آپکے پرس یا والٹ میں کیا کیا ہوتا ہے

صرف نام کے ہی آپ سچ میں بھی عظیم ہیں ۔

العظمت للہ عظمت صرف اللہ تعالیٰ کے لئے ہے

اپ کو شاید بھول گیا ہے یا اپ مجھے پھر سے شرمندہ کرنا چاہ رہے ہیں :(
میں سمجھی کہ اب فیصل جی مجھ سے شاید ہی بات کریں۔
میری یہاں ان سے کچھ کیا سنی ہو گئی تھی بس۔

جب بٹیا کہ دیا تو غصہ کیا کرنا اور اللہ گواہ ہے کہ مجھے یاد نہیں کہ کس بات پر مجھے ناراض ہونا چاہیئے تھا بہر حال جس بات کا اللہ پردہ رکھے اسے رہنے دینا چاہیئے اور الٹی سیدھی باتیں سمجھنے سے پرہیز کرنا چاہیئے
 
ظفری

لائبریرین
سب بتا دیں؟؟
مت بتایئے گا وارث بھائی تھوڑا ظفری کو بھی ترکیبیں لڑانے دیں:rolleyes:
جی میں سمجھ گیا ۔۔۔۔ کہ وارث بھائی خوشنصیب ہیں کہ ان کا معاملہ دوسرا ہے ۔:)
ورنہ حقیقی کلیے پر غور کیا جائے تو بیویاں آج کل شوہر کے دل سے زیادہ ، شوہر کی جیبیں اور والٹ کھنگالتی ہیں ۔ اس لیئے سوال اٹھایا کہ چابی کیسے نظر سے بچی رہتی ہوگی ۔ ;)
 
شمشاد

لائبریرین
بالکل بالکل،
ایک شوہر نے اپنی بیوی سے کہا کہ برخوردار نے بڑا ہونے کے ساتھ ساتھ چوری بھی شروع کر دی ہے۔ میری جیب سے پیسے نکالنے لگ گیا ہے۔

بیوی بولی آپ کو کیسے پتہ؟ وہ تو میں بھی نکالتی ہوں۔

شوہر نے جواب دیا، وہ سارے نہیں نکالتا، کچھ جیب میں چھوڑ دیتا ہے۔
 
damsel

معطل

یہ غلط بات ہے۔ بیویاں بیچاریاں دل تو کھنگال نہیں سکتیں اس لیے جیبوں پر صبر کر لیتی ہیں ویسے بھی جیب میں جو ہو وہ نظر آجاتے ہیں دل کی بنسبت:rolleyes:
 
ایسا کر سکتے ہیں اسلام بھی اس کی اجازت دیتا ہے۔
میری امی تو صرف چینج نکالتی ہیں جیسے 5-90 روپے تک جو بھی مل جائے۔ یہ بغیر بتائے کرتی ہیں ۔ پوچھ کر 500 سے کم نکالتی ہیں اور جب مانگتی ہیں تو وہ تو infinity میں چلا جاتا ہے:grin:
 
damsel

معطل
ویسے حضرات کو اس بات پر اعتراض کیوں ہوتا ہے ؟؟؟شروع شروع میں تو کہتے ہیں کہ بیگم ہم بھی تمہارے اور یہ دل بھی۔ بعد میں کیا ہوجاتا ہے؟؟؟
 
ظفری

لائبریرین
یہ غلط بات ہے۔ بیویاں بیچاریاں دل تو کھنگال نہیں سکتیں اس لیے جیبوں پر صبر کر لیتی ہیں ویسے بھی جیب میں جو ہو وہ نظر آجاتے ہیں دل کی بنسبت:rolleyes:
غلط بات ہے ۔۔۔۔ دل کو تووہ اتنا کھنگال دیتیں ہیں کہ دل چھید چھید ہوجاتا ہے ۔ :grin:
اس میں بچتا ہی کیا ہے کہ اسے وہ کھنگالتی پھریں ۔۔۔۔ بس ایک جیب ہی رہ جاتی ہے کہ اگر اس میں چھید ہو بھی جائے تو وہ رفو ہوسکتی ہے ۔ ;)
 
پھر تو مسئلہ ہی کوئی نہیں۔کرنے دیا کریں شوق پورے معصوموں کو اللہ تعالیٰ ثواب دیتا ہے
 
شمشاد

لائبریرین
ایسا کر سکتے ہیں اسلام بھی اس کی اجازت دیتا ہے۔
میری امی تو صرف چینج نکالتی ہیں جیسے 5-90 روپے تک جو بھی مل جائے۔ یہ بغیر بتائے کرتی ہیں ۔ پوچھ کر 500 سے کم نکالتی ہیں اور جب مانگتی ہیں تو وہ تو infinity میں چلا جاتا ہے:grin:

کون سے اسلام کی بات کر رہی ہیں، وہ جو ہمارے محلے میں رہتا ہے اس کی تو ابھی اپنی شادی نہیں ہوئی۔
 
زینب

محفلین
بی بی ۔۔۔ میں نے اپنے والٹ یا پرس کی ہی بات کی تھی ۔ مگر زمانہ میرے " دل " تک آگیا ۔ ;) ۔۔۔۔۔ :grin:
آپ پچھلے صفحات جا کر پڑھیں تو سہی ۔۔۔۔۔۔ :)

لوگوں نے رسائی خود سے تھوڑی لی وہ تو حسرتیں آہیں سسکیاں امڈ امڈ کے باہر آرہی تھیں اس لیے لوگوں نے دلچسپی ظاہر کی:grin:
 
damsel

معطل
اللہ اس ثواب کا اب موقع دیگا تو انہیں یہ شوق ضرور پورا کرنے دیا جائے گا ۔ ;)

اب اگر ایسا موقع خدانخواستہ آیا تو ضرور چاند ستاروں پر ہی ٹرخاؤں گا ۔

کتنے مزید موقعوں کی امید ہے طفری آپ کو؟ اب زندگی ہر گیم میں تھوڑی ڈبل چانسز دیتی ہے:rolleyes:

ویسے جب یہ موقع آیا تھا تب کس چیز کے وعدے کے تھے؟;)
 
Top