جاسمن
لائبریرین
ہاہاہاہا۔ہمیں تو لگتا ہے@جاسمن بٹیا کے میاں جی ریلوے میں ہیں
نہیں خلیل بھائی!
زیادہ سفر شادی سے پہلے کے ہیں۔
ہاں سسرالی گاوں میں ایک بار اپنی نندوں کے ساتھ ساگ توڑنے گئی۔ساگ توڑنے کا پہلا تجربہ تھا۔بہت مزہ آیا۔
واپسی پہ پیدل آنا تھا۔جو لڑکا ہمارے کھیتوں پہ کام کرتا ہے،وہ بیل گاڑی میں گھاس لے کے جانے لگا۔میں نے کہا کہ آو آو اس پہ چلیں۔ہم سب اس پہ پاوں لٹکا کے بیٹھ گئے۔گھر آئے۔ایک نند کہتیں کہ اب تمہیں اپنے میاں سے ڈانٹ نہ پڑ جائے۔لیکن شکر نہیں پڑی۔سب گھر والے کہنے لگے کہ گاوں والے ضرور کہیں گے لمبڑاں دی نوں بیل گڈی تے جا ندی پئی سی۔