میں نے پرسوں فون کا بل ِ کلئیر کرانے کو بی۔ٹی (فون والوں کو کال ملائی تو دوسری طرف کوئی اُردو سپینگ تھا ۔۔اسُ کو جب میں کارڈ سے تمام بل ِ کلئیر کروا کے فون بند کرنے لگی تو بولا ، بات سنئیے ۔ میں نے کہا جی سنائیے ، بولا آپکے فون میں کوئی پرابلم تو نہیں ہوتی ۔ مثلا کوئی آواز کم آنا یا شور وغیرہ ، یا کچھ بھی ۔۔۔ میں نے اسے کہا نہیں بلکل نہیں ہمارا بلکل ٹھیک ہے ۔ ایسا کچھ بھی نہیں ۔۔۔ پھر بھی بولا کہ آپ سوچئیے تو کیا معلوم ایسا ہو ، میں نے کہا بہت کم کبھی کبار جب بارش ہو تو ریسیور میں ہلکا سا ہوتا تھا اب نہیں ہے ۔ وہ بولا کہ آپ ایسا کریں فون کٹ نا کریں اور دس منٹ کے لئے ریسیور اٹھا کے بنا ِ کاٹے ایک سائیڈ پے رکھ دیں ۔ ۔۔۔ مجھے سن کے حیرت ہوئی یہ کیوں ۔۔
میں نے پوچھا اس سے کیا ہوگا ؟ کہنے لگا صفائی بھی تو کوئی چیز ہوتی ہے ۔
آپ بس بند نا کریں دس منٹ تک ایک سائیڈ پے رکھ دیں دس منٹ بعد خود ہی کٹ جائے گا ۔۔اور آپکے فون کی صفائی ہوجائے گی
میں بہت حیران ہوئی یہ سب سن کر ،،،،اول تو فون وا لے کبھی خود سے بول کر نیں پوچھا کرتے کسٹمر سے کہ آپکے فون میں کچھ پرابلم ہے ۔ اگر کوئی کمپلنٹ کرنی بھی ہو تو خود کی جاتی ہے ،، دوسری بات مجھے یہ بھی ہضم نہیں ہورہئ کہ ایسے کیسے دس منٹ تک میں اپنا فون بنا ِ کاٹے ایک سائیڈ پے رکھ دوں
اسطرح میں نے تو کبھی نا دیکھا نا سناُ کہ اس طریقے سے بھی صفائیاں ہوتین ہیں
میں یہ سب سوچکر دو منٹ بعد فون بند کرکے رکھ دیا
مجھے یہ کوئی بتاؤ ایسے بھی کیا فون صاف ہوا کرتے ہیں کیا ؟
فون پرابلم تو لائن فون لائنوں ٹول سے آکر بی۔ٹی والے چیک کیا کرتے ہیں ۔۔تو کبھی کسی گورے نا آج تک فون آفس سے ہم سے خود سے نہیں پوچھا بول کر ۔۔ کہ آپکے فون میں پرابلم ہے تو ہم صاف کئے دیتے ہیں
تو یہ اردو والا کتنا بچارہ پریشان ہورہا تھا بار پار سوچنے کو بولا اس نے ۔ یا کچھ گڑبڑ کرنے کی ٹرائی مار رہا تھا کہ ہمارے فون کو بیزی رکھوا کر دس منٹ خود کہیں کال کرلیتا بل ِ ہمارے فون میں آجاتا
یا وہ واقعی صفائی کرنا چاہ رہا تھا مگر کیسے ۔