آپ اس وقت کیاکر/ سوچ رہے ھیں؟ (8)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

فرحت کیانی

لائبریرین
اس دھاگے پر خوش آمدید۔

راز کی بات بتاؤں، دو تو دو بجے ہی بجیں گے۔

السلام علیکم
شکریہ شمشاد بھائی۔
عموماً تو دو دو بجے ہی بجتے ہیں لیکن کبھی کبھی دو بجتے بجتے پانچ بج جاتے ہیں :(

ہیلو/ سلام :)
کیسی ہیں آپ فرحت ؟ ۔۔ آج بہت دنوں بعد آپ کو دیکھا ہے ؟ سب خیر خیریت ؟
اور کیسی ہیں آپ کی فرینڈز ۔؟ دونوں کو میرا سلام کہئیے گا ۔۔ :)

وعلیکم السلام
کیسی ہیں شازیہ جی؟ کیسا لگا گھر واپس پہنچ کر؟ اقراء لوگ تو بہت خوش ہوں گے۔
میں ٹھیک ٹھاک الحمد اللہ۔ فرینڈز بھی خیریت سے ہیں۔ اپنے اپنے کاموں میں مصروف۔ کل شام ہی آپ کا ذکر ہو رہا تھا۔ سب کی طرف سے آپ کو سلام۔
بہت دنوں بعد ہی آنا ہوتا ہے۔ فرصت ناپید :(
 

فرحت کیانی

لائبریرین
میں سوچ رہی ہوں کہ ہمارا اسلام نعروں، احتجاج اور دوسروں کے احتساب تک ہی محدود کیوں ہوتا ہے؟ ہمیں خود احتسابی کے معانی کیوں یاد نہیں رہتے؟
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
کیونکہ ہم سب یہ سمجھتے ہیں کہ ہم بہتر ہیں۔حضر ت علی فرمایا تھا کہ جب انسان کو اپنی ذات ہی سب خوبیوں کا مجموعہ لگنے لگے تو وہ دوسروں کی اصلاح میں سست اور تنقید میں چست ہو جاتا ہے،، یہی حال ہے آجکل کے مسلمانوں کا۔
 

تیشہ

محفلین
السلام علیکم
شکریہ شمشاد بھائی۔
عموماً تو دو دو بجے ہی بجتے ہیں لیکن کبھی کبھی دو بجتے بجتے پانچ بج جاتے ہیں :(



(

مجھے لگا شاید شگفتہ آپ کو وقت دے گئیں ہونگیں دو بجے کا ۔۔
zzzbbbbnnnn.gif
 

تیشہ

محفلین
وعلیکم السلام
کیسی ہیں شازیہ جی؟ کیسا لگا گھر واپس پہنچ کر؟ اقراء لوگ تو بہت خوش ہوں گے۔
میں ٹھیک ٹھاک الحمد اللہ۔ فرینڈز بھی خیریت سے ہیں۔ اپنے اپنے کاموں میں مصروف۔ کل شام ہی آپ کا ذکر ہو رہا تھا۔ سب کی طرف سے آپ کو سلام۔
بہت دنوں بعد ہی آنا ہوتا ہے۔ فرصت ناپید :(

سلام ، :) میں اک دم ٹپ ٹاپ مزے میں ہوں ۔۔ سب خیر خیریت ہے ۔۔ پاکستان سے بیمار لوٹی تھی مگر گھر آتے ساتھ ہی سب بیماریاں دوُر ہوگئیں ۔۔ ایسے لگا گھر پہنچ کے جیسے جنت میں آگئی ہوں ۔۔
اقراہ کا طیبعت کچھ عرصہ ذرا گڑبڑ رہی تھی ۔۔ آجکل وائرس پھیلا ہوا ہے گلے خراب ، کھانسی ، فلو ، پیٹ خراب ، وومٹ ،، تو اُسکا پیٹ کچھ گڑبڑ رہا ہے ۔۔ اسے میں اپنی جگہ چھوڑ گئی تھی کہ میں آرام سے پاکستان سے ہو آؤں تو یہ گھر سنبھال لے ۔۔ سنبھالتی رہی ہے گھر بھی ، اور بہنوں کو بھی ۔۔ مگر بیمار پڑگئی تھی ۔۔ آجکل گھر آئی ہوئی تھی آرام کے لئے ، او ر علاج کے لئے اپنے ڈاکٹر سے ۔۔ تو اب بہت بہتر ہے ۔۔ کل گئی ہے واپس یونیورسٹی، ہاسٹل کو ۔ ۔
آپ کی ' ' بول میری مچھلی ' 'کیسی ہیں ؟ :) میرا سلام بولئیے گا ۔۔ جب جب میں دیکھتی ہوں یہ ڈرامہ ، تو مجھے یاد رہتیں ہیں ۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
دعاؤں کے سہارے جیتنا ہوتا تو پاکستان کبھی بھی کسی بھی میچ میں نہ ہارتا۔
 

زین

لائبریرین
سوچ رہا ہوں (آج بہت بڑی مصیبت سے بچ گیا) کس کی دعا کام آئے ہوگی ؟
 

زین

لائبریرین
یقین کریں میرے ذہن میں بھی والدہ کا نام ہی آرہا تھا اور کئی دنوں سے والدہ سے ملا بھی نہیں

جی ضرور ضرور
 

خوشی

محفلین
یہ سنیں پھر
داد نہ دی تو یاد رکھنا پھر:(


یقین


اچانک پھر بچایا ھے کسی نادیدہ ہستی نے
مگر کیسے ہوا یہ معجزہ معلوم کرنا ھے

تجھے کچھ یاد ھے کل کب تجھے میں یاد آیا تھا؟
مجھے اے ماں! ترا وقتِ دعا معلوم کرنا ھے
 

خوشی

محفلین
شکریہ زین جی ، مجھے یقین تھا آُپ کو پسند آئے گا ، ہر حساس انسان کو یہ اشعار دل کے قریب محسوس ہوتے ھیں
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top