آپ اردو بولیے یہ سافٹ وئر لکھتا جائے گا ۔ ڈریگن نیچرلی سپیکنگ

ijaz1976

محفلین
پہلے تو تمام دوستوں کو عید مبارک :):):)
اب یہ بتائیں کہ اردو وائس ریکوگنیشن پروگرام کے حوالے سے مزید کیا پیش رفت ہوئی لگتا ہے تمام دوست عید کی تیاریوں میں مصروف رہے ہیں اس لئے کوئی پیش رفت نظر نہیں آرہی، بہرحال یہ ایک بہت ہی اہم موضوع ہے خصوصاً اردو کمپوزنگ کے حوالے سے۔ امید ہے جلد ہی کوئی اچھی خبر سننے کو ملے گی۔
 
دھرار

محفلین
اگر اس سافٹ ویئر پر کوئی پیشرفت ہوتی ھے تو مجھ جیسے شخص کے لئے بہت آسانی ھو جائے گی جو کئی معاملات میں اپنے خیالات کا اظہار تو کرنا چاہتے ھیں مگر اردو لکھنے میں الجھن کی وجہ سے کترا جاتے ھیں۔ اپنی حد تک تو میں اس بات کی کوشش ضرور کروں گا کہ چھوٹے موٹے جملے لکھنے کی حد تک کوشش کرتا رھوں تاکہ میری لکھائی میں روانی آتی رھے مگر کسی طویل موضوع پر لکھنے کے لئے اس سافٹ وئر سے بہت آسانی ھو سکتی ھے۔
 
شمزا، ہمارے پاس یونیکوڈ کو صوتی متبادل اور واپس تبدیل کرنے کے لیے پروگرام موجود ہیں۔ اس طرح کے پروگرامز کی فونٹ سازوں کو ضرورت پڑی تھی جس کے لیے یہ لکھے گئے تھے۔ انہی میں ردوبدل کرکے انہیں اس پراجیکٹ کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ابرار، کرلپ کی سائٹ پر ایک لاکھ الفاظ کی کونسی لسٹ موجود ہے؟ میرے علم میں تو ان پیج کے لگیچرز کی سوفٹ کاپی ہے جس میں 18000 ہزار کے قریب ترسیمہ جات (الفاظ نہیں) کی لسٹ موجود ہے۔ اگر کوئی اور لسٹ موجود ہے تو اس کا ربط فراہم کر دیں۔

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
نبیل بھائی! آپ نے ان پیج کے ترسیمہ جات (نقوش) کی سوفٹ کاپی کا تذکرہ کیا ہے، مجھے کافی عرصہ سے ان پیج کے تمام لگیچرز کی سوفٹ کاپی کی تلاش ہے، کیوں کہ میں محترم ذیشان حیدر صاحب کے ساتھ مل کر اس فونٹ سے پنسل فونٹ تشکیل دے رہا ہوں۔ محترم ذیشان حیدر صاحب نے اگرچہ مطلوبہ لگیچرز کی سوفٹ کاپی فراہم کردی تھی لیکن یقین سے نہیں کہا جاسکتا کہ ان میں تمام ترسیمہ جات شامل ہیں یا نہیں۔ اگر آپ مجھے مذکورہ لگیچرز کی سوفٹ کاپی عنایت فرمادیں یا اس کا لنک فراہم کردیں تو ممنون رہوں گا۔ والسلام
 
arifkarim

معطل

آپکو انکی لسٹ درکار ہے یا مکمل لگیچرز ٹی ٹی ایف فائل والے؟
 
آپکو انکی لسٹ درکار ہے یا مکمل لگیچرز ٹی ٹی ایف فائل والے؟

اصل میں درکار تو لسٹ ہی ہے چاہے وہ لسٹ ان پیج کی فائل کی شکل میں ہو یا یونی کوڈ کی شکل میں (ان پیج کی فائل زیادہ بہتر ہے کیوں کہ فونٹ اسی کے مطابق تشکیل دینا ہے) لیکن وہ لسٹ اگر کورل کی فائل کی شکل میں حروف تہجی کی ترتیب کے مطابق ہے یا یک حرفی، دو حرفی، سہ حرفی وغیرہ کی شکل میں موجود ہو تو اس سے کام مزید آسان ہوجائے گا لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ پھر انپیج یا یونی کوڈ والی لسٹ کی ضرورت نہیں ہوگی، وہ لسٹ بہر صورت درکار ہے۔ جزاکم اللہ خیرا احسن الجزاء
جہاں تک ٹی ٹی ایف والے لگیچرز کا تعلق ہے تو وہ تو ان پیج انسٹال ہونے کے بعد وہاں سے بھی اٹھائے جاسکتے ہیں لیکن اس میں قباحت یہ ہے کہ ان لگیچرز کی کئی فائلز ہیں اور ان میں تمام ترسیمہ جات بے ترتیب رکھے گئے ہیں، مثلاً کسی ایک فائل میں ‘‘حب’’ لکھا ہے اور اسے میں نے کارل پر پنسل کی شکل میں ٹریس کرلیا تو بعد میں دوسری فائلوں میں جاکر ‘‘جب، خب، حت، حث حٹ، حپ، جت، جپ، جٹ، جث، خپ، خٹ، خث’’ وغیرہ ملیں گے۔ چونکہ ان ترسیمہ جات کی بنیادی کشتیاں ایک جیسی ہیں، اس لیے مجھے لازمًا سب سے پہلے بنائی گئی ‘‘حب’’ والی کشتی ہی نقطوں کے اضافے وغیرہ کے ساتھ رکھنی پڑے گی۔ لیکن ‘‘حب’’ والی کشتی اس وقت تلاش کرنا ایک بہت مشکل کام ہوگا کیوں وہ معلوم نہیں کب بنائی تھی۔ نتیجتًا یا تو مطلوبہ کشتی تلاش کرنے میں وقت صرف کرنا پڑے گا یا پھر مذکورہ کشتی کو دوبارہ بنانا پڑے گا۔ اس لیے ان پیج کے ترسیمہ جات کی کوئی ایسی لسٹ مل جائے جس میں لگیچرز یک حرفی، دو حرفی، سہ حرفی وغیرہ کی شکل میں موجود ہوں تو اس سے کام بہت آسان ہوجائے گا کیوں کہ اس طرح مجھے تمام لگیچرز کی کشتیاں ایک ساتھ مل جائیں گی۔
 
ٹھیک ہے ۔ میں جمیل نستعلیق کی لسٹ بمع لگیچرز تیار کر دیتا ہوں۔ میسنجر پر رابطہ کر لیں۔
 
ٹھیک ہے ۔ میں جمیل نستعلیق کی لسٹ بمع لگیچرز تیار کر دیتا ہوں۔ میسنجر پر رابطہ کر لیں۔

لیکن مجھے جمیل نستعلیق فونٹ کے لگیچرز کی لسٹ نہیں بلکہ ان پیج 2.4 کے نوری نستعلیق کی جملہ فائلوں (Noorin01.ttf تا Noorin89.utf) کے تمام لگیچرز کی لسٹ کی سوفٹ کاپی درکار ہے۔ دراصل ہم نے ابتداء میں ان پیج کے نوری نستعلیق فونٹ کو بنیاد بناکر پنسل فونٹ تشکیل دینے کا کام شروع کیا تھا اور اب تک اس پر کافی سارا کام ہوچکا ہے یعنی پنسل فونٹ کے کافی سارے لگیچرز تیار ہوچکے ہیں۔ اس مرحلہ پر جمیل نستعلیق فونٹ پر کام شروع کرنے کا مطلب یہ ہے کہ از سرِ نو دوبارہ تمام ترسیمہ جات پنسل فونٹ میں ٹریس کیے جائیں جو اس مرحلہ پر ناممکن نہیں تو ایک کارِ دشوار ضرور ہے۔
لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ یہ پنسل فونٹ صرف ان پیج کے لیے تیار کیا جارہا ہے بلکہ ان پیچ کے نوری نستعلیق فونٹ کو بنیاد بناکر صرف اس سے پنسل فونٹ تشکیل دینا مقصود ہے اور تمام لگیچرز تیار ہونے کے بعد فونٹ یونی کوڈ ہی کی شکل میں تیار کرنا ہے۔
لہٰذا اگر آپ کے پاس ان پیج 2.4 کے ترسیمہ جات کی لسٹ کی سوفٹ کاپی ہو تو عنایت فرمادیں کیوں فی الحال اس کی ضرورت ہے۔
جہاں تک جمیل نستعلیق فونٹ سے پنسل فونٹ تیار کرنے کی بات ہے تو اس کے اور ان پیج کے فونٹ میں (کشیدہ الفاظ کو چھوڑ کر) تمام ترسیمہ جات کی شکل ایک جیسی ہے دوسرے مرحلہ میں اس پر بھی کام کیا جاسکتا ہے کیوں کہ اس صورت میں ہمیں صرف کشیدہ الفاظ کو ہی ٹریس کرنا پڑے گا جبکہ پنسل فونٹ کی شکل میں باقی الفاظ کا ذخیرہ ہمارے پاس پہلے سے موجود ہوگا۔
 
آپکی بات درست ہے۔ مگر یاد رہے کہ انپیج کے ٹی ٹی ایف فائلز میں تمام لگیچرز مکمل حالت میں نہیں ہیں۔ کم و بیش 3000 کے قریب صرف نکتوں اور کشتیوں پر مشتمل ہیں۔ انکو ڈھونڈتے ڈھونڈتے کمر رہ جاتی ہے۔ ہمنے ان سب کو بھی ڈھونڈ نکالا تھا جمیل میں۔ باقی میں اس “سافٹ کاپی“ کی اصطلاح کو سمجھ نہیں پا رہا کہ اس سے کیا مراد ہے؟
 
کمپیوٹر میں ٹائپ شدہ ورڈ، نوٹ پیڈ یا ان پیج وغیرہ کی فائل ‘‘سافٹ کاپی’’ کہلاتی ہے جبکہ ان فائلوں میں سے کسی فائل کے صفحات کا کاغذ پر پرنٹ ‘‘ہارڈ کاپی’’ کہلاتا ہے۔
میری ابتدائی تمام باتوں کا خلاصہ یہ ہے کہ اگر آپ کے یا محفل کے کسی بھی ساتھی کے پاس ان پیج کے نوری نستعلیق فونٹ کے ترسیمہ جات کے حروف تہجی، دو حرفی، سہ حرفی، چار حرفی وغیرہ کی (ان پیج کی فائل یا کارل کی فائل کی شکل میں) موجود ہوں تو ازراہ کرم ارسال فرمادیجئے، یا اگر ان کا کوئی لنک معلوم تو وہ درج کردیجئے۔ مدد کے لیے پیشگی شکریہ
 
علامہ

محفلین
میں آج ہی اردو محفل پر رجسٹرڈ ہوا ہوں، اور وہ بھی صرف اس ہی تھریڈ کا تعارف سن کر، اور رجسٹرڈ ہونے کے بعد اس کے ابھی ابھی بیٹھے ہوئے میں پورے سات صفحات پڑھ لیے ہیں۔ اور لگتا ہے کہ اب اس پر کچھ پیش رفت سست ہوگئی ہے، شروع میں تو بہت تیز چل رہی تھی، امید ہے کہ آپ حضرات اس پر جلداز جلد کوئی خوشخبری سنائیں گے، اور اس کے لیے اگر مجھ سے کسی بھی قسم کی مدد کی ضرورت پڑے تو میں حاضر ہوں۔
میں ایک کمپوزر ہوں جو کہ اردو، عربی اور انگلش ٹائپنگ کرتا ہوں، اس لیے یہ میرے انتہائی مفید ہوگا۔ ان شاء اللہ۔
میں اگر کسی بھی طرح اس میں مدد کر سکوں تو ضرور بتایئے گا۔
 
aslam_jadodiya

محفلین
السلام علیکم
بھائی لوگ پلیز اس معاملہ میں کچھ کرو
یہ بہت کارآمد معاملہ ہے
اور جلدی کرینگے تو جلدی سب کا بھلا ہوگا
 
نبیل

تکنیکی معاون
دراصل ابن سعید کچھ اور پراجیکٹس پر کام کر رہے ہیں اسی لیے اس پراجیکٹ پر کام شروع ہونے میں کچھ تاخیر ہو رہی ہے۔ سب سے پہلے ہمیں اردو الفاظ کے رومن متبادل الفاظ کی ایک فہرست درکار ہے۔ ہمارا آئیڈیا یہ ہے کہ ایک یہ کام ایک ویب اپلیکیشن کے ذریعے کیا جائے جہاں کئی یوزرز اردو الفاظ کے رومن متبادل کا اندراج کریں۔ ابن سعید کو فرصت ملے گی تو وہ ایسی ایک اپلیکیشن مہیا کر دیں گے۔ ایک مرتبہ رومن اردو الفاظ کا خاطر خواہ ذخیرہ دستیاب ہو جائے تو یہ کئی پراجیکٹس میں مفید ثابت ہو سکتا ہے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
ابرار، آئیڈیا یہ ہے کہ تیس یا چالیس ہزار الفاظ کی جو دستیاب فہرست ہے، اس کے رومن اردو متبادل حاصل کرنے کے لیے مشترکہ کاوش کی جائے، اور اس کے لیے ویب ہی بہتر پلیٹ فارم ہے۔ اس کے لیے انٹرانس قسم کی اپلیکیشن بہتر رہے گی جہاں مختلف یوزرز اردو الفاظ کے رومن متبادلات کا اندراج کر سکیں۔ بلکہ میں تو اس سمت میں بھی غور کر رہا ہوں کہ دستیاب اردو الفاظ کی فہرست کی ایک پو فائل جنریٹ کر دی جائے جسے انٹرانس یا اس جیسے کسی سوفٹویر پر اپلوڈ کر کے اس پر کام کیا جا سکے۔ بعد میں اسی پو فائل کو کسی اور ڈیٹابیس یا مختلف فارمیٹ میں سٹور کیا جا سکے گا۔
 
شاکرالقادری

لائبریرین
نبیل!
آئیڈیا بہت خوب ہے اور انٹرانس پر پو فائل انسٹال کر دی جائے تویہ کوئی اتنا لمبا پرو جیکٹ بھی ثابت نہیں ہوگا بس چند لوگ کچھ ہی دنوں میں رومن متبادلات ٹائپ کر دیں گے لیکن ایک اور بات کی طرف ایک دفعہ پہلے بھی میں نے اشارہ کیا تھا کہ رومن متبادلات تجویز کرنے کے لیے ہمیں اتفاق رائے کی ضرورت ہوگی اور اس کام کے لیے ایک معیار طے کرنا ہو گا کہ مختلف صوتی ترسیموں کے لیے کیا رومن متبادلات ہونگے تاکہ انٹرانس پر کام کرنے والے اسی ایک سٹنڈرڈ کو فالو کریں بصورت دیگرمسائل کا اندیشہ رہے گا مثلا
آ = = = کے لیے کونسا لیٹر یوز ہو گا ۔ ۔ سنگل اے ۔ ۔ ۔ ڈبل اے ۔ ۔ ۔ یا a کے اوپر کسی مارک کو یوز کیا جانا چاہیئے
او ۔ ۔ ۔ ۔ اُو ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اگر او کے لیے رومن متبادل o ہوگا تو ۔۔۔۔ اُو کے لیے oo ہوگا، u ہوگا یا پھر o کے اوپر کوئی مارک
اسی طرح
علم۔ ۔ ۔ ۔ اور علیم ۔۔ ۔ ۔ ۔ کے الفاظ میں ابتدائی عین کو اگر صوتی اعتبار سے " اَ " اور " اِ " سمجھ کر اس کے لیےa اور i کو استعمال کیا جائے گا تو علیم کی "لیم" میں جو "ی" ہے اور "ای" کی آواز دے رہا ہے اس کو بھی i سے ظاہر کرنا ہے یاee کے ذریعہ یا پھر یہاں بھی کسی مارک کا سہارا لینا ہے
علی ہذالقیاس
اس مقصد کے لیے اگر فوری طور پر ایک تھریڈ بنا کر اس بحث کو شروع کر دیا جائے تو ایک معاملہ تو نمٹے گا
ایسا کرنے سے نہ صرف مجوزہ اور مطلوبہ فہرست میں آسانی ہوگی بلکہ رومن اردو کے لیے ایک سٹنڈر بھی بن جائے گا جس کو رواج دیا جائے تو بہت سے مسائل پر قابو پایا جا سکے گا
 
شاکرالقادری

لائبریرین
ابرار بھائی!
جس طرح آپ نے پاک ورڈ فائنڈر میں پوسٹ سکرپٹ ناموں کو جنریٹ کرنے کا فیچر شامل کیا ہے کیا اسی طرح کا فیچر رومن متبادلات کے لیے بھی نہیں شامل کیا جا سکتا؟
اگر ایسا ممکن ہو تو پھر تو یہ فہرست لمحوں میں تیار ہو سکتی ہے
لیکن ان لمحوں کے پیچھے آپ کی ریاضت شاقہ موجود ہوگی میں تو آپ کے لیے پہلے ہی دعا گو ہو کہ آپ نے میرے کام کو کتنا اسان کر دیا
اللہ آپ کو اس کا اجر عطا فرمائے آپ کے اس کام کے مقابلہ میں میرے شکریہ کے الفاظ بہت کم تر اور حقیر ہیں
 
arifkarim

معطل
رومن اردو کا اسٹینڈرڈ بنانا تو کافی مشکل ہوگا، کیونکہ اعراب وغیرہ کو اگر نکال دیں تو اردو میں ایک لفظ کو لکھنے کے کئی طریقے ہیں۔ ویسے گوگل ٹرانسلیٹریشن کی ڈکشنری کیا استعمال نہیں کی جا سکتی؟
http://www.google.com/transliterate/Urdu
 
Top