آپ اداس ہو کر کیا کرتے ہیں ؟

فرحت کیانی

لائبریرین
ہی ہی ہی ہی :( نہیں نا۔۔۔۔ ۔ پہلے تو ان کے لہجے میں چھپے درد پر آنکھیں نم ہوجاتی ہیں۔۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔پھر ویسا ہی گانے کی کوشش کرتے ہوئے ہنسی آجاتی ہے :(
اوہو۔ یہ تو خاصی تشویش ناک صورتحال ہے۔ :( :( آپ ایسا کیا کیجئے میوٹ کر کے سنا کریں :(
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ناعمہ ، میں جب اداس ہوتی ہوں تو اس وقت چند ایک چیزیں ہیں ان میں سے جو دل چاہ رہا ہو وہی کرتی ہوں جیسے ان میں سے ایک یہ ہے کہ اپنے اساتذہ اور دوستوں میں سے جن سے بات کیے بہت دن ہو گئے ہوں انہیں فون کرتی ہوں ۔
 
ناعمہ عزیز

پھر آپ مزے مزے کی باتیں کرتی ہوں گی آپ تاکہ آپ خوش ہو جائیں :)
 
ظفری

لائبریرین
آپ خوشی میں اداسی کے گیت سنیں چاہے اداسی میں خوشی کے گیت لیکن خدارا سیاسی مباحث میں ضرور گیت سنا اور سنایا کریں
شگفتہ جی ۔۔۔۔ سیاسی مباحث میں صرف راگ الاپا جاسکتا ہے ۔ مذہبی مباحث کی بھی یہی صورتحال ہے کہ وہاں مذہبی کم بلکہ سیاسی اور ذاتی مباحث زیادہ ہوتیں ہیں ۔ ورنہ گیت گانے کا تو ہمارا بھی جی کرتا ہے کہ گاتا رہے میرا دل ۔۔۔۔۔
 
Top