محمد امین صدیق
محفلین
نبیل بھائی ،ڈریگن نیچرلی اسپیکنگ ورژن 12 میں اگر'رٹن فارم' والی جگہ اردو یونیکوڈ الفاظ ڈال کر اس کے سامنے 'اسپوکن فارم ' میں اسی لفظ کواسی تلفظ کے ساتھ انگریزی حروف میں لکھ کر ایڈ کرنے کے بعد ٹرین کرلیا جائے تو انپیج یا کسی بھی اردو ایڈیٹر اور ٹرانسلٹریشن کی ضرورت نہیں،بلکہ کسی بھی ورڈپروسیسر میں براہ راست اردو لکھنا ممکن ہے اور مجھے اس کا خاصا تجربہ ہے۔اصل میں میں ایک ویڈیو ٹیوٹوریل کے ذریعے اس مفید عمل کا مظاہرہ کرنا چاہتا ہوں لیکن یہاں پر ویڈیو اپلوڈ کرنے یا اس کا لنک فراہم کرنے کے طریقے سے نابلد ہوں۔میں نے کل اپنے سسٹم پر نیچرلی سپیکنگ انسٹال کیا تھا اور اسے استعمال کرکے بھی دیکھا ہے۔ مجھے ابھی تک کچھ باتوں کی سمجھ نہیں آئی ہے۔ ایک تو یہ نئی ڈکشنری کیسے شامل کی جاتی ہے؟ اس کے علاوہ شمزا نے ذکر کیا تھا کہ اگر اردو ایڈیٹر میں رومن اردو ریکارڈ کروائی جائے تو یہ خود بخود اردو تحریر لکھی جاتی ہے۔ کیا انہوں نے خود کرکے دیکھا ہے؟ میں نے فی الحال انگریزی ہی ڈکٹیٹ کروائی تھی اور اردو ایڈیٹر میں بھی انگریزی ہی لکھی جا رہی تھی۔ مجھے نیچرلی سپیکنگ میں ایک ڈکٹیشن باکس نظر آیا تھا جس میں ریکارڈ کرکے اس طرح دوسری اپلیکیشنز میں منتقل کرنے کی سہولت موجود ہے کہ یہ کی بورڈ کو simulate کرتا ہے۔ اس طرح رومن سے یونیکوڈ اردو میں کنورٹ کرنا ممکن ہے۔ لیکن اگر براہ راست اگر اردو ایڈیٹر میں ہو جائے تو زیادہ بہتر ہوگا۔