یہ بری لت مجھے بھی تھی کچے چاول اور چینی جیب میں ڈال کر گھوما کرتا تھا اور کھایا کرتا تھا ۔۔۔
وسلام
جناب میں بتاتی ہوں آپکو لوگوں کو کچے چاول کھانے کی لت کیوں ہوجاتی ہے
ہمارے باڈی میں جب خون کی کمی ہو یا کچھ کمی وبیشی ،(بیشی کیا کمی ہی ہوتی ہے
)
کیلشئم کی کمی تو یہ عادت پڑتی ہے ۔ سچ کہتی ہوں ۔۔ میں نے بھی بڑے چاول چبائے دھڑا دھڑ چبائے تھے اور میں گھر میں لاتی ہی چبانے کو تھی
، مگر کچھ فہیم نے ڈرایا ۔۔ کچھ شگفتہ نے ڈرایا ۔۔ اور میرے جی ۔ پی نے جب سے مجھے کیلئشیم کی ٹبلیٹس دی ہیں ۔۔ میں کھاتی رہی ہوں تو اب یہ حال ہے کبھی ایک دانہ بھی کچے چاول کا منہ میں نہیں ڈالا نہ ہی اب دل کرتا ہے ۔ میں حیران ہوں کہ کتنی کتنی کتنی کوشیش کی تھی میں نے کہ یہ بری عادت چھوڑ دوں ۔۔ بہنوں نے میرے چاول تک بند کرادئیے تھے مگر میں خرید لاتی تھی
اور اب کیسے یہ عادت ختم شد ہوئی ۔ ۔۔