آپکے پرس یا والٹ میں کیا کیا ہوتا ہے

باباجی

محفلین
میں والٹ رکھتا ہی نہیں
بیٹھنے میں پرابلم ہوتی ہے
اسلیئے گھر پے ہی رکھتا ہوں
میرا گورنمنٹ سروس کارڈ، شناختی کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس اور چند ضروری کارڈز میری دائیں ہپ پاکٹ میں ہوتے ہیں
پیسے بائیں ہپ پاکٹ میں ہوتے ہیں، سگریٹ اور لائٹر فرنٹ رائٹ پاکٹ میں اور موبائل فرنٹ لیفٹ پاکٹ میں ہوتا ہے

یعنی میری جینز ہی میرا والٹ ہے :)
 
میرے والٹ میں 2،3ہزار روپے،شناختی کارڈ،اس کی کچھ نقول،کچھ وزٹنگ کارڈ،ایک دو موبائل سمز،کچھ سادہ کاغذ،میموری کارڈ ہوتے ہیں۔والٹ رکھنے کی بچپن سے عادت ہے(سات،آٹھ سال کی عمر سے)۔
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
تو کیا کاندھے پر تھیلا اٹھائے پھرتی ہو؟
میں لیتی ہی نہیں ہوں چاچو
کبھی ضرورت پڑے تو ناعمہ سے لے لیتی ہوں ورنہ میرے پاس ایک بھی ہینڈ بیگ نہیں ہے۔
کالج جاتے ہوئے تو البتہ اپنا تھیلا (کالج بیگ) ہی کاندھے پر لٹکاتی ہوں۔
 

ملائکہ

محفلین
میرے پرس ایک ہو تو کوئی بات بنے کافی سارے ہیں میرے پاس مگر ایک ہے جس میں ساری چیزیں موجود ہوتی ہیں جن میں میک اپ کا سارا سامان بھرا پڑا ہوتا ہے مگر کبھی استعمال نہیں کرتی میں بس دیکھ کہ ہی خوش ہوتی ہوں اور پسیے تو اس والے میں ہوتے ہیں جس کو میں خود مہینوں میں کبھی دیکھتی ہوں اپنے پیسے تو کبھی خرچ نہیں کرتی میں۔ :grin::grin:

اب تو روٹین بدل گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
بہت مہربانی شمشاد بھائی۔تعارف یہ ہے کہ میں اللہ کا ایک بندہ ہوں۔;)
وہ تو سارے ہی ہیں۔
کوئی ایسا بھی ہے جو اللہ کا بندہ یا بندی نہیں ہے۔

میرا مطلب تھا کہ تعارف کے زمرے میں تشریف لائیں اور اپنے متعلق کچھ بتائیں۔
 
وہ تو سارے ہی ہیں۔
کوئی ایسا بھی ہے جو اللہ کا بندہ یا بندی نہیں ہے۔

میرا مطلب تھا کہ تعارف کے زمرے میں تشریف لائیں اور اپنے متعلق کچھ بتائیں۔

اچھا بھائی،جلد ہی کوشش کروں گا۔آج ہی تو رجسٹر ہوا ہوں۔ابھی تو فورم کو کنگھال رہا ہوں۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
ہم نے ڈالر پر کبھی طبع آزمائی نہیں کی۔۔۔ یہ کسی اور کا کام ہوگا۔ :) :) :)
مگر ہے کس کا ۔ کافی بڑیا کام کیا ہے۔
ابن سعید بھائی تو انکاری ہیں۔ ظاہر ہے پھر مجھے یہ الزام اپنے سر لینا پڑے گا۔ ;) ویسے میں غریب آدمی کبھی ڈالر نہیں دیکھا۔ ہمارے ملک کے سارے ڈالر یہاں حکومتی ارکان آپس میں بانٹ لیتے۔ :laugh:
 
Top