آپ اسوقت کیا سوچ رہے ہیں ؟ ۔۔۔۔۔۔۔(9)

شمشاد

لائبریرین
سوچ رہی ہوں کہ ٹیکنالوجی عروج پر پہنچ چکی ہے کچھ ملکوں کے پاس روپیہ بھی بھی وافر مقدار میں ہے تو کوئی چاند پر کیوں نہیں جارہا؟
آپ چاند کی بات کر رہی ہیں جو زمین سے 384،400 کیلومیٹر دور ہے، جبکہ وہ مریخ پر پہنچ گئے ہیں جو زمین سے 307٫07 ملین کیلومیٹر دور ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
تین لاکھ میں تین لکھ کر اس کے دائیں طرف پانچ صفر لگا دیں تو تین لاکھ بن جائے گا۔ کہیں بائیں طرف نہ لگا دیجیے گا، نہیں تو صرف تین ہی رہے گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
مریخ پر ابھی شاید ناسا کا روبوٹ ہی اترا ہے۔
جی روبوٹ ہی اترا ہے اور اس کو زمین سے جانے اور وہاں اترنے میں تقریباً سات ماہ کا عرصہ لگا۔
یہ 30 جولائی 2020 کو روانہ ہوا تھا اور 18 فروری 2021 رات نو بجے سے ذرا پہلے مریخ پر اترا تھا۔

اس کی بخیریت اترنے کی اطلاع کو زمین پر پہنچتے پہنچتے 11 منٹ لگ گئے تھے۔

اب اس کا اگلا قدم یہی ہے کہ انسان مریخ پر پہنچ جائے گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ لیں، اس میں کیا مشکل ہے۔ تین لاکھ سے تو زیادہ ہی ہوں گے۔

images
 

شمشاد

لائبریرین
اکاونٹ کی تفصیلات بھی تو بھیجیں ناں۔ ایسے تو کسی اور کے اکاؤنٹ میں چلے جائیں گے۔
 
Top