آپ اس وقت کیا کھا / پی / چبا رہے ہیں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

طالوت

محفلین
آج دوپہر کے کھانے میں قیمہ مرغے کا اور ساتھ میں شملہ مرچ تھی پیلے رنگ کی۔ ساتھ میں ڈھیر ساری سلاد تھی۔
یہ کام آپ بڑا اچھا کرتے ہیں
میں سموسے لایا ہوں اب ان سے ٹایم پاس کرتے ہیں۔
سموسے کیسے ہیں ؟ یہاں ایک آدھ بار کھائے ہیں‌ذرا مزا نہیں آیا ۔۔
وسلام
 

طالوت

محفلین
میں نے ابھی 4کپ قہوہ پی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور 2 گھنٹے پہلے سلاد ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سلاد ٹھیک ہے قہوہ بھی ٹھیک ہے یہ جو آج کل لڑکیاں "ڈائٹنگ" کے نام پر اپنے ساتھ ظلم کرتی ہیں اگر وہ یہ دونوں چیزیں استمعال کریں تو صحت بھی اچھی رہے اور کم وزن کی خواہش بھی پوری ہوتی رہے ۔۔
تاہم اس قدر قہوہ بھی اچھا نہیں کیونکہ یہ جسم کی چربی کم کرتا ہے اور ایک خاص مقدار میں چربی کی ہمارے جسم کو ضرورت رہتی ہے ۔۔
میں نے ابھی مونگ پلی کھائے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاؤ پیو موج اڑاؤ ۔۔ دادا کسی زمانے میں مونگ پھلی کاشت کیا کرتے تھے ، اب نہ وہ رہے نا کاشت کاری :(
وسلام
 

عسکری

معطل
سموسے کیسے ہیں ؟ یہاں ایک آدھ بار کھائے ہیں‌ذرا مزا نہیں آیا ۔۔
وسلام

بھائی جی یہ تو اس طرح ہے آپ نے کہاں سے لیے یہاں جدہ میں بہت اچھے بھی ہیں اور خراب بھی۔میں نے جو لیے وہ اچھے تھے پر اس سے بھی اچھے اور مزیدار پاکستانی سکول کے ساتھ مارکیٹ سے ملتے ہیں اور بھی بہت کچھ دہی بلے فالودہ اور مٹھائی بھی۔کبھی چکر لگائیں تو مجھے کال کر لینا آپ کو (بگاڑی خود)بقلم خود جدہ گھماؤں گا۔:grin:
 

طالوت

محفلین
اچھا ۔۔ چلیں لگتا ہے چکر تو کم از کم اچھے سموسے تو کھائیں ۔۔ میں نے دو چار جگہ کھا کر دیکھے ہیں پر کہیں بھی اچھے نہیں ۔۔
وسلام
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top