باجو، میں نے آپ کو کہا تھا کہ آئرن کی کمی کی وجہ سے ایسا ہوتا ہے۔ آپ نے سارا کریڈٹ فہیم اور شگفتہ کو دے دیا۔۔
مجھے بھی امی کہتی تھیں کہ ڈاکٹر کے پاس جاؤ۔۔چیک کرواؤ۔۔تو جب ڈاکٹر نے آئرن کی گولیاں دیں۔۔کچھ ہی دن میں میری عادت چھوٹ گئی۔
----
زین، شعر کیوں نہیں سنایا؟
تم نے ہی بتایا تھا ناں ۔۔ شگفتہ اور فہیم نے تو مجھے کیڑوں سے خوف دلایا تھا ناں ۔۔ تبھی تو میں نے ایک خوفناک کیڑے کی تصویر پرنٹ کرکے چاولوں کے تھیلے کے ساتھ لگائی تھی تاکے جب بھی چاول نکالنے لگوں تو کیڑے نظر آجائے ۔ اور کیڑا دیکھ کر میں باز رہوں
مگر واقعی میں نے نوٹ کیا ہے جب سے میں نے ٹیبلٹس لینی شروع کی (بھلے سستیُ سے کبھی لی کھبی نہ لی ) مگر میری یہ عادت ختم ہوچکی ہے
اب میں چاول پکاتی ہوں تو ایسے دیکھتی ہوں انکو بھگوتے وقت کے تم کیا ہو ،کیوں میں چباتی تھی تمھیں
دو ہفتے ہوئے مناہل کی اپوائنمٹ تھی جی ۔ پی کے اسکے ساتھ میں اندر گئی تو ڈاکٹر کو مجھے دیکھتے ہی خیال آیا کہ اسے میں نے دو مہینے ، تین مہینے سے بلڈ ٹیسٹ لکھکر دیا ہوا ہے یہ چیک کرنے کو کہ بلڈ کی کیا پوزیشن ہے اب ۔؟ تو میں نے لاکر تین مہینے سے ٹی ۔ وی کے اوپر رکھا ہوا تھا کہ کون اب بلڈ نکلوائے پوری بوتل چیک کرتے نکال لیتے ہیں ۔۔ تو ڈاکٹر نے مجھ سے پوچھا آپ کو میں نے بہت عرصہ ہوا بلڈ ٹیسٹ دیا ہوا ہے اسکا کیا ۔؟ میں گبھرا کے بولی پتا نہیں کہاں چلا گیا ہے بلڈ ٹیسٹ جو آپ نے لکھکر دیا ہوا تھا
نہیں مل رہا شاید میرے سے مس ہوا ،
ڈاکٹر کا قہقہ نکل آیا یہ سن کے کہ پتا نہیں کہاں چلا گیا ہے بلڈ ٹیسٹ ۔۔۔ سوچ رہا ہوگا اس نے کہاں جانا ہے اسکے پیر تھوڑے ہیں جو چلکر چلا گیا ۔۔