آپ کا قد، وزن اور عمر!

حسیب

محفلین
آج ایک ڈاکٹر کے دئیے ہوئے کتابچے میں پڑھا کہ اپنا قد سینٹی میٹر میں ماپیں اور اس میں سے 100 منفی کر دیں تو بقایا بچنے والی مقدار آپ کا کلو گرام میں مناسب وزن ہو گا
 
محمد وارث

لائبریرین
ہاں لیکن پسند کی بات ہے گھر میں سب سفید پراٹھے پسند کرتے ہیں.
روٹی، پراٹھا، ڈبل روٹی ہمیشہ براؤن ہی کھانی چاہیے کیونکہ اس براؤن آٹے (یعنی جیسا خود پسوایا ہوتا ہے) میں کئی ایک قسم کی مفید چیزیں ہوتی ہیں لیکن سفید آٹے میں یہ سب کچھ نکال لیا گیا ہوتا ہے۔ براؤن یا قدرتی آٹے میں فائبر (غذائی ریشہ) ہوتا ہے جو انسانی صحت کے لیے انتہائی ضروری ہے اس کے علاوہ کئی ایک قسم کے وٹامنز اور منرل ہوتے ہیں جیسے وٹامن بی، وٹامن ای، مگنیشیم، زنک، کرومیم، فولک ایسڈ وغیرہ یہ سب بھی انتہائی ضروری چیزیں ہیں لیکن سفید آٹے میں ایسا کچھ نہیں ہوتا، جب آٹے کو چھانتے ہیں تو جس حصے میں یہ چیزیں ہوتی ہیں وہ حصہ آٹے میں سے نکل جاتا ہے اور پیچھے سفید آٹا رہ جاتا ہے۔
نصیحت کرنے کی بات اور ہے، خود عمل کرنے کی اور، میں خود سفید روٹی اور سفید آٹا پسند کرتا ہوں :)
 
ربیع م

محفلین
فقال سهل: «ما رأى رسول الله صلى الله عليه وسلم النقي حتى لقي الله عز وجل تعالى»
نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے زندگی میں کبھی چھنے آٹے کی روٹی نہیں دیکھی

نوٹ : پہلے متن غلطی سے دوسری حدیث کا پیسٹ ہو گیا تھا۔
 
مدیر کی آخری تدوین:

اے خان

محفلین
روٹی، پراٹھا، ڈبل روٹی ہمیشہ براؤن ہی کھانی چاہیے کیونکہ اس براؤن آٹے (یعنی جیسا خود پسوایا ہوتا ہے) میں کئی ایک قسم کی مفید چیزیں ہوتی ہیں لیکن سفید آٹے میں یہ سب کچھ نکال لیا گیا ہوتا ہے۔ براؤن یا قدرتی آٹے میں فائبر (غذائی ریشہ) ہوتا ہے جو انسانی صحت کے لیے انتہائی ضروری ہے اس کے علاوہ کئی ایک قسم کے وٹامنز اور منرل ہوتے ہیں جیسے وٹامن بی، وٹامن ای، مگنیشیم، زنک، کرومیم، فولک ایسڈ وغیرہ یہ سب بھی انتہائی ضروری چیزیں ہیں لیکن سفید آٹے میں ایسا کچھ نہیں ہوتا، جب آٹے کو چھانتے ہیں تو جس حصے میں یہ چیزیں ہوتی ہیں وہ حصہ آٹے میں سے نکل جاتا ہے اور پیچھے سفید آٹا رہ جاتا ہے۔
نصیحت کرنے کی بات اور ہے، خود عمل کرنے کی اور، میں خود سفید روٹی اور سفید آٹا پسند کرتا ہوں :)
صبح ناشتے کے علاوہ ہم گھر میں براؤن آٹا ہی استعمال کرتے ہیں. لیکن بات جب صبح پراٹھوں کی آتی ہے تو پھر براؤن آٹے کو کوئی ہاتھ تک نہیں لگاتا.
 
میں خود سفید روٹی اور سفید آٹا پسند کرتا ہوں
جب سے ہمارے گھر میں گندم پسوا کر اسے چھانے بغیر کھانے کا رواج بنا ہے ۔ اس کے بعد مجھے بازاری سفید آٹا کھانے میں کبھی کبھی لذیذ تو لگتا ہے مگر کھانے میں آسان نہیں لگتا، چبانے میں منہ کو زیادہ محنت کرنا پڑتی ہے اور کبھی لگتا ہے کہ روٹی ربڑ نما ہے۔
 
ہادیہ

محفلین
مَا أَكَلَ النَّبِىُّ عليه السلام خُبْزًا مُرَقَّقًا
نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے زندگی میں کبھی چھنے آٹے کی روٹی نہیں کھائی!
بے شک۔۔ میں نے بھی پڑھا تھا اس بارے میں۔
اور جن حضرات نے پرمزاح کی ریٹنگ دی یے انہیں کیا بات مزاح لگی اس بات میں۔۔ اگر علم نہیں تو اپنے علم میں اضافے کے لیے مطالعہ کریں۔ عارف پائی کی تو بات ہی کیا ہے انہیں ہربات ہی پرمزاح لگتی ہے سید صاحب عالم دین صاحب سے ایسی امید نہیں تھی۔ کم از کم یہ تو دیکھیں بات کس ہستی کے بارے میں ہورہی ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بارے میں کوئی غلط بیانی تو نہیں کرے گا۔۔ اللہ ہدایت دے ہم سب کو۔۔۔
 
اس تھریڈ میں کچھ ایسا مینشن نہیں کیا گیا تھا۔۔
کیوں فیمیلز کے قد نہیں ہوتا وزن نہیں ہوتا یا عمر۔۔ بتانا یا نا بتانا اپنی مرضی
یہ تو ٹھیک ہے مگر ۔۔۔۔سوالیہ نشان ہی ڈال سکتا ہوں۔۔۔۔ذوق شوق رکھنے کی حد تو ٹھیک ہے مگر یوں سب کچھ بتانا میرا خیال ہے کوئی اچھا طرز عمل نہیں ہے خاص کر صنف نازک کے لیے۔۔
 
Top