آپ اسوقت کیا سوچ رہے ہیں ؟ ۔۔۔۔۔۔۔(9)

سیما علی

لائبریرین
پین کلر سےبھی کچھ خاص فرق نہیں۔ پارٹی کینسل اس لئے نہیں کرنی کہ سب کا پروگرام خراب نہ ہو۔ البتہ اپنی ذمہ داریاں دوسروں کے حوالے کر دی ہیں۔
یہ کچھ بہتر ہوجائے گا !!!!!بیرون ملک ہمیں بڑا اچھا لگتا ہے مہمان برابر سے میزبان کا کام میں ہاتھ بٹارہے ہوتے ہیں کام میں!!!!ہمیں تو پاکستان میں بھی اچھا لگتا ہے کہ میزبان کے ساتھ ملُ جُلُ کر کام کیا جائے !!!!
 
گُلِ یاسمیں

ہاں نا۔۔۔ کسی ایک پر بوجھ نہیں رہتا اور اگلی پارٹی کا پروگرام بھی بخوشی بن جاتا ہے۔
 
سیما علی

لائبریرین
سوچ رہے کہ اداس اداس سی لگ رہی ہے عید۔۔۔ بارش میں بھیگی ہوئی۔
بارش والی شام دھواں اڑاتا چائے کا کپ کھلی کھڑکی سے آتی یخ بستہ ہوا اور تیری یاد کہنے کو ہیں جدا جدا مگر ججتے ہیں ایک ساتھ ہی بارش،شاعری، میں, تم اور چائے
 
واہ کیا خوب نقشہ کھینچا ہے سیما جی۔ بہت خوبصورت
 
شمشاد

لائبریرین
سوچ رہے کہ اداس اداس سی لگ رہی ہے عید۔۔۔ بارش میں بھیگی ہوئی۔
آپ کے ہاں ہو گی بارش میں بھیگی ہوئی، یہاں تو 46 درجہ سنٹی گریڈ میں خوب گرما گرم عید تھی۔ نل میں پانی اتنا گرم آ رہا ہے، کہ نل کھولو اور اس میں چائے کی پتی ڈال کر چائے بنا لو۔ چولہے پر پکانے کی ضرورت ہی نہیں۔
 
ہمارے ہاں ایسا ہو تو بھی اللہ کا شکر ادا کریں کہ چلو بجلی کا خرچ کچھ کم ہوا اس بار۔ لیکن بارش نے بھی تو پودوں کو پانی دینے کا خرچہ اور محنت بچائی ہوئی ہے۔ ہر حال میں اللہ کا شکر ہے۔ اس کے ہر کام میں بہتری چھپی ہے۔
 
سیما علی

لائبریرین
X0gmrLz.jpg
کیسا گزرا عید کا دن؟
بہت اچھا بچوں سے بات ہوئی بڑی بیٹی اپنے دونوں بیٹوں کے ساتھ گھر آئیں تو عید کا مزا دوبالا ہو گیا ۔۔۔۔
یہ رہیں ہماری زوئی ہماری اور ہمارے بیٹے رضا کی اور دادی کی جان ماشاء اللّہ ۔۔۔۔
 
ماشاء اللہ بہت زبردست۔
اللہ پاک زندگی کی تمام خوشیوں سے نوازیں اور نیک نصیب فرمائیں۔ آمین
عید کے ملبوسات عید کی خوشی کو دوبالا کرتے ہیں۔
 
Top