آپ اس وقت کیا کر/ سوچ رہے ہیں؟ (5)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ماوراء

محفلین
شکریہ فاطمہ۔۔ یہ ٹائم کی تبدیلی کی وجہ سے میرا دماغ چکرا جاتا ہے۔۔اس لیے دماغ پر زیادہ زور ڈالنے کے بجائے سوچا پوچھ لوں۔:grin:
 

زین

لائبریرین
فاطمہ نے پرانا وقت بتایا ہے وہ تو " غیر سرکاری بندی " ہیں ۔
ہم کار سرکار میں مداخلت کرتے ہیں اس وجہ سے سرکاری ٹائم کے مطابق چلتے ہیں۔ اس وقت ٹائم پی ٹی وی کے مطابق 4:47 ہے ۔
 

ماوراء

محفلین
شکریہ زین، ٹائم کی تبدیلی کی وجہ سے ہی پوچھا تھا۔
میں آف لائن ہو رہی تھی۔--شکر ہے تمھارا پیغام دیکھ لیا۔۔ ورنہ مجھے کل پاکستان کے 4 بجے آن لائن ہونا تھا۔۔ اگر تم نہ بتاتے تو سارا کام خراب ہو جانا تھا۔:noxxx:
 

شمشاد

لائبریرین
اور اب 4:53 ہو گئے ہیں پاکستان میں۔

عزیز امین ہوتے تو روز کے روز ان کا پیغام تو آ جاتا وقت کے متعلق۔
 

شمشاد

لائبریرین
مناہل اسوقت بیٹھی آپکا ایڈریس لکھ رہی ہے پیکیج پے ۔۔ مگر کیا آپکی ہر میل ، پارسل پوسٹ بکس میں ہی آتا ہے ناں :worried: ۔؟ اگر ڈبہ کے اندر کچھ لیکویڈ ہو تو :worried: ۔؟ کچھ ٹوٹنے کا رسک نہیں ہوگا ناں ۔۔ میری طرف سے باخیر خیریت نکلے گا کل ، آگے آپکے پاس دیکھتے ہیں خیر خیریت سے پہنچتا ہے کہ :worried: ۔ ۔ ۔۔۔
:idontknow:

شکریہ باجو لیکن یہ لیکویڈ کیا بھیج رہی ہیں؟ ایسا نہ ہو میں پارسل لینے جاؤں اور وہ مجھے پکڑ کر ادھر ہی بٹھا لیں۔
 

ماوراء

محفلین
عزیز امین نے کب واپس آنا ہے؟

اور میرے ساتھ پتہ نہیں کیا مسئلہ ہے۔۔شکریہ کے بٹن ہی کام نہیں کر رہے۔۔:(
 

شمشاد

لائبریرین
اڑتی اڑتی سنی ہے کہ یکم مئی کو واپس آئیں گے عزیز امین۔

بٹن کام نہیں کر رہا تو لکھ کر شکریہ ادا کر دو۔

امتحانوں کی تیاری کیسی جا رہی ہے؟
 

زینب

محفلین
آپ کے سوچنے سے ہر گز نہیں بنیں گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔تضربہ کرو تو بن جایئں گی ویسے طریقہ کوئی بھی عام سے سزی بنانے جیسا ہی ہے مصالہ بھونوں ساری کٹی ہوئی سبزیاں ڈال دو بس
 

ماوراء

محفلین
اڑتی اڑتی سنی ہے کہ یکم مئی کو واپس آئیں گے عزیز امین۔

بٹن کام نہیں کر رہا تو لکھ کر شکریہ ادا کر دو۔

امتحانوں کی تیاری کیسی جا رہی ہے؟

اب ٹھیک ہے۔۔ فائرفاکس میں پتہ نہیں کیا ہو گیا ہے۔ آئی ای پر ٹھیک ہے۔
تیاری ٹھیک ہی ہو رہی ہے۔ امتحانوں سے زیادہ مجھے پاکستان جانے کی تیاری کا زیادہ ہو رہا ہے۔:p
 

شمشاد

لائبریرین
اب ٹھیک ہے۔۔ فائرفاکس میں پتہ نہیں کیا ہو گیا ہے۔ آئی ای پر ٹھیک ہے۔
تیاری ٹھیک ہی ہو رہی ہے۔ امتحانوں سے زیادہ مجھے پاکستان جانے کی تیاری کا زیادہ ہو رہا ہے۔:p

ابھی سے روزانہ دو گھنٹے کی اختیاری لوڈ شیڈنگ اختیار کرو، اے سی یا ہیٹر سے گریز کرو۔ پانی کے بغیر زندہ رہنا سیکھو، کچی سبزیاں کھانے کی عادت ڈالو، پیدل چلنے کی زیادہ سے زیادہ عادت ڈالو۔ پانی بجلی گیس اور گاڑی کے بغیر کیسے زندہ رہا جاتا ہے، یہ بھی سیکھو۔ پھر پاکستان جا کر کوئی پریشانی نہیں ہو گی۔
 

ماوراء

محفلین
شمشاد بھائی، بس اسی کی تیاری کر رہی ہوں۔ لیکن پاکستان گئی تو کچھ عرصے بعد اس سب کی عادت ہو ہی جائے گی۔۔شروع کا ایک مہینہ مشکل لگتا ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top