کیوں فہیم ، معامملہ ذاتی نا ہو تو اس کی وجہ تو بیان کریں ۔
وسلام
ذاتی تو خیر نہیں۔
لیکن بس جب آپ کسی کو بہت زیادہ اہمیت دیں۔
جیسے کہ ہم نے محفل کو دے رکھی تھی۔
کہ ہر وقت محفل
صبح محفل شام محفل
کوئی محفل سے جارہا ہے تو کیوں جارہا ہے۔
جاتے ہوئے کو بھی نہ جانے دینا دروازے پر ہی روک لینا۔
اور جو چلیں جائیں ان کو بھی گھر جاکر واپس لے آنا کہ نہیں آپ محفل سے نہیں جاسکتے۔
وغیرہ وغیرہ۔۔۔
اتنی اہمیت دینے کے بعد معلوم چلے کہ آپ تو اتنی اہمیت دے رہے ہیں لیکن خود آپ کی کوئی اہمیت نہیں وہاں تو پھر ظاہر ہے
اگلا تو خود ہی احمق محسوس کرے گا کہ واقعی ہم احمق ٹھہرے جو اتنا جذباتی ہوتے تھے۔
تو بس پھر ہم نے بھی اردو محفل کو بجائے محفل کے ایک فورم جیسا کہ انٹرنیٹ پر کافی فورم ہیں سمجھنا شروع کردیا۔
اب کون یہاں آتا ہے کون جاتا ہے۔ ہم نے سوچنا چھوڑ دیا۔
شاید یہی وجہ ہے ہم نے سویٹ سسٹر کو دوبارہ یہاں لانے کی کوئی کوشش نہیں کی۔
جبکہ پہلی بار جب وہ گئیں تھیں تو ہم انہیں لے آئے تھے۔