آپ اس وقت کیا کر/ سوچ رہے ہیں؟2

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
شمشاد بھائی میں تو کب سے پہلے والے موڈ میں واپس آ گئی ہوں، بس غم ھے تو یہ کہ اس وقت چائے کون بنائے:grin:

کہاں واپس آئی ہیں اپنے موڈ میں؟ آپ کا موڈ " متفکر " نظر آ رہا ہے۔

اور یہ چائے کیوں نہیں بن سکتی بھلا، اس میں وقت ہی کتنا لگتا ہے، صرف دو منٹ ہی تو لگتے ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
اب کہاں سے اگلی قسط آنی ہے، ڈرامہ تو کب کا ختم ہو چکا۔ اب اگر آئے گا تو کوئی نیا ہی ڈرامہ آئے گا۔
 
زونی

محفلین
کہاں واپس آئی ہیں اپنے موڈ میں؟ آپ کا موڈ " متفکر " نظر آ رہا ہے۔

اور یہ چائے کیوں نہیں بن سکتی بھلا، اس میں وقت ہی کتنا لگتا ہے، صرف دو منٹ ہی تو لگتے ہیں۔

یہ والا ٹھیک ھے شمشاد بھائی:grin:

چائے اس لیے نہیں بن سکتی کیونکہ اس وقت چائے پی تو صبح تک نیند کا خواب بھی نہیں آنا:grin:
 
شمشاد

لائبریرین
بالکل یہ والا ٹھیک ہے۔
ویسے چائے کا نیند سے کیا تعلق؟ میری نیند پر تو چائے کا کوئی اثر نہیں ہوتا یا یوں کہ چائے میری نیند پر اثر انداز نہیں ہوتی۔
 
زونی

محفلین
بالکل یہ والا ٹھیک ہے۔
ویسے چائے کا نیند سے کیا تعلق؟ میری نیند پر تو چائے کا کوئی اثر نہیں ہوتا یا یوں کہ چائے میری نیند پر اثر انداز نہیں ہوتی۔

صحیح کہا آپ نے شمشاد بھائی ، آج سے دو سال پہلے تک میرا بھی یہی حال تھا ،سونے سے پہلے چائے پینا ضروری تھا اور میں سوچتی تھی لوگوں کو چائے پی کر نیند کیوں نہیں آتی:cool:
لیکن اب چونکہ چائے کو سات آٹھ کپ یومیہ سے کھینچ کر تین چار کپ تک لے آئی ہوں اسلئے وہ رات والی عادت دم توڑ گئی ھے:)
 
شمشاد

لائبریرین
ہوں تو یہاں چائے سے بے وفائی کی جا رہی ہے۔ اس کا مطلب ہے اگلے دو سالوں میں چائے سے مکمل کُٹی ہو جائے گی۔
 
زونی

محفلین
ہوں تو یہاں چائے سے بے وفائی کی جا رہی ہے۔ اس کا مطلب ہے اگلے دو سالوں میں چائے سے مکمل کُٹی ہو جائے گی۔

شمشاد بھائی یہ بھی تو پوچھیں کونسی "اٹیمپٹ " ھے چائے چھوڑنے کی :grin:

چھ سال سے تو کوشش کر رہی ہوں ، اب کوشش چھوڑی ھے تو کمبخت خود ہی کم ہو گئی ھے:grin:
 
ماوراء

محفلین
میں سوچ رہی ہوں۔ رات کے سوا بارہ ہو گئے ہیں، اور میں تو کھانا کھانا ہی بھول گئی ہوں۔:confused:
 
شمشاد

لائبریرین
شمشاد بھائی یہ بھی تو پوچھیں کونسی "اٹیمپٹ " ھے چائے چھوڑنے کی :grin:

چھ سال سے تو کوشش کر رہی ہوں ، اب کوشش چھوڑی ھے تو کمبخت خود ہی کم ہو گئی ھے:grin:

بڑھاپے تک عادتیں ویسے ہی پختہ ہو جاتی ہیں تو کوشش کے باوجود نہیں چھوٹتیں۔ آپ بھی اب بیکار میں کوشش نہ ہی کریں۔ +ہا ہائے+
 
محسن حجازی

محفلین
لپٹن کی نہیں ایوری ڈے کی ہم کو مرغوب ہے۔:grin:
لپٹیں کس سے دور دور تک کوئی درخت بھی نہیں جس سے 'نہیں شبو نہیں!' 'کہہ دو شبو یہ جھوٹ ہے!' کہتے جا لپٹیں وحید مراد کی طرح:grin: :grin:
اب آپ رضیہ کا نکتہ اٹھائیں گے؟:rolleyes:
 
تیشہ

محفلین
چائے چاہیے۔۔۔ کون سی جناب۔۔۔۔
کوئی بھی لے آئیے۔:grin:

یہ لیں بھانجے ، ۔
tea.gif
 
تیشہ

محفلین
ابھی تو امی ساتھ والے کمرے میں تھیں۔ تو مجھے ذرا محتاط رہنا پڑا ہے، ورنہ اگر اداکاروں کے نام لیتی تو امی نے کہنا تھا کہ یہ کون سے چینل پر ڈرامہ چل رہا ہے۔ :grin: میں دن کو باہر تھی تو حجاب کا ایس ایم ایس آیا کہ سارہ کو جلدی فون کرو۔ میں نے کہا ایسا کیا ہو گیا ہے کہ ابھی فون کروں۔تو سارہ نے بھی الجھن دور کر لی۔لیکن میری اور حجاب کی الجھن دور نہیں ہوئی ابھی۔;)

کل تمھارے بعد رات کو فرحت کی باری آئی تھی اپنی الجھن سلجھانے کو
zzzbbbbnnnn.gif
ڈیڑھ گھنٹہ کال رہی فرحت کی ،
مگر پھر بھی ۔ ۔ فرحت کی بھی الجھن پوری طرح سے ختم نہیں ہوسکی ۔
zzzbbbbnnnn.gif

اب شگفتہ کا پتا نہیں کیا حال ہوگا :confused: وہ بھی میرے انتظار میں ہونگیں کہ بوچھی آئیں تو میں بھی کچھ الجھنیں کم کروں
zzzbbbbnnnn.gif
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top