آپکے پرس یا والٹ میں کیا کیا ہوتا ہے

تعبیر

محفلین
پیسوں کے علاوہ سب کچھ ۔۔۔۔۔۔۔۔

ایک دفعہ کالج کے زمانے میں کسی جیب تراش نے پرس چوری کیا تھا ۔۔۔۔تب سے میں نے پرس کی بجائے جیب میں پیسے رکھنے شروع کر دیئے کہ اگر کوئی جیب تراش پرس لے بھی اڑے تو کم از کم جھنجھلائے تو سہی

ہاہاہا پھر پرس رکھنے کا مطلب :confused:


شناختی کارڈ کی ڈپلیکیٹ

اپنی 14 سال کی عمر کی چھوٹی تصویر
ایک ریگ مال کا چھوٹا سا ٹکڑا


میرا بھی damsel والا سوال کہ ریگ مال کیوں :confused: اور چودہ سال کی ہی تصویر کیوں ابھی کی کیوں نہیں
 
یہ موڑ کر بنایا ہوا ڈیزائن پر ذرا روشنی ڈالیں۔ ہو سکے تو خاکوں کی مدد سے سمجھائیں :confused: :)


ایک تو مصیبت یہ ہے کہ اپیا کو ہر بات تفصیل سے بتانی ہوتی ہے۔ :):)

خیر حکم حاکم مرگ مفاجات (شمشاد بھائی دیکھئے تو کہیں محاورے کی ٹانگ تو نہیں ٹوٹی :) )

خیر انتہائی عجلت میں موڑے گئے نوٹ کی تصویریں پیش خدمت ہیں۔

سامنے سے:

09042008908.jpg


پیچھے سے:

09042008909.jpg


واضح رہے کہ یہ نوٹ قطعی صحیح سلامت ہیں اور آڑے وقتوں میں کھول کر استعمال کئے جا سکتے ہیں۔ :)
 

damsel

معطل
اپ کا reply دیکھ کر دل گارڈن گارڈن ہو جاتا ہے :grin: اتنا تفصیل سے ہوتا ہے ۔ یہ پڑھنے کے بعد پتہ چلا کہ ایسی کچھ چیزیں میرے پاس بھی ہیں ۔یہ سیفٹی پن اور نیل فائلر کیوں :confused:

:grin: شکریہ شکریہ
سیفٹی پن اس لیئے کہ میری اسکارف والی ٹوٹ گئی تو؟؟:( اور نیل فائلر اس لیے کہ اتنا رش ہوتا ہے اور انسان پھنس جاتا ہے ٹریفک مین تو اس وقت آرام سے نیلز فائل کیے جاسکتے ہیں:grin: گھر مین سستی ہوتی ہے:rolleyes:
اگر گاڑی کوئی اور چلا رہا ہو تو
 

damsel

معطل
ایک تو مصیبت یہ ہے کہ اپیا کو ہر بات تفصیل سے بتانی ہوتی ہے۔ :):)

خیر حکم حاکم مرگ مفاجات (شمشاد بھائی دیکھئے تو کہیں محاورے کی ٹانگ تو نہیں ٹوٹی :) )

خیر انتہائی عجلت میں موڑے گئے نوٹ کی تصویریں پیش خدمت ہیں۔
واضح رہے کہ یہ نوٹ قطعی صحیح سلامت ہیں اور آڑے وقتوں میں کھول کر استعمال کئے جا سکتے ہیں۔ :)

واہ بھئی ہمارا چھوٹا بھائی تو بڑا کری ایٹو دماغ رکھتا ہے ۔ماشاءاللہ
 

شمشاد

لائبریرین
ہیلتھ انشورنس کارڈ ہماری کمپنی کی طرف سے جاری کردہ ہے۔ یہ وہ والی انشورنس نہیں ہے جو آپ سمجھ رہی ہیں۔

پہلے ہماری کمپنی ہی ہمارے علاج معالجے کا خرچ برداشت کرتی تھی۔ اب حکومت کی طرف سے پابندی ہے کہ یہاں پر رہنے والے ہر خارجی کے علاج معالجے کا ذمہ دار اس کا کفیل ہو گا تو بہت ساری ہیلتھ کمپنیاں معرض وجود میں آ گئی ہیں۔

ہماری کمپنی ہر ملازم کے علاج معالجے کے لیے ایک مخصوص رقم ہر ماہ دیتی ہے۔ اب اتنی رقم اس ملازم پر خرچ ہو یا نہ ہو یا اس سے کہیں زیادہ ہو، یہ اس ہیلتھ انشورنس کمپنی کا درد سر ہے۔
 

زینب

محفلین
میرے پرس میں ایک عدد لپ سٹک، ہیر برش ،پینسل،چیونگم اور بہت سی رسیدیں جنہیں اکثر پرس کی صفائی کر کے نکالنا پڑتا ہے۔۔۔پرس کے اندر رکھے والٹ میں۔۔۔۔۔۔۔ڈرایئونگ لائسنس،گاڑی کی رجسٹریشن،ہیلتھ کارڈ،راستے میں‌گاڑی خراب ہو جاے تو ریکوری کارڈ،ہماری فیملی کی گروپ فوٹو اور میرے ابو کے نیشنل کارڈ کی کاپی پالاسٹک کور کے ساتھ ہے۔اور ظاہر ہے پیسے تو ہوتے ہی ہیں۔۔۔۔۔گاڑی اور گھر کی چابی میں نکلتے وقت اٹھا لیتی ہوں ۔۔۔۔
 

فہیم

لائبریرین
ریگ مال کر ٹکڑا کس لیے؟؟؟؟


میرا بھی damsel والا سوال کہ ریگ مال کیوں اور چودہ سال کی ہی تصویر کیوں ابھی کی کیوں نہیں


جس وقت میں یہ پوسٹ لکھ رہا تھا اس وقت میں نے اپنے پرس کا جائزہ لیا تو نوٹوں کے علاوہ یہی چیزیں‌ موجود تھیں۔
ریگ مال ٹکڑا بھی بس ایسے کبھی رکھ لیا ہوگا۔
تھا اس لیے لکھ بھی دیا


باقی تصویر اس وقت کی ہے

جب میں نویں کلاس میں تھا اس تصویر میں اور آج کے حلیے میں چونکہ تھؤری تبدیلی آگئی ہے اس لیے وہ تصویر لوگوں کو دکھانے کے لیے رکھتا ہوں کہ دیکھوں پہلے ایسا تھا:)
 

محسن حجازی

محفلین
شناختی کارڈ، یونیورسٹی کارڈ، اے ٹی ایم کارڈ، پرانی رسیدیں، کسی عزیز کے ہاتھ کی لکھی ہوئی تحریریں وغیرہ وغیرہ۔
 

شمشاد

لائبریرین
کسی عزیز(ہ) کی تحریر شیئر تو کریں تاکہ پتہ چلے کہ کس قسم کی تحریریں آپ اپنے پرس میں رکھتے ہیں۔
 

زونی

محفلین
میرے ہاتھ میں دنیا جہان کی چیزیں ہوتی ہیں سوائے پرس کے:grin:
میرا بیک اکثر گھر میں آرام کر رہا ہوتا ھے اور کرنسی کبھی کپڑوں کے نیچے کبھی ڈریسنگ ٹیبل میں کبھی شو کیس میں اور کبھی کسی کتاب سے برآمد ہوتی ہے:grin::grin:
 

شمشاد

لائبریرین
دنیا جہان کی چیزوں میں سے چند ایک کے نام تو لکھیں تا کہ پتہ چلے کس قسم کی چیزیں آپ اٹھائے پھرتی ہیں۔
 

زونی

محفلین
دنیا جہان کی چیزوں میں سے چند ایک کے نام تو لکھیں تا کہ پتہ چلے کس قسم کی چیزیں آپ اٹھائے پھرتی ہیں۔




نام کیا لکھوں شمشاد بھائی یہ تو اس بات پہ منحصر ہوتا ھے کہ میں کہاں جا رہی ہوں اور ٹور کس چیز کا ھے لیکن پتہ نہیں کیا بات ھے مجھے بیگ اور پرس وغیرہ سے الرجی ھے ، جب میں کالج میں تھی تو مجبوراً اٹھانا پڑتا تھا اور باہر سے لوگوں کو بہت پسند آتا تھا کیونکہ اندر کی حالت زار سے صرف میں اور میری چند دوستیں ہی واقف ہوتی تھیں;):grin:
 
Top