آپ اسوقت کیا سوچ رہے ہیں ؟ ۔۔۔۔۔۔۔(9)

میرے ایک کولیگ نے پوچھا ہے کہ رمضان المبارک کا دوسرا عشرہ مغفرت اور تیسرا جہنم سے نجات کا عشرہ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر مغفرت کی دعا قبول ہوگئی تو جہنم سے نجات کی دعا کی کیا ضرورت ہے؟ مغفرت مل گئی تو ظاہر ہے جہنم کی آگ سے بھی انشاء اللہ پناہ مل جائے گی۔
ان کے اس سوال کا مناسب جواب سمجھ نہیں آ رہا۔ اس سوال کا تسلی بخش جواب درکار ہے!
 

اشتیاق علی

لائبریرین
میرے خیال سے مغفرت والے عشرے میں اللہ ایک بڑی تعداد کو بخش دیتا ہے۔ یعنی ان کی مغفرت فرماتا ہے۔ اور جہنم سے نجات کے عشرے میں وہ مسلمان جو اپنے کسی گناہ کی سزا میں جہنم میں چلے گئے یا جانے والے ہوں گے۔ اس دعا سے انہیں جہنم سے نجات مل جائے گی۔
مزید آراء کا انتظار مجھے بھی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
شعیب بھائی ویسے تو اللہ دیاں اللہ ہی جانے۔

یہ تو پکی بات ہے کہ ایک مسلمان جو اللہ پر کامل ایمان رکھتا ہے اور کسی کو اس کا شریک نہیں ٹھہراتا، اس کے نبیوں پر، اس کے کلام پر ایمان رکھتا ہے، تقدیر کی اچھائی برائی اسی کی طرف سے ہے اس پر ایمان رکھتا ہے۔ اس کے فرشتوں پر ایمان رکھتا ہے، وہ جنت میں جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ اس نے زندگی میں جو گناہ کیے ہیں، اس کا بھی حساب کتاب دینا۔ جس کے لیے، اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ معاف فرمائے، کچھ عرصہ کے لیے جہنم میں رہنا پڑا تو کیا ہو گا۔

جبکہ مشرک ہمیشہ ہمیشہ کے لیے جہنم میں ہی رہیں گے۔

امید ہے کہ میری بات سے کچھ تسلی ہو جائے گی۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج دفتر سے چھٹی تھی، لیکن ایک پیغام آ گیا ہے کہ دفتر آؤ۔ سوچ رہا ہوں کہ مغرب کے بعد جاؤں یا پھر رات دس بجے جاؤں۔
 

شمشاد

لائبریرین
وقت کم ہے اور مقابلہ سخت ہے، کہ کام بہت زیادہ ہے اور چھٹی جانے میں وقت کم ہے۔
 

اشتیاق علی

لائبریرین
چونکہ کل چھٹی کی تھی اس لیے آج تین دن کا کام اکٹھا ہو گیا۔ اتوار ، پیر اور منگل کا ۔ جو آج ہی ختم کرنا ہے۔
 

اشتیاق علی

لائبریرین
اللہ نہ کرے جی۔ پھر آپ ایسا کیا کریں کہ اگلے دن کا کام بھی آج ہی کر لیا کریں۔
شمشاد بھائی کام ہی ایسا ہے کہ روز کا روز کرنا پڑتا ہے۔ حتی کہ اتوار والے دن چھٹی ہوتی ہے مگر اس دن کا کام بھی ہمیں سوموار کو کرنا پڑتا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
لگتا ہے آپ کے ادارے والے قائد اعظم کے قول کو ٹھیک سے استعمال کر رہے ہیں "کام، کام اور کام"
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
میرے ایک کولیگ نے پوچھا ہے کہ رمضان المبارک کا دوسرا عشرہ مغفرت اور تیسرا جہنم سے نجات کا عشرہ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر مغفرت کی دعا قبول ہوگئی تو جہنم سے نجات کی دعا کی کیا ضرورت ہے؟ مغفرت مل گئی تو ظاہر ہے جہنم کی آگ سے بھی انشاء اللہ پناہ مل جائے گی۔
ان کے اس سوال کا مناسب جواب سمجھ نہیں آ رہا۔ اس سوال کا تسلی بخش جواب درکار ہے!

ان سے پوچھیئے کہ جیتے جی کیسے پتہ چلے گا کہ مغرت ہو گئی ہے۔ کوئی اکسیری نسخہ وہ رکھتے ہیں تو ہم بھی بہرہ مند ہونا چاہیئں گے۔ :giggle:
اسطرح کے سوالات محض ذہن کو الجھانے اور اصل مقصد سے ہٹانے کے لیئے ہوتے ہیں۔ امام غزالی (رح) نے فرمایا تھا کہ فلسفے کی ابتداء انسان کو دہریت کیطرف لے جاتی ہے اور انتہا واپس اللہ کے پاس لے آتی ہے۔ ابتدائی فلسفہ ران محض ایسے ہی سوالوں میں وقت برباد کرتے ہیں۔ آپ ان سے کہہ سکتے ہیں کہ لاحاصل گفتگو کے اور بہت سے مواقع ملیں گے اور ہو سکتا ہے کہ زمانہ قریب سے خود ہی انکو جواب مل جائے۔
 

اشتیاق علی

لائبریرین
لگتا ہے آپ کے ادارے والے قائد اعظم کے قول کو ٹھیک سے استعمال کر رہے ہیں "کام، کام اور کام"
بالکل بجا فرمایا آپ نے۔ اصل میں ہمارے چیئر مین صاحب بڑے اصول پسند بندے ہیں۔ آدھے سے زیادہ عملے کی تنخواہ تو بس اس اصول کی وجہ سے دیتے ہیں۔ وقت پر کام پر آؤ اور وقت پر گھر جاؤ۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
آج کا موسم بہت حسیں ہے۔ ایسے میں میری میٹنگ ٹائم بھی ہو رہا ہے۔ سوچتا ہوں اللہ کرے میٹنگ منسوخ ہو جائے۔
 
Top