آپکے پرس یا والٹ میں کیا کیا ہوتا ہے

سارا

محفلین
میرے پرس میں اپنے علاوہ باقی لوگوں کا بھی کافی سامان ہوتا ہے۔۔میک اپ کا سامان ہر وقت رکھا ہوتا ہے لپ اسٹک' لپ پینسل' آئی شیڈ '(بھابھی ممانی بھی اس سے فائدہ اٹھاتی رہتی ہیں)جیولری۔۔اے ٹی ایم کارڈر۔۔لائسنس آئی ڈی۔۔امی' علی کی آئی ڈی اور ان کے اور ابو کے کلینک کارڈز۔۔ڈاکٹرز کے اپائٹمنٹ لیٹرز۔۔کار اور گھر کی چابیاں۔۔2 اپنی تصاویر۔۔پین۔۔کچھ اسٹورز کی رسیدیں۔۔ اپنے علاوہ ممانی اور بھابھی کے بھی پیسے۔۔۔اور یہ سب بکھرا ہوا ہوتا ہے ۔۔ 2 یا 3 ہفتے بعد اس کو الٹ کر صاف کیا جاتا ہے لیکن 2 '3 دن بعد اس کا پھر حشر ہوا ہوتا ہے۔۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
جی میں سمجھ گیا ۔۔۔۔ کہ وارث بھائی خوشنصیب ہیں کہ ان کا معاملہ دوسرا ہے ۔:)
ورنہ حقیقی کلیے پر غور کیا جائے تو بیویاں آج کل شوہر کے دل سے زیادہ ، شوہر کی جیبیں اور والٹ کھنگالتی ہیں ۔ اس لیئے سوال اٹھایا کہ چابی کیسے نظر سے بچی رہتی ہوگی ۔ ;)

یہ دل کی چابی کا چکر رکھنا ہی نہیں چاہیے۔ سیدھا سیدھا پاسورڈ لگائیں اور یاد رکھیں۔
 
damsel

معطل
میرے پرس میں اپنے علاوہ باقی لوگوں کا بھی کافی سامان ہوتا ہے۔۔میک اپ کا سامان ہر وقت رکھا ہوتا ہے لپ اسٹک' لپ پینسل' آئی شیڈ '(بھابھی ممانی بھی اس سے فائدہ اٹھاتی رہتی ہیں)جیولری۔۔اے ٹی ایم کارڈر۔۔لائسنس آئی ڈی۔۔امی' علی کی آئی ڈی اور ان کے اور ابو کے کلینک کارڈز۔۔ڈاکٹرز کے اپائٹمنٹ لیٹرز۔۔کار اور گھر کی چابیاں۔۔2 اپنی تصاویر۔۔پین۔۔کچھ اسٹورز کی رسیدیں۔۔ اپنے علاوہ ممانی اور بھابھی کے بھی پیسے۔۔۔اور یہ سب بکھرا ہوا ہوتا ہے ۔۔ 2 یا 3 ہفتے بعد اس کو الٹ کر صاف کیا جاتا ہے لیکن 2 '3 دن بعد اس کا پھر حشر ہوا ہوتا ہے۔۔۔
یہ بھی اچھا طریقہ ہے کارِخیر کمانے کا۔ عمل کرنے کا سوچوں گی میں بس ایک اٹیچی لے لوں پہلے:rolleyes:
 
سارا

محفلین
نہیں اب اتنا بھی بڑا نہیں ہے :rolleyes: پہلے میں موویز دیکھتی تھی تو آتے وقت دو موویز اپنے پرس میں رکھ کر لاتی تھی کہ بڑا بھائی نہ دیکھ لے۔۔۔ اب والے میں تو گنجائش ہی نہیں ہے۔۔۔;)
 
damsel

معطل
نہیں اب اتنا بھی بڑا نہیں ہے :rolleyes: پہلے میں موویز دیکھتی تھی تو آتے وقت دو موویز اپنے پرس میں رکھ کر لاتی تھی کہ بڑا بھائی نہ دیکھ لے۔۔۔ اب والے میں تو گنجائش ہی نہیں ہے۔۔۔;)

جس زمانے میں ہم چوری چھپے کے کام کرتے تھے اس وقت پرس اٹھانے کا شعور نہیں تھا ورنہ آئیڈیا برا نہیں۔ ہم لوگ ویسے کھانا پارسل کرتے ہیں پرس میں ہائی ٹی پہ جب جاتے ہیں کزنز سب مل کر:grin:
 
سارا

محفلین
سارا یہ پرس صرف آپ کا تو نہیں ہوا یہ تو فیملی پرس ہو گیا ۔۔ :)

بالکل۔۔اور ہر کسی کو ہی کام آرہا ہوتا ہے کیوں کہ میں جب بھی باہر نکلتی ہوں پرس اٹھانا نہیں بھولتی۔۔کتنی دفعہ بہت مشکل میں یہ کام آیا ہے۔۔ایک دفعہ ہمیں کہیں جانا تھا راستے میں فروٹ لینے کے لیے رکے میں اور امی کار میں ہی بیٹھے رہے چھوٹا بھائی اور بڑا بھائی لینے گئے تو 10 منٹ بعد ہی چھوٹا بھائی بھاگتا ہوا آیا کہ جلدی سے پیسے دو بھائی کا پرس گھر میں ہی رہ گیا ہے۔۔;)
ہم شاپنگ پر اکھٹے ہی جاتے ہیں تو جب بھی کوئی اپنا پرس بھول جائے یا اسے زیادہ پیسوں کی ضرورت پڑ جائے تو یہی کہتے ہیں کہ سارا کا پرس ساتھ ہے نا۔۔:rolleyes:
چیزوں کی زیادتی کے باعث کچھ دن پہلے امی کا آئی کارڈ کہیں گرا دیا۔۔۔کہ بار بار کھولنا پڑتا ہے اور الزام بھی ان سب کو دیا کہ کیا کچھ سب نے رکھا ہوا ہے کچھ حساب ہی نہیں ایسا تو ہونا ہی تھا;)
 
سارا

محفلین
سارا یہ علی کون ہے؟؟؟

علی میرا چھوٹا بھائی۔۔عمر 12 سال۔۔ابھی وہ چھوٹا ہے اس لیے اس کا اپنا پرس نہیں۔۔اپنی چیزیں میرے پرس میں ہی رکھی ہوتی ہیں۔۔اور جب وہ اپنے پیسے میرے پرس میں ڈالتا ہے تو مجھے بڑی خوشی ہوتی ہے۔۔:grin:
 
سارا

محفلین
وزنی تو بالکل نہیں ہوتا۔۔چیزوں کی تعداد بے شک زیادہ ہے لیکن وزنی نہیں ہوتی ہیں۔۔خریداری کرتے وقت جو چینج واپس کرتے رہتے ہیں وہ چینج (سکے)اگر زیادہ ہو جائے تو وزن زیادہ ہو جاتا ہے۔۔اس لیے ہر 2 ہفتے بعد الٹ کر صفائی کی جاتی ہے اور چینج کو نکال دیا جاتا ہے۔۔:rolleyes:
 
ماوراء

محفلین
سارا۔۔۔تمھارے بیگ سے یاد آیا۔۔کہ آپ لوگوں کی طرف بڑے بیگز کا فیشن ہے کیا؟ ہماری طرف ٹین ایجرز لڑکیاں اتنے بڑے بڑے بیگ لے کر گھومتی ہیں، ایسے لگتا ہے کہ جیسے سفر پر جا رہی ہیں۔ اور فیشن بھی چل جاتا ہے تو سب نے ہی اتنے بڑے بڑے بیگ لیے ہوتے ہیں۔ :rolleyes:

میرے پرس یا بیگ میں چھتری اور ایک کتاب (جو پڑھنی شروع کی ہوتی ہے) ضرور ہوتی ہے۔ایک ڈائری۔ ہینڈ کریمز، لپ گلوس، سن گلاسز، بال پوائنٹ پین، چابیاں، موبائلز، یو ایس بی فلیش ڈرائیو، والٹ، پانی کی بوتل، کھانے کو کچھ بھی،چیونگم، کاپوچیونو، فرسٹ ایڈ بینڈیج،پیراسٹامول کی گولیاں، ایک ہلکی سی جیکٹ اور پتہ نہیں کیا رکھا ہوتا ہے۔ اور تم تو دو تین دن میں الٹ کر صاف کرتی ہو، میں جب تک بیگ بدلوں نا۔۔تب تک الٹتی ہی نہیں۔:p
 
شمشاد

لائبریرین
میرا خیال تھا کہ یہاں پر اس پرس کی بات ہو رہی ہے جو جیب میں رکھتے ہیں، لیکن یہاں پر تو اب پورے پورے بیگ اور اٹیچی کیس کی باتیں ہونے لگی ہیں۔ ماوراء کا بیگ کسی اٹیچی سے کم تو نہیں لگ رہا۔
 
ہاں یہاں بڑے سے بیگز کا فیشن چلا تھا اس میں گولڈن،سلور،پنک۔گرین سب ٹائپ کے رنگ ان تھے۔ آج کل سنا ہے کلچ پرسز ان ہیں۔ لیکن ان میں ہمارا گزارا کیسے ہوگا؟؟/

سارہ اچھی بچی ہے جو 2-3 دن میں بیگ صاف کرتی ہے ورنہ یہآں بھی ماوراء والا ہی حال ہے جب تک بیگ پھٹتا نہیں تب تک بدلتی نہیں اس لحاظ سے ماوراء بھی اچھی بچی ہے کہ وہ بدلنے کے وقت صاف کر لیتی ہے بیگ ہمیں اس کے پھٹنے کا انتظار کرنا پڑتا ہے:(
 
damsel

معطل
میرا خیال تھا کہ یہاں پر اس پرس کی بات ہو رہی ہے جو جیب میں رکھتے ہیں، لیکن یہاں پر تو اب پورے پورے بیگ اور اٹیچی کیس کی باتیں ہونے لگی ہیں۔ ماوراء کا بیگ کسی اٹیچی سے کم تو نہیں لگ رہا۔

یہاں ہم سب لڑکیوں کا بیگ ایسا ہی ہے لیکن پہلا انعام ماوراء کو ملنا چاہیئے کیونکہ اس کی بیگ مینیجمینٹ بہت اچھی ہے یعنی چھتری اور جیکٹ بھی:grin:
 
شمشاد

لائبریرین
انعام کی بات نہ کریں، نہیں تو بیگ بڑا کرنے کے چکر میں آپ لوگ اس میں اوورکوٹ، رضائی تکیہ اور کمبل کیس بھی رکھنے لگ جاؤ گی۔
 
damsel

معطل
انعام کی بات نہ کریں، نہیں تو بیگ بڑا کرنے کے چکر میں آپ لوگ اس میں اوورکوٹ، رضائی تکیہ اور کمبل کیس بھی رکھنے لگ جاؤ گی۔

کچھ بعید بھی نہیں ہم سے ویسے۔ لیکن لڑکے بھی اس مین حصہ لے سکتے ہیں وہ صرف ایسا کریں کے جو جو چیزیں وہ چاہتے ہیں کہ ان کے ساتھ ہر جگہ ہر وقت ہوں اس کی لسٹ بنا کر پرس میں رکھ دیں جس کا سامان زیادہ وہی جیتا۔اب کوئی گھر کے راشن کی لسٹ نہ رکھ دے انعام کے چکر میں
 
تیشہ

محفلین
کوئی بعید نہیں کوئی یہ کہتی ، ہوئی آئے کہ اٹیچی کیس میں سوتی ہوں ،
:lol::lol: اور اسی اٹیچی کیس میں لحاف ، تکیہ بھی ہوتا ہے:lol::lol::lol::-P
 
Top