آپ اس وقت کیا کھا / پی / چبا رہے ہیں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

زین

لائبریرین
زخم پر چھڑکیں کہاں طفلانِ بے پروا نمک
کیا مزا ہوتا ، اگر پتھر میں بھی ہوتا نمک


سرچ کرکے دیکھتا ہوں شاید غالب کی بھتیجی نے کہیں پوسٹ کیا ہو
 

زین

لائبریرین
یہ لیجئے ۔


زخم پر چھڑکیں کہاں طفلانِ بے پروا نمک
کیا مزا ہوتا ، اگر پتھر میں بھی ہوتا نمک
گردِ راہِ یار ہے سامانِ نازِ زخمِ دل
ورنہ ہوتا ہے جہاں میں کس قدر پیدا نمک
مجھ کو ارزانی رہے ، تجھ کو مبارک ہو جیو
نالۂ بُلبُل کا درد اور خندۂ گُل کا نمک
شورِ جولاں تھا کنارِ بحر پر کس کا کہ آج
گِردِ ساحل ہے بہ زخمِ موجۂ دریا نمک
داد دیتا ہے مرے زخمِ جگر کی ، واہ واہ !
یاد کرتا ہے مجھے ، دیکھے ہے وہ جس جا نمک
چھوڑ کر جانا تنِ مجروحِ عاشق حیف ہے
دل طلب کرتا ہے زخم اور مانگے ہیں اعضا نمک
غیر کی منت نہ کھینچوں گا پَے توفیرِ درد
زخم ، مثلِ خندۂ قاتل ہے سر تا پا نمک
یاد ہیں غالب، تُجھے وہ دن کہ وجدِ ذوق میں
زخم سے گرتا ، تو میں پلکوں سے چُنتا تھا نمک
 

تیشہ

محفلین
زخم پر چھڑکیں کہاں طفلانِ بے پروا نمک
کیا مزا ہوتا ، اگر پتھر میں بھی ہوتا نمک


سرچ کرکے دیکھتا ہوں شاید غالب کی بھتیجی نے کہیں پوسٹ کیا ہو




کہو تو میں کسی پتھر کو نمک میں لت پت کرکے ، پتھر پے نمک چپکا کر بھیج دوں :worried:
 

تیشہ

محفلین
باجو، میں نے آپ کو کہا تھا کہ آئرن کی کمی کی وجہ سے ایسا ہوتا ہے۔ آپ نے سارا کریڈٹ فہیم اور شگفتہ کو دے دیا۔۔:( :p
مجھے بھی امی کہتی تھیں کہ ڈاکٹر کے پاس جاؤ۔۔چیک کرواؤ۔۔تو جب ڈاکٹر نے آئرن کی گولیاں دیں۔۔کچھ ہی دن میں میری عادت چھوٹ گئی۔
----

زین، شعر کیوں نہیں سنایا؟:(




تم نے ہی بتایا تھا ناں ۔۔ شگفتہ اور فہیم نے تو مجھے کیڑوں سے خوف دلایا تھا ناں ۔۔ تبھی تو میں نے ایک خوفناک کیڑے کی تصویر پرنٹ کرکے چاولوں کے تھیلے کے ساتھ لگائی تھی تاکے جب بھی چاول نکالنے لگوں تو کیڑے نظر آجائے ۔ اور کیڑا دیکھ کر میں باز رہوں :party:
مگر واقعی میں نے نوٹ کیا ہے جب سے میں نے ٹیبلٹس لینی شروع کی (بھلے سستیُ سے کبھی لی کھبی نہ لی ) مگر میری یہ عادت ختم ہوچکی ہے :battingeyelashes: اب میں چاول پکاتی ہوں تو ایسے دیکھتی ہوں انکو بھگوتے وقت کے تم کیا ہو ،کیوں میں چباتی تھی تمھیں :chatterbox:
دو ہفتے ہوئے مناہل کی اپوائنمٹ تھی جی ۔ پی کے اسکے ساتھ میں اندر گئی تو ڈاکٹر کو مجھے دیکھتے ہی خیال آیا کہ اسے میں نے دو مہینے ، تین مہینے سے بلڈ ٹیسٹ لکھکر دیا ہوا ہے یہ چیک کرنے کو کہ بلڈ کی کیا پوزیشن ہے اب ۔؟ تو میں نے لاکر تین مہینے سے ٹی ۔ وی کے اوپر رکھا ہوا تھا کہ کون اب بلڈ نکلوائے پوری بوتل چیک کرتے نکال لیتے ہیں ۔۔ تو ڈاکٹر نے مجھ سے پوچھا آپ کو میں نے بہت عرصہ ہوا بلڈ ٹیسٹ دیا ہوا ہے اسکا کیا ۔؟ میں گبھرا کے بولی پتا نہیں کہاں چلا گیا ہے بلڈ ٹیسٹ جو آپ نے لکھکر دیا ہوا تھا :sad2: :worried: نہیں مل رہا شاید میرے سے مس ہوا ،
ڈاکٹر کا قہقہ نکل آیا یہ سن کے کہ پتا نہیں کہاں چلا گیا ہے بلڈ ٹیسٹ ۔۔۔ سوچ رہا ہوگا اس نے کہاں جانا ہے اسکے پیر تھوڑے ہیں جو چلکر چلا گیا ۔۔ :rollingonthefloor:
 

شمشاد

لائبریرین
کہاں سے ملا؟
پوری عمارے کے رہائشی بلوا لیں، سب کے لیے ایک ہی آملیٹ کافی ہو گا۔
 

طالوت

محفلین
میں سوچ رہا ہوں اسے ابالا جائے ۔۔۔ مگر جانے کتنا وقت لے ۔۔ چھلکا بھی بڑا سخت معلوم ہوتا ہے ۔۔
وسلام
 

طالوت

محفلین
آملیٹ بنا کر کھا لیا ۔۔۔۔۔۔۔۔ ابالنے پر علی راضی نہیں ہوئے ۔۔
چھلکا خاصا سخت اور مٹی کے برتن کی طرح ٹوٹا تھا ۔۔ اور اندرونی جھلی بھی عمدہ قسم کے کاغز جیسی مضبوط اور موٹی تھی ۔۔
وسلام
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top