آپ اداس ہو کر کیا کرتے ہیں ؟

فرحت کیانی

لائبریرین
ناعمہ عزیز ابھی ایک ٹیکسٹ ملا۔ آپ کے موضوع سے متعلق تھا تو جس طرح موصول ہوا ویسے ہی یہاں لکھ رہی ہوں۔
۔I've got dreams in hidden places and extra smiles for when I'm blue.
:)اداسی کا مقابلہ کرنے کے لئے زندگی میں مسکرانے کی بہت سی وجوہات مل جاتی ہیں۔ :)
 
مغزل

محفلین
اپنی حالت خراب کرتا ہوں !!!
جب کبھی میں اداس ہوتا ہوں
(فی البدیہہ)

جس سے اداس ہوتا ہوں اس کی اداسی کا سوچ کر لرزجاتا ہوں۔۔
اور اسے منانے کی کوشش میں مزید اداس کردیتا ہوں اور خود مزید اداس ہوجاتا ہوں ۔۔ مزید اداس ہوجاتا ہوں۔۔۔
بیس بائیس برس قبل کسی کا ایک شعر پڑھا تھا یادآگیا سو برسبیلِ تذکرہ شامل کرتا ہوں۔۔

اداسی روح کے اندر کہیں
تمھارا نام لکھ کر سوگئی ہے

(شاعر کا نام علم میں نہیں)
ناعمہ عزیز بہنا اچھا سلسلہ شروع کیا ہے اپنے بھیّا کی جانب سے مبارکباد قبول کیجے ۔
 
زین

لائبریرین
اداسی ہو تو پڑھتا ہوں (اگر رات کا وقت ہو اور گھر پر موجود ہو)
اور آفس میں ۔ کرسی پرکچھ دیر کے لئے آنکھیں بند کرکے بیٹھ جاتا ہوں یا اخبارکا کالم پیچ پڑھتا ہوں۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
اپنی حالت خراب کرتا ہوں !!!
جب کبھی میں اداس ہوتا ہوں
(فی البدیہہ)

جس سے اداس ہوتا ہوں اس کی اداسی کا سوچ کر لرزجاتا ہوں۔۔
اور اسے منانے کی کوشش میں مزید اداس کردیتا ہوں اور خود مزید اداس ہوجاتا ہوں ۔۔ مزید اداس ہوجاتا ہوں۔۔۔
بیس بائیس برس قبل کسی کا ایک شعر پڑھا تھا یادآگیا سو برسبیلِ تذکرہ شامل کرتا ہوں۔۔

اداسی روح کے اندر کہیں
تمھارا نام لکھ کر سوگئی ہے

(شاعر کا نام علم میں نہیں)
ناعمہ عزیز بہنا اچھا سلسلہ شروع کیا ہے اپنے بھیّا کی جانب سے مبارکباد قبول کیجے ۔
السلام علیکم
اتنی اداسی بھائی؟ :(
اب یہ جو دو اشعار آپ نے لکھے ہیں ان کو محب علوی کو نہ دکھائیے گا۔ انہوں نے ایسی تشریح کرنی ہے جو نہ تو ابھی فی البدیہہ شعر کہتے آپ کے ذہن میں آئی ہو گی اور نہ ہی دوسرے شعر کے لئے بیس بائیس سال میں آپ نے سوچی ہو گی۔ :openmouthed:
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
دس دیں ناں ناعمہ پلیز :(

اچھا اپیا آپ کہتی ہیں تو بتا دیتا ہوں :)
جب میں صبح کو اداس ہوتا ہوں تو اکیلا جا کے روم میں لیٹ جاتا ہوں :) اور جب شام ہو تا ہوں تو آسمان کو دیکھتا رہتا ہوں اور سوچتا ہوں کہ میں اداس کیوں ہوں :laugh:
 
Top