ٹھیک ہے ۔ میں جمیل نستعلیق کی لسٹ بمع لگیچرز تیار کر دیتا ہوں۔ میسنجر پر رابطہ کر لیں۔
لیکن مجھے جمیل نستعلیق فونٹ کے لگیچرز کی لسٹ نہیں بلکہ ان پیج 2.4 کے نوری نستعلیق کی جملہ فائلوں (Noorin01.ttf تا Noorin89.utf) کے تمام لگیچرز کی لسٹ کی سوفٹ کاپی درکار ہے۔ دراصل ہم نے ابتداء میں ان پیج کے نوری نستعلیق فونٹ کو بنیاد بناکر پنسل فونٹ تشکیل دینے کا کام شروع کیا تھا اور اب تک اس پر کافی سارا کام ہوچکا ہے یعنی پنسل فونٹ کے کافی سارے لگیچرز تیار ہوچکے ہیں۔ اس مرحلہ پر جمیل نستعلیق فونٹ پر کام شروع کرنے کا مطلب یہ ہے کہ از سرِ نو دوبارہ تمام ترسیمہ جات پنسل فونٹ میں ٹریس کیے جائیں جو اس مرحلہ پر ناممکن نہیں تو ایک کارِ دشوار ضرور ہے۔
لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ یہ پنسل فونٹ صرف ان پیج کے لیے تیار کیا جارہا ہے بلکہ ان پیچ کے نوری نستعلیق فونٹ کو بنیاد بناکر صرف اس سے پنسل فونٹ تشکیل دینا مقصود ہے اور تمام لگیچرز تیار ہونے کے بعد فونٹ یونی کوڈ ہی کی شکل میں تیار کرنا ہے۔
لہٰذا اگر آپ کے پاس ان پیج 2.4 کے ترسیمہ جات کی لسٹ کی سوفٹ کاپی ہو تو عنایت فرمادیں کیوں فی الحال اس کی ضرورت ہے۔
جہاں تک جمیل نستعلیق فونٹ سے پنسل فونٹ تیار کرنے کی بات ہے تو اس کے اور ان پیج کے فونٹ میں (کشیدہ الفاظ کو چھوڑ کر) تمام ترسیمہ جات کی شکل ایک جیسی ہے دوسرے مرحلہ میں اس پر بھی کام کیا جاسکتا ہے کیوں کہ اس صورت میں ہمیں صرف کشیدہ الفاظ کو ہی ٹریس کرنا پڑے گا جبکہ پنسل فونٹ کی شکل میں باقی الفاظ کا ذخیرہ ہمارے پاس پہلے سے موجود ہوگا۔