آپ اس وقت کیاکر/ سوچ رہے ھیں؟ (8)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

تیشہ

محفلین
آن لائن جینز ٹی شرٹیں آڈر کرنے کا سو چ رہی ہوں ۔ ۔
خوشی کہاں ہیں آپ کوئی مشورہ پسند ناپسند ۔۔ سمر کلیکشن کے لئے Additions آن لائن ۔۔
مجھے سمجھ نہیں آرہی کونسی سلیکٹ کروں کونسی رہنے دوں ۔ ۔
icon17.gif
 
تیشہ

محفلین
باجو کون سی سائیٹ سے دیکھ رہی ہیں؟

جناب ۔ بہت سے سٹورز کی کیٹلاگ ہوتیں ہیں جو ہمارے گھر ہر سیزن کی بھیجتے ہیں ۔۔ میرے پاس ان سبکا کارڈ بنا ہوا ہوتا ہے کلب کارڈز ، تو میں جو پسند آجائے آنلائن ہی آڈر کرتی ہوں ۔۔ ویسے تو بہت سے ہیں مگر ک ل ان دو میں سے
پسند کرکے دو پینٹیں ، دو شرٹیں آڈر کی ہیں اپنے لئے ، اوراب جین باقی ہے اور ایک دو شرٹ اور چاہئیے ،
http://www.clothingattesco.com/women/jeans/icat/womens-jeans

اور ،

دوسری ہے

www.additionsdirect.co.uk
 
خوشی

محفلین
آن لائن جینز ٹی شرٹیں آڈر کرنے کا سو چ رہی ہوں ۔ ۔
خوشی کہاں ہیں آپ کوئی مشورہ پسند ناپسند ۔۔ سمر کلیکشن کے لئے Additions آن لائن ۔۔
مجھے سمجھ نہیں آرہی کونسی سلیکٹ کروں کونسی رہنے دوں ۔ ۔
icon17.gif

میرے ساتھ تو ایسے تصویر نہیں بنائی تھی:) ویسے سوچنے کا یہ انداز مجھے پسند آیا :)

مجھے یاد کیا میں حاضر کیا پوچھنا ھے پوچھیں اب
 
شمشاد

لائبریرین
میں تو اس وقت چائے پینے کی سوچ رہا ہوں۔ جس نے پینی ہو خود بنا کر پی لے۔
 
شمشاد

لائبریرین
کہاں پوچھا تھا، مجھے تو آپ کی آفر نہیں ملی۔ اب تو میں بنوا کر پی بھی چکا۔
 
طالوت

محفلین
آپ دونوں یہ بتائیں کہ چائے سے دلچسپی کیسے پیدا کی جائے ؟ میرا اب جی نہیں چاہتا کبھی بھی پینے کو ۔
وسلام
 
طالوت

محفلین
قریبا چار سال سے چھوڑ رکھی ہے ، البتہ کئی ایک بار دوسروں کے ہاتھ کی زبردستی پینا پڑی مگر بیزاری جوں کی توں قائم ہے ۔ البتہ لوگوں کی اصرار پر بڑی کوفت ہوتی ہے۔
وسلام
 
تیشہ

محفلین
میرے ساتھ تو ایسے تصویر نہیں بنائی تھی:) ویسے سوچنے کا یہ انداز مجھے پسند آیا :)

مجھے یاد کیا میں حاضر کیا پوچھنا ھے پوچھیں اب

میں سمجھی آپ کسی پینٹ، جین کی تصویر کی بات کررہی ہیں ۔۔ اب سمجھی آپ اوتار کی بات کررہی ہیں
zzzbbbbnnnn.gif

آپ کے ساتھ بھی بنوالوں گی جب آپ آئی گیئں تو ۔۔ ۔
 
خوشی

محفلین
قریبا چار سال سے چھوڑ رکھی ہے ، البتہ کئی ایک بار دوسروں کے ہاتھ کی زبردستی پینا پڑی مگر بیزاری جوں کی توں قائم ہے ۔ البتہ لوگوں کی اصرار پر بڑی کوفت ہوتی ہے۔
وسلام

میں تو جب کچھ پڑھتی ہوں چائے ساتھ ضررو پیتی ہوں خاص طور پہ شاعری اور چائے تو لازم ملزوم ھیں ، آپ بھی کوشش کریں ، یا پھر ہلکی ہلکی بارش میں برآمدے یا بالکنی جو بھی آپ کو میسر ہو وہاں بیٹھ کے چائے نوش فرمائیں، یا پھر کوئی خوبصورت میوزک لگا کے

دیکھیں کتنے طریقے بتا دیئے
 
تیشہ

محفلین
آپ دونوں یہ بتائیں کہ چائے سے دلچسپی کیسے پیدا کی جائے ؟ میرا اب جی نہیں چاہتا کبھی بھی پینے کو ۔
وسلام

بھانجے ۔۔ میرے اوتار کو دیکھ دیکھ کے پینے کی کوشیش کر دیکھئیے ۔ ۔
یوں ہی سمجھ کے پی جایے زہر نگل رہا ہوں ۔ ۔
zzzbbbbnnnn.gif
 
طالوت

محفلین
اتفاق کی بات ہے کہ ، کتاب پڑھنا ہو ، بارش سے لطف اندوز ہونا ہو یا موسیقی سننا ہو ، ان سب کے دوران دوسرا کوئی بھی کام ان کاموں کے مزے کو کرکرا کر دیتا ہے ۔
وسلام
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top