آپ اس وقت کیا کر/ سوچ رہے ہیں؟2

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
سوچ رہا ہوں کہ پاکستان میں پھر سے وقت ایک گھنٹہ آگے تو کر دیا ہے لیکن کیا اس سے مسائل حل ہو جائیں گے؟
 
ماوراء

محفلین
میں تو اتنے دن سے سوچ رہی ہوں کہ زیک جب سے ساحلِ سمندر سے لوٹے ان کا موڈ کچھ بدلا بدلا ہے۔:p
 
زیک

مسافر
میں سوچ رہا ہوں کہ کیا ہو گیا میرے موڈ کو۔ اب ماوراء آ کر اس پر روشنی ڈالے۔
 
ماوراء

محفلین
ایسے لگ رہا تھا جیسے کسی سے لڑائی کر کے آئے ہیں۔ اور اتنے دن سے خاموش خاموش بھی تھے نا ۔۔۔
 
حسن علوی

محفلین
ابھی ابھی اپنی بھوک کا انتظام کیا، ایک عدد پیزے سے دو دو ہاتھ کیئے۔ اب کافی افاقہ ھے۔ اب ساتھ ساتھ چپس چل رھے ہیں
 
سارا

محفلین
اور یہان پزے کا ذکر پڑھ کر مجھے بھی پزا یاد آگیا ہے اور سوچ رہی ہوں کہ میں بھی لے آؤں یا گھر میں ہی کچھ بنا کر گزارا کروں۔۔۔:rolleyes:
 
تیشہ

محفلین
میں سوچ رہا ہوں زیک بھیا کہ میں ہی اتنا حساس ہوں یا باقی بھی ہیں؟ اور اگر میں ہوں تو یہ abnormality کیسے دور ہو سکتی ہے۔:(
اور یہ سوچ رہا ہوں کہ گھر جاؤں کل کلائنٹ سے پھر ٹیلی فونک میٹنگ ہے سو جا کر آرام کروں۔

:confused:

بھانجے ۔ ۔۔ ماسی کو حساس لوگ پسند نہیں ہیں ، ۔۔
:mad:
 
زونی

محفلین
زونی میں سوچ رہا ہوں کہ بعض کہانیاں اتنی کیوں الجھی ہوتی ہیں کہ جہاں سے بھی پکڑو تضاد نکل آتا ہے۔:(

محسن اس لیے میں فلمیں نہیں دیکھتی کہ ذہن الجھ کر رہ جاتا ھے لیکن فلمی کردار تو ہمارے ارد گرد بھی پائے جاتے ہیں :confused:
 
زونی

محفلین
:)
میں سوچ رہا ہوں زیک بھیا کہ میں ہی اتنا حساس ہوں یا باقی بھی ہیں؟ اور اگر میں ہوں تو یہ abnormality کیسے دور ہو سکتی ہے۔:(
اور یہ سوچ رہا ہوں کہ گھر جاؤں کل کلائنٹ سے پھر ٹیلی فونک میٹنگ ہے سو جا کر آرام کروں۔

نہیں تو ، ہم تو خاصے ڈھیٹ ہیں:grin:

آپ ایبنارمل نہیں بلکہ وہ لوگ ہیں جو دوسروں کو ایبنارمل سمجھ رہے ہیں:)
 
شمشاد

لائبریرین
چلیں اچھا ہوا، یہ ڈرامہ جتنی جلدی میں شروع ہوا تھا اتنی ہی جلدی میں اپنے انجام کو پہنچ گیا۔
محسن بھائی، زونی جی اور دیگر اراکین مٹی پاؤ اور پھر سے اپنے پرانے موڈ میں واپس آ جائیں۔
 
ماوراء

محفلین
:confused:

بھانجے ۔ ۔۔ ماسی کو حساس لوگ پسند نہیں ہیں ، ۔۔
:mad:

ہاہاہا۔ باجو، اب تو محسن حساس ہونے کا سوچیں گے بھی نہیں، کہ آپ کو جو پسند نہیں ہیں حساس لوگ۔:grin:

محسن، واقعی کچھ زیادہ حساس ہو رہے ہیں۔ ایسا ڈرامہ تو کبھی کسی رائٹر نے بھی نہیں لکھا ہو گا۔
ویسے صحیح قسط وار ڈرامہ ہے، پہلے ایک قسط سامنے آئی، پھر دوسری۔۔ پھر تیسری۔۔۔ میں تو اس کے اختتام کے لیے زیادہ تجسس میں ہوں۔ دیکھنا ہے کہ ہیپی اینڈنگ کس کے لیے ہو گی۔:cool:
 
تیشہ

محفلین
محسن اس لیے میں فلمیں نہیں دیکھتی کہ ذہن الجھ کر رہ جاتا ھے لیکن فلمی کردار تو ہمارے ارد گرد بھی پائے جاتے ہیں :confused:

اتنا فلمیں دیکھکر بھی ذہن نہیں الجھتا جتنا ہم یہاں دیکھکے الجھتے ہیں ، ۔۔
01dance2.gif

یہاں فلموں سے کہیں زیادہ بڑھکر ہیں ، ۔۔ ولن سے لے کر ہیرو تک :cool:
 
تیشہ

محفلین
ہاہاہا۔ باجو، اب تو محسن حساس ہونے کا سوچیں گے بھی نہیں، کہ آپ کو جو پسند نہیں ہیں حساس لوگ۔:grin:

محسن، واقعی کچھ زیادہ حساس ہو رہے ہیں۔ ایسا ڈرامہ تو کبھی کسی رائٹر نے بھی نہیں لکھا ہو گا۔
ویسے صحیح قسط وار ڈرامہ ہے، پہلے ایک قسط سامنے آئی، پھر دوسری۔۔ پھر تیسری۔۔۔ میں تو اس کے اختتام کے لیے زیادہ تجسس میں ہوں۔ دیکھنا ہے کہ ہیپی اینڈنگ کس کے لیے ہو گی۔:cool:

سوچیں گے تو ہم ماسی بھانجا فنش ، ۔ ۔۔
01dance2.gif
کیونکہ میں حساس لوگوں سے دور بھاگتی ہوں ،۔ ۔۔ ۔
01fear.gif
کسی نے کسی جگہ بلکل صیح لکھا ہے کہ ضرورت سے زیادہ حساس ہونا وبال جان ہے (اوروں کے لیے ) :grin:
 
زونی

محفلین
چلیں اچھا ہوا، یہ ڈرامہ جتنی جلدی میں شروع ہوا تھا اتنی ہی جلدی میں اپنے انجام کو پہنچ گیا۔
محسن بھائی، زونی جی اور دیگر اراکین مٹی پاؤ اور پھر سے اپنے پرانے موڈ میں واپس آ جائیں۔

شمشاد بھائی میں تو کب سے پہلے والے موڈ میں واپس آ گئی ہوں، بس غم ھے تو یہ کہ اس وقت چائے کون بنائے:grin:
 
ماوراء

محفلین
میں نے تو اپنی الجھن دور کرلی ہے ماورہ کو فون کرکے :grin: ،۔۔ تم سب بھی کرلو ، ۔۔ ۔ ;)

ابھی تو امی ساتھ والے کمرے میں تھیں۔ تو مجھے ذرا محتاط رہنا پڑا ہے، ورنہ اگر اداکاروں کے نام لیتی تو امی نے کہنا تھا کہ یہ کون سے چینل پر ڈرامہ چل رہا ہے۔ :grin: میں دن کو باہر تھی تو حجاب کا ایس ایم ایس آیا کہ سارہ کو جلدی فون کرو۔ میں نے کہا ایسا کیا ہو گیا ہے کہ ابھی فون کروں۔تو سارہ نے بھی الجھن دور کر لی۔لیکن میری اور حجاب کی الجھن دور نہیں ہوئی ابھی۔;)
 
زونی

محفلین
سوچیں گے تو ہم ماسی بھانجا فنش ، ۔ ۔۔
01dance2.gif
کیونکہ میں حساس لوگوں سے دور بھاگتی ہوں ،۔ ۔۔ ۔
01fear.gif
کسی نے کسی جگہ بلکل صیح لکھا ہے کہ ضرورت سے زیادہ حساس ہونا وبال جان ہے (اوروں کے لیے ) :grin:

اوروں کیلئے بھی باجو اور اپنے لیے اس بھی زیادہ :(
، اس دنیا میں ایسے کئی ڈرامے بکھرے پڑے ہیں ، مجھے تو اب ہنسی آتی ھے ان لوگوں کی سطحی ذہنیت پہ ، اگر یہی شاطر ذہنیت کسی تخلیقی کام میں استعمال ہو تو یہ کہاں سے کہاں پہنچ جائیں:rolleyes:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top