آپ اداس ہو کر کیا کرتے ہیں ؟

عمراعظم

محفلین
ا’داسی کو اتنا ا’داس کرتا ہوں کہ بیچاری بھاگ جانے میں ہی عافیت سمجھتی ہے۔اگر موسیقی سے کام نہیں بنتا تو مختلف کھانے پینے کی اشیاء سے تواضع کی جاتی ہے اور اگر پھربھی یہ ہٹ دھرمی دکھاتی ہے تو اسے مسلمان بنانے کی کوشش شروع کر دیتا ہوں۔بس اس سے زیادہ کچھ کرنے کی ضرورت نہیں رہتی۔
 

طالوت

محفلین
سارے یہاں آ جائیں :)
اور جو جو نہیں آئے گا اس کو جرمانہ بھرنا پڑے گا ، :rolleyes:

اور مجھے جلدی سے بتائیں کہ آپ اداس کس کس وجہ سے ہوتے ہیں اور ادسی کے عالم میں کونسا کام زیادہ کرتے ہیں ؟؟:battingeyelashes:
اداسی میں خاموشی سے بہتر کام اور بھلا کیا ہو سکتا:) تاکہ اداسی ذرا "رَج" کے ہو ۔ اداسی کی وجوہات بےشمار ہیں ، عموما اخبارات اور اردگرد کا ماحول و رویہ۔
 
سانولی صورت ہے تو اداس نہیں خوش ہو جائیں۔
تحریر:راکیش
ترجمہ:محمد علم اللہ اصلاحی
اگر آپ کا رنگ سانولا ہے تو آپ کو مایوس ہونے کی بجائے خوش ہونا چاہیے۔ ماہرین نفسیات کے مطابق سانولی صورت ہونا اچھے دل کی نشانی کہا گیا ہے۔ ایسے لوگ وفادار ہوتے ہیں اور اپنے رشتوں کے لئے وقف ہیں۔مشکل وقت آنے پر یہ مشکلات کا سامنا بڑے ہی حوصلہ اور ہمت سے لیتے ہیں۔سانولے رنگ والے شخص زیادہ جیسے کسی مخلص ہوتے ہیں اور معیشت کو مضبوط بنانے کے لئے لگن اور کام پر پوری توجہ دیتے ہیں ماہرین کے مطابق اس رنگ کے شخص کی اقتصادی صورت حال عام طور پر اچھی ہوتی ہے۔ان کا شعوری سطح عام ہوتا ہے لہذا کسی بھی موضوع میں فیصلہ لینے کے لیے انہیں کافی غور وفکر کرنا پڑتا ہے۔یہ ایک جگہ پر طویل عرصے تک ٹک کر رہنا پسند نہیں کرتے ہیں، اس طرح ان کا دل بھی غیر مستحکم رہتا ہے۔سانولی صورت والی عورتیں اپنےشوہر کی زندگی کو بہتر بنانے کے فن میں تجربہ کاراور قابل و ماہرہوتی ہیں۔ کام کا جذبہ ان میں زیادہ ہوتا ہے۔ قریب سگے اور رشتہ داروں کے لئے عام طور پر ان کا رویہ مثبت ہوتا ہے۔لیکن غصہ بھی انہیں خوب آتا ہے اس لئے ان سے الجھنے کی بجائے بہتر سلوک کرنا ہی مناسب رہتا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
ہچکی کہتے ہیں اس کو۔

خیال رکھنا اللہ تعالٰی کو پیارے ہوتے وقت بھی یہی ہچکی آتی ہے۔
 
Top