Muhammad Qader Ali
محفلین
اور جناب کیا الطاف بھائی ہی ڈیسائڈ کر سکتے ہیں۔ کہ قائداعظم کا پاکستان کونسا ہے۔ کیا یہاں اور لوگ نہیں کرسکتے ہیں۔ اور یہ کیا ضروری ہے۔ کہ ملا ہوگا تو وہ ضرور طالب سوچ بھی رکھتا ہوگا۔ اگر کوئی بندہ غلط ہے۔ تو کیا اس سے اسکا سارا خاندان بھی غلط ہو جائے گا؟
بھائیوں ! ضروری نہیں کہ ہر دھاڑی والا طالب ہے۔ اگر کوئی بندہ صیحح دین اسلام کی بات کرتا ہے۔ اور اسکی دھاڑی ہے تو کیا گناہ ہے۔ اور یہ ضروری ہے کہ بس اسکو طالب ہی ثابت کیا جائے۔ ٹھیک ہے کہ طالبان دہشت گردی کرتے ہیں۔ مگر یہاں یہ بھی تو دیکھوں کہ ہمارا دین اسلام کیا کہتا ہے۔ ہمیں ان پر عمل کرنا ہے۔ یہ دنیاوی زندگی تو آخرت کی زندگی کے سامنے کچھ بھی نہیں ہے۔ ہمیں اس زندگی کو کامیاب کرنا چاہیئے۔ کیونکہ وہ ابد تک رہنے والی زندگی ہے۔ باقی بات رہی رزق کی تو رزق ہمیں نہ جماعت اسلامی نے دینا ہے اور نہ ہی ایم کیو ایم نے۔
اسلئے کوشش کریں کہ وہ بات کریں۔ جو ضمیر مانیں کہ ہاں یہی سچ ہے۔ جھوٹی بات کرنا اور پھر اس پر اڑ جانا یہ کوئی بہادری نہیں۔ بلکہ سچ بات کرنا یا کرنے والی کی بات کے ساتھ متفق ہونا یہی ایک اچھے مسلمان کی نشانی ہے۔
یہاں سب کو معلوم ہے ۔ کہ جماعت اسلامی کو کہاں سے فنڈ ملتے ہیں۔ یا پھر ایم کیو ایم کسطرح اپنا فنڈ اکھٹا کرتی ہے۔ کون اپنے مفاد کے لئے دہشت گردی کرواتا ہے۔
بھائی جان
بھینس کے اگے بین بجانا اپنا وقت کو ضایع کرنا ہے
سکھ ، سوامی، یہودی اور روسی نصرانی پادری مسلمانوں زیادہ لمبی ڈاڑھی رکھتے ہیں
آج کل تو ریسلنگ کے بہت سارے ستارے اچھی خاصی ڈاڑھی رکھتے ہیں۔
ملاؤں سے ان کو اتنی نفرت ہے تو نہ جائیں مسجد، نہ پڑھوائیں اپنوں کا جنازہ۔