آپ اس وقت کیا کھا / پی / چبا رہے ہیں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

طالوت

محفلین
پئیں پئیں ضرور پئیں ، آپ چائے کو نہیں چائے آپ کو پی رہی ہے ۔۔ ویسے ناشتے سے بہتر ہے کہ دوپہر میں پئیں اور آہستہ آہستہ بتدریج کم کرتے چلے جائیں ۔۔۔ مگر مجھے لگتا ہے آپ کی اور فاطمہ کی شریانوں میں خون کی جگہ چائے دوڑتی ہے۔۔۔
وسلام
 
شمشاد

لائبریرین
ارے بھائی صاحب صبح ناشتے میں خاتون خانہ چائے پلا دیتی ہیں۔ اس کے بعد دفتر میں آتے ہیں لڑکا کوفی کا مگ رکھ جاتا ہے۔ پھر جیسے ہی وہ خالی ہوتا ہے وہ دوسرا لے آتا ہے اور پھر سارا دن یہی سلسلہ رہتا ہے۔
 
طالوت

محفلین
آپ دونوں کوئی کام شام نہیں کرتے سارا دن سوائے پینے پلانے کہ :raisedeyebrow:
ارے بھائی صاحب صبح ناشتے میں خاتون خانہ چائے پلا دیتی ہیں۔ اس کے بعد دفتر میں آتے ہیں لڑکا کوفی کا مگ رکھ جاتا ہے۔ پھر جیسے ہی وہ خالی ہوتا ہے وہ دوسرا لے آتا ہے اور پھر سارا دن یہی سلسلہ رہتا ہے۔
یعنی یہ سارا قصور بھابی اور اس لڑکے کا ہے :eek:
سبز چائے ہی تو زیادہ پیتی ہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ قہوہ تو دن میں4کب اور سبز چائے دن میں 10/12 کپ
سبز چائے اچھی ہوتی ہے مگر اس قدر بھی نہیں کہ 10/12 کپ ہی پی لیے جائیں ۔۔
وسلام
 
شمشاد

لائبریرین
ظہیر بھائی سچ بتاؤں تو میرے گھر میں چائے کچھ زیادہ ہی پی جاتی ہے۔ اور پیتے بھی ہم کھلی پتی کی ہیں یعنی صحیح سے ابال کر۔ یہ ٹی بیگ والی چائے بہت کم پیتے ہیں۔
 
طالوت

محفلین
ظہیر بھائی سچ بتاؤں تو میرے گھر میں چائے کچھ زیادہ ہی پی جاتی ہے۔ اور پیتے بھی ہم کھلی پتی کی ہیں یعنی صحیح سے ابال کر۔ یہ ٹی بیگ والی چائے بہت کم پیتے ہیں۔

ہمارے گھر پر تین یا کبھی کبھار چار بار چائے بنتی ہے اور پکانے کا انداز بالکل یہی ہے کھلی پتی اور ابال ابال کر اسی کی مت مار دیتے ہیں ۔۔ :( نہ چائے کا خیال ہے نا اپنا ۔۔۔
وسلام
 
شمشاد

لائبریرین
ہمارے گھر پر تین یا کبھی کبھار چار بار چائے بنتی ہے اور پکانے کا انداز بالکل یہی ہے کھلی پتی اور ابال ابال کر اسی کی مت مار دیتے ہیں ۔۔ :( نہ چائے کا خیال ہے نا اپنا ۔۔۔
وسلام

چائے بنانا بھی ایک نسخہ کیمیا ہے۔ ذرا سی پتی، چینی یا دودھ آگے پیچھے ہو جائے، یا ایک آنچ کی کسر رہ جائے تو چائے کا مزہ نہیں آتا۔
 
طالوت

محفلین
جی نسخہ کیمیا ان کے لیے جو پیتے ہیں یا پلاتے ہیں (ماضی ہمارا ان دونوں باتوں کے سبب داغدار ہے) ۔۔۔۔
---
--
--
صبح 4 کیرالی پراٹھے کھائے اب بھوک نے ستایا تو انڈا سینڈوچ کھا رہا ہوں ۔۔
وسلام
 
طالوت

محفلین
بالکل چھوٹے دونوں ہتھیلیوں کو جوڑ لیں تو ایک پراٹھا بنتا ہے ، اور پہاڑ جیسا دن ۔۔ ختم ہونے کا نام ہی نہ لے!
وسلام
 
شمشاد

لائبریرین
آج دوپہر کے کھانے میں قیمہ مرغے کا اور ساتھ میں شملہ مرچ تھی پیلے رنگ کی۔ ساتھ میں ڈھیر ساری سلاد تھی۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top