آپ اردو بولیے یہ سافٹ وئر لکھتا جائے گا ۔ ڈریگن نیچرلی سپیکنگ

محمد اسلم

محفلین
اور اگر اردو متن ٹرینینگ کےلئے پڑھنا ہو تو ۔۔۔ ڈریگن کے اندر والی ٹرینینگ ،،،اب 13 پرو میں پڑھے گئے الفاظ ہائلائیٹ نہیں ہوتے،،،،یہ اچھا نہیں لگا۔
 
اب تک میں یونیکوڈ اردو بمع رومن اردو کی تین ورڈ لسٹس مرتب کرنے میں کامیاب ہوا ہوں اور اس کام کیلئے مجھے دو سافٹوئیر اور ایک ویب سائٹ سے استفادہ کرنا پڑا ہے ،ان میں سے ایک لسٹ جو ٣٣٤ الفاظ پر مشتمل ہے ،مکمل ہے جسکو میں ڈریگن نچرلی اسپیکنگ کے ووکیبلری ایڈیٹر میں ایڈ کرکے اسکی ٩٠ % کامیاب آزمائش بھی کرچکا ہوں .تاہم بقیہ دو لسٹوں میں \\کو اردو لفظوں کیساتھ ملانے کا مرحلہ ہنوز باقی ہے.ان میں سے ایک لسٹ میں ٥٠٤ اور دوسرے میں ٧٩٠ الفاظ ہیں .
 
آخری تدوین:

محمد اسلم

محفلین
مجھے نیا تو کچھ نہیں لگا،،،ہاں ڈریگن اینی وھیئر،، والا فیچر نیا ہے جو شاید کلاؤڈ بیسڈ ہے اور قیمتاََ دستیاب ہے۔سہل حصول کے لئے ذاتی پیغام اچھا ذریعہ ہے،،، اور اس کا طریقہ تو آپ کو معلوم ہی ہوگا۔
 
دوستو ،میرے پاس فی الوقت ڈریگن نیچرلی اسپیکنگ میں استعمال کے لئےتین یا چار یونیکوڈاردومع رومن اردو کی ورڈلسٹیں قریب التکمیل ہیں جن میں الفاظوں کی تعداد امید ہے کہ دو ہزار سے تو متجاوز ہی ہوگی۔میں یہ ورڈ لسٹیں اپنے عزیزاحباب محفل کے استفادے کے لئے جلد ہی محفل فورم میں شئیر کرنے والا ہوں اوراس خوشی وطمانیت کے حظ سکوں آمیز سے بہرہ ور ہونا چاہتا ہوں کہ میں احقر بھی'احباب محفل 'کی ایک ادنیٰ سی خدمت کرسکا۔
 
arifkarim

معطل

جی ضرور۔ ہم انتظار کرتے ہیں۔۔۔
 
بھئی ! پہلے تو ہم آپ کی رومن اردو دیکھیں گے،،،، پھرکچھ فیصلہ کریں گے کہ اسے استعمال کریں یا نہ کریں۔۔تو آپ ایسا کریں کہ ایسے کچھ الفاظ یہاں پیسٹ کریں جو "بڑے " ہوں۔:)
 
بھئی ! پہلے تو ہم آپ کی رومن اردو دیکھیں گے،،،، پھرکچھ فیصلہ کریں گے کہ اسے استعمال کریں یا نہ کریں۔۔تو آپ ایسا کریں کہ ایسے کچھ الفاظ یہاں پیسٹ کریں جو "بڑے " ہوں۔
ہاہاہاہا،آپ کا حکم سر آنکھوں پر اسلم بھائی۔
یہ دیکھئے۔ امید ہے آپ لوگوں کے میعار پرپورا اتریں گے۔ویسے ڈریگن جوکچھ سن لیتاہے ،محض اس کا 'رٹن فارم' ہی فراہم کرتا ہے ۔

حکمران\\hukmaran
سیاستدانوں\\syastdan
کا\\ka
تعلق\\talluq
خواہ\\khuwa
کسی\\kisi
سیاسی\\siyasi
جماعت\\jamaat
سے\\se
ہو\\ho
اگر\\agar
وہ\\woh
نسلی\\nasli
لسانی\\lasani
اور\\aur
گروہی\\grohi
بنیادوں\\bunyadon
پر\\par
پیش\\paish
قدمی\\qadmi
کرتے\\karte
ہوئے\\hue
انہیں\\inhen
اپنے\\apne
مقاصد\\maqasid
کے \\ke
حصول\\husool
ذریع\\zareya
بنا\\bana
 
اب یہاں پر یہ لسٹ اس صورت میں ہے کہ بائیں جانب 'رومن اردو' پھر '\\' اور دائیں جانب 'یونیکوڈ اردو' نظر آرہی ہے،جبکہ اصل لسٹ میں ترتیب اس کے برعکس ہے۔یعنی بائیں جانب یونیکوڈ اردو ،پھر \\ اور اسکے سامنے دائیں طرف رومن اردو اور ڈریگن اسی ترتیب کو شرف قبولیت بخشتی ہے۔
 
محمد اسلم

محفلین
ہاہاہاہا،آپ کا حکم سر آنکھوں پر اسلم بھائی۔
یہ دیکھئے۔ امید ہے آپ لوگوں کے میعار پرپورا اتریں گے۔ویسے ڈریگن جوکچھ سن لیتاہے ،محض اس کا 'رٹن فارم' ہی فراہم کرتا ہے ۔

بھئی مجھے تو نہیں چلیگا،،،،، رٹن فارم ایسا ہو کہ اصل اردو الفاظ کا مکمل تلفظ ظاہر ہو
 
یہی تو ہے اسلم بھائی،رٹن فارم تو بالکل درست ہجوں اورحروف پر مشتمل ہیں۔انشاءاللہ ایک بار میں تمام لسٹیں مکمل کرکے پیش کروں تب آپ حضرات ملاحظہ کیجئیے گا۔قوی امید کے آپ احباب کی توقعات اور تجربات پر پورا اتریں گے۔
 
Top