال کی ہیں۔

اردو کے لئے آئ‌فون ابھی کام نہیں‌کرتا۔ مگر پھر بھی میری توقع سے بہتر ہے۔ سفاری میں اردو کا فونٹ کافی خوبصورت ہے اور دائیں سے بائیں بھی ٹھیک دکھاتا ہے۔ مگر حروف اپنی تنہا شکل میں علیحدہ علیحدہ نظر آتے ہیں۔ سو پڑھنا رومن اردو سے آسان مگر پھر بھی کافی مشکل ہے۔

اردو کا کی‌بورڈ نہیں ہے اور نہ ہی عربی یا فارسی کا۔ مگر ویب پر اردو اوپن‌پیڈ کام کرتا ہے اس لئے محفل یا ان اردو بلاگز جہاں یہ انسٹال ہو وہاں اردو میں لکھا جا سکتا ہے۔

مسائل میں ابھی دو بڑے ہیں: ایک تو کاپی پیسٹ کا کوئ مذاق نہیں ہے اور دوسرے اتنی ایپلیکیشنز کے لئے آئ‌ٹیونز اور یو‌ایس‌بی کے ذریعہ Sync کرنے کے لئے Conduit نہیں ہیں۔اس لئے ایسے پروگرامز کا ڈیٹا وائ‌فائ کے ذریعے ٹرانسفر کرنا پڑتا ہے۔
زیک! تفصیلی معلومات دینے کا بہت شکریہ۔ آپ نے بہت اچھا تجزیہ کیا ہے۔
 

نکتہ ور

محفلین
آخری مراسلہ 8 سال پرانا ہے اب تو بہت سی تبدیلیاں آچکی ہیں سمارٹ فونز میں بھی کافی جدت آ چکی ہے تو ان سوالوں کے پھر سے جوابات دیئے جانے چاہییں
میں نے سوچا کہ کیوں نا یہاں کوئی نیا ٹاپک پوسٹ کیا جائے ۔ دماغ میں موبائل کے سوا فی الحال تو اور کچھ نہیں سوجھ رہا :) سو اب کچھ موبائلز کے بارے میں


Nokia
Sumsang
Sony Ericsson
Motorola
Other

*یہ تو ہیں کچھ موبائلز آپکا پسندیدہ کونسا والا ہے اور آکے پاس کونسا موبائل ہے ؟؟؟

*آکی پسندیدہ رنگ ٹونز کونسی ہیں اور آپکے موبائل کی رنگ ٹون
کونسی ہے

*آپ جس ملک میں رہتے ہیں وہاں کون کونسی موباءل سروسس ہیں اور اکے پاس کونسی موبائل سروس/نیٹ ورک ہے

*کیا آپ کے موبائل پر کوئی اسکرین سیور/ وال پیپر ہے اگر ہاں تو کونسا
اور آج کل کوئی نہیں میں جواب دے گا تو وجہ جاننا دلچسپی سے خالی نہ ہو گا
ایک اور سوال بھی شامل کر لیں کہ آپ کے پاس موبائل ہے بھی یا نہیں اور اگر نہیں تو کیوں نہیں وجہ بیان کریں۔۔۔:cool:
 

عباس اعوان

محفلین
موضوع پر واپس آتے ہوئے:



آئ‌فون زبردست ہے۔ واقعی اس کا انٹرفیس revolutionary ہے۔ میری چار سال کی بیٹی بھی بڑے مزے سے چلا لیتی ہے۔

تھری‌جی کی وجہ سے نیٹ بھی اچھی سپیڈ سے چلتا ہے۔ مگر جب میں گھر یا کام پر ہوں تو تھری‌جی کی بجائے وائ‌فائ یعنی وائرلیس نیٹورک استعمال کرتا ہوں اور نیٹ مزید تیز دوڑنے لگتا ہے۔ اس کے علاوہ میک‌ڈانلڈ، سٹاربکس وغیرہ میں جو اے‌ٹی اینڈ ٹی کا وائی‌فائ ہاٹ سپاٹس ہیں وہاں بھی مفت اسے استعمال کر سکتے ہیں (اگر آپ کے پاس ان کا سیل پلان ہو)۔

کیمرہ 2 میگاپکسل کا ہے۔ میں صحیح تصاویر تو اپنے نائکن ہی سے کھینچتا ہوں مگر فوری کام کے لئے یہ بھی اچھا ہے۔

بہت سی applications ہیں ایپل کے سٹور پر۔ میں نے کافی مفت والی ابھی انسٹال کی ہیں۔

اردو کے لئے آئ‌فون ابھی کام نہیں‌کرتا۔ مگر پھر بھی میری توقع سے بہتر ہے۔ سفاری میں اردو کا فونٹ کافی خوبصورت ہے اور دائیں سے بائیں بھی ٹھیک دکھاتا ہے۔ مگر حروف اپنی تنہا شکل میں علیحدہ علیحدہ نظر آتے ہیں۔ سو پڑھنا رومن اردو سے آسان مگر پھر بھی کافی مشکل ہے۔

اردو کا کی‌بورڈ نہیں ہے اور نہ ہی عربی یا فارسی کا۔ مگر ویب پر اردو اوپن‌پیڈ کام کرتا ہے اس لئے محفل یا ان اردو بلاگز جہاں یہ انسٹال ہو وہاں اردو میں لکھا جا سکتا ہے۔

مسائل میں ابھی دو بڑے ہیں: ایک تو کاپی پیسٹ کا کوئ مذاق نہیں ہے اور دوسرے اتنی ایپلیکیشنز کے لئے آئ‌ٹیونز اور یو‌ایس‌بی کے ذریعہ sync کرنے کے لئے conduit نہیں ہیں۔اس لئے ایسے پروگرامز کا ڈیٹا وائ‌فائ کے ذریعے ٹرانسفر کرنا پڑتا ہے۔
اب خیالات کیا ہیں ؟
:)
 
آپکا پسندیدہ کونسا والا ہے اور آکے پاس کونسا موبائل ہے ؟؟؟
پسندیدہ سیمسنگ گلیکسی نوٹ 5 ، ایل جی جی 5، اور ہواوے پی 9 ہیں۔ ابھی میرے پاس ایل جی جی 3 ہے۔
*آکی پسندیدہ رنگ ٹونز کونسی ہیں اور آپکے موبائل کی رنگ ٹون
کونسی ہے
پسندیدہ رنگ ٹون کوئی بھی ٹیلی فونک ٹون ہے یعنی رنگنگ۔ دوسرے لفظوں میں ٹرررن ٹرررن جیسی۔ ابھی ایل جی کی ڈیفالٹ رنگ ٹون ہے Life's Good
*آپ جس ملک میں رہتے ہیں وہاں کون کونسی موباءل سروسس ہیں اور اکے پاس کونسی موبائل سروس/نیٹ ورک ہے
پاکستان۔ سروسز تو سب کو پتہ ہی ہوں گی۔ میرے پاس وارد ٹیلی کام کی سم ہے۔
*کیا آپ کے موبائل پر کوئی اسکرین سیور/ وال پیپر ہے اگر ہاں تو کونسا
سکرین سیور نہیں ہے، وال پیپر ہے۔ یہ تصویر رواں سال کے آغاز میں سی ویو، کلفٹن کراچی میں کھینچی تھی۔
20160112_171435_HDR_zpssus6nkck.jpg
 
Top