آپ اداس ہو کر کیا کرتے ہیں ؟

اکمل زیدی

محفلین
حالت اضطرار میں اخلاص سے کی جانے والی دعا ۔ ۔ ۔
images

{أَمَّنْ يُجِيبُ الْمُضْطَرَّ إِذَا دَعَاهُ وَيَكْشِفُ السُّوءَ} کون ہے جو لاچار کے پکارنے پر اس کی مدد کرتا ہے اور مشکل کشائی فرماتا ہے؟ [النمل : 62]
 

عبیر خان

محفلین
سارے یہاں آ جائیں :)
اور جو جو نہیں آئے گا اس کو جرمانہ بھرنا پڑے گا ، :rolleyes:

اور مجھے جلدی سے بتائیں کہ آپ اداس کس کس وجہ سے ہوتے ہیں اور ادسی کے عالم میں کونسا کام زیادہ کرتے ہیں ؟؟:battingeyelashes:
کبھی کسی کو پتہ چلا ہے کہ وہ اداس ہونے والا ہے؟
ہر مرتبہ مختلف وجہ سے اداس ہوتی ہوں۔ :)
 

آرزو

محفلین
اداس رہنے کا بھی تو موسم ہوتا ہے نہ ویسے بھی گرمی عروج پر ہے پتہ نہیں یہ گرمی کس کس کے موٹ کا بیڑا غرق کرے گی ۔۔۔
 

ہادیہ

محفلین
کبھی بہت اداس ہوں تو ڈائریز پڑھتی ہوں دوبارہ۔۔ جو بہت سی یادیں تازہ کردیتی ہیں۔ بچپن کی سہیلیاں، سکول لائف، کالج کی زندگی، سب فرینڈز اور مل کر کی گئی شرارتیں۔۔ یا پھر سوجاتی ہوں۔ اگر اداسی اضطراب کی کیفیت طاری کردے ۔۔ یا یہ اضطراری کیفیت رونے پر مجبور۔۔ تو پھر رو بھی لیتی ہوں۔ کہ رونے سے ماضی کی گرد بھی صاف ہوتی ہے۔ اور ہلکا پھلکا ہوجاتا ہے انسان:)
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اداسی کی وجہ کبھی کسی اپنے کا رویہ بدلنا، کبھی یہ احساس ہونا کہ ہماری وجہ سے کسی کا دل نہ دکھا ہو۔۔۔ مختلف وجوہات ہوتی ہیں۔ کبھی ڈھلتی شام میں پرندوں کی ڈاریں اڑتے دیکھ کر سوچنا اگر یہ اپنے گھر کا رستہ بھول گئے تو؟
اداسی کے عالم میں ہم نت نئی تخلیقات کرتے ہیں۔ کبھی کیل ہتھوڑی آری ہاتھ میں ہوتی ہے، کبھی اینٹ پتھر اور سیمنٹ سے دل بہلاتے ہیں۔
پھر تو لمحوں میں ہی ساری اداسیاں چھو منتر ہو جاتی ہیں۔
 

اے خان

محفلین
اداس ہوکر یہ اشعار گنگناتا ہوں اداسی کا اثر کم ہوجاتا ہے
اب اداس پھرتے ہو سردیوں کی شاموں میں
اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں

اب تو اُس کی آنکھوں کے میکدے میّسر ہیں
پھر سکون ڈھونڈو گے ساغروں میں جاموں میں
 

عرفان سعید

محفلین
بہت اداسی ہو تو ڈرائیو پر نکل جاتا ہوں، جس میں کوشش ہوتی ہے کہ ہائی وے نہ ہو بلکہ نسبتا سنسان سڑکیں ہوں اور اطراف میں درخت، پہاڑ یا وادیاں ہوں۔
 

عرفان سعید

محفلین
ہمارے گھنٹے سے کم کی ڈرائیو پر ہیں خوب مزا رہتا ہے۔
جاپان کا ریلیف کچھ ایسا تھا کہ ٹوکیو کے سوا ہر جگہ پہاڑ نظر آتے تھے۔ میری لیب بھی شہر سے بلندی پر واقع تھی۔ فن لینڈ میں جاپان کی بہت سی چیزوں کے ساتھ ساتھ اسے بھی بہت مس کرتا ہوں!
 

زیک

مسافر
جاپان کا ریلیف کچھ ایسا تھا کہ ٹوکیو کے سوا ہر جگہ پہاڑ نظر آتے تھے۔ میری لیب بھی شہر سے بلندی پر واقع تھی۔ فن لینڈ میں جاپان کی بہت سی چیزوں کے ساتھ ساتھ اسے بھی بہت مس کرتا ہوں!
پہاڑی علاقوں میں واک، ہائک اور ڈرائیو کا خوب مزا ہے
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
1000کلومیٹر شمال میں جا کر لیپ لینڈ میں۔
کچھ سڑکیں دریافت کی ہیں جن پر چڑھائی اور اترائی سے لمحہ بھر کو ہی سہی لیکن پہاڑی علاقے کا گمان ہوجاتا ہے۔
گاڑی الٹی چلا لیں گے تو سڑکوں کو دریافت کرنے کی ضرورت پیش نہ آئے گی۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اداسی پاس آنے سے پہلے سوچتی ہے کہ اس کے پاس جا کر اور اداس ہونا ہے۔ اس لئے زیادہ تر فاصلے پر ہی رہتی ہے۔ کبھی بھولے سے آ جائے تو چاچو عطا اللہ کے سارے رونے دھونے والے گانے اونچی آواز میں لگا کر اداسی کو اتنا ستاتے ہیں کہ اگلے کئی دن بلکہ کئی ہفتے پاس آنے کا سوچتی بھی نہ ہو گی۔
 
اداس یعنی رونا؟ ایسا تو میرے ساتھ کبھی نہیں ہوتا۔

اداس یعنی اپنی مرضی کے نتائج نہ نکلنا؟ دوسری سمت سے کوشش کرنے لگتا ہوں۔ ہمت ہار کر نہیں بیٹھتا۔

اداس یعنی ہنسنا نہیں۔ گھر میں پر مزاح ہی رہتا ہوں یہاں تک کہ گھر والے سنجیدہ بات کرنے کے لیے تہمید یوں باندھتے ہیں کہ مذاق نہیں کریے گا۔

اداس یعنی آفس سے ناخوش ہونا۔ یہ اکثر ہو جاتا ہے۔ شاذ ہی ایسا ہوتا ہے کہ آفس کے لوگوں سے سطحی تعلق اور پالیٹکس سے اداس نہ ہوں۔

اداس یعنی گہرے دوستوں کی محفل نہ ہونا۔ دل تو چاہتا ہے لیکن گہرے دوست بن ہی نہیں پاتے۔
 
Top