آپ اداس ہو کر کیا کرتے ہیں ؟

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اُداس ہوتے ہی کیوں ہیں ہم اللہ کی رحمت بہت بڑی ہے
اللہ پاک کی رحمتیں بہت بڑی ہیں۔ انھیں سے استفادہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور اداسی سر جھکائے اپنے راستے پہ چل دیتی ہے۔ حاوی نہیں ہو پاتی۔ اداس ہونا اپنے بس میں نہیں ہوتا، کبھی کبھی ہمارے احساسات قدرے گھائل ہوتے ہیں تو کسی یاد کی ایک ہلکی سی چبھن اس دور میں اس وقت میں لے جاتی ہے جو کبھی نہیں لوٹ کر آنا۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
سنتے سنتے سو جاتے ہیں۔
ہم اگر کبھی موسیقی سننے والا فارمولا آزمائیں تو ہم چاچا عطا اللہ کو سنتے ہیں اور اونچی آواز میں سنتے ہیں۔ اور سوچتے ہے کہ اداسی نے ان کا کچھ نہیں بگاڑا، ہمارا کیا بگاڑے گی۔ واپس خوش باش۔
 

حسرت جاوید

محفلین
ہم اگر کبھی موسیقی سننے والا فارمولا آزمائیں تو ہم چاچا عطا اللہ کو سنتے ہیں اور اونچی آواز میں سنتے ہیں۔ اور سوچتے ہے کہ اداسی نے ان کا کچھ نہیں بگاڑا، ہمارا کیا بگاڑے گی۔ واپس خوش باش۔
ہم نے عطاء اللہ صاحب کو بھی پچھلے دن بہت سنا ہے، ان کے بہت سارے گانوں کے بول سے ہمیں شدید اختلاف رہا ہے۔ ان کا 'وے بول سانول' ہمیں سب سے زیادہ پسند ہے۔ اس کے علاوہ اپنی اداسی کی دنیا پرانے گانوں تک محدود ہے۔
 
آخری تدوین:

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ہم نے عطاء اللہ صاحب کو بھی پچھلے دن بہت سنا ہے، ان کے بہت سارے گانوں کے بول سے ہمیں شدید اختلاف رہا ہے۔ ان کا 'وے بول سانول' اور 'وگدی اے راوی' ہمیں سب سے زیادہ پسند ہے۔ اس کے علاوہ اپنی اداسی کی دنیا پرانے گانوں تک محدود ہے۔
انھیں سننا ہماری اپنے خلاف انتقامی کاروائی ہوتی ہے۔۔(سمجھا کریں نا) ہم نصرت فتح علی خان کو خوشی اور اداسی دونوں میں سننا پسند کرتے ہیں۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
کبھی کبھی اداسی میں چائے کا گرم گرم کپ ہاتھ میں لیں اور آہستہ آہستہ اسے پیتے ہوئے سوچیں کہ آخر اداس ہونے کی کوئی وجہ بھی تو ہو۔ کوئی اداسی باقی نہیں رہے گی، سوچیں نئی سمت چل نکلیں گی۔
 
اداسی کا طویل دورانیہ ایک شخص کو اس واقعہ پر غور کرنے اور اس سے نمٹنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

ہمیں شرمندگی، حیرت، حسد وجلن، خوشی اور بوریت جیسے جذبات سے کہیں زیادہ اداسی زیادہ دیر تک تنگ کرتی ہے اس کا سادہ جواب یہ ہے کہ کسی بھی دوسرے عارضی جذبات کی نسبت اداسی کا دورانیہ 240 گنا زیادہ وقت تک کے لیے ہمارے اندر برقرار ہے۔

Redirect Notice
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
مختلف اوقات میں مختلف طریقے اگر اداسی پاس آ کے ڈیرہ ڈالے۔ ورنہ تھوڑی ہی دیر میں خود ہی گھبرا کے بھاگ جاتی ہے اداسی۔
 
Top