آپ کا محفل میں مثبت انڈکس

فرقان احمد

محفلین
قبل اس کے کل کلاں آوازیں آنے لگیں ۔۔۔ نیرنگ دس نمبری دس نمبری۔۔۔ مجھے بتا دیں کہ یہ ہے کیا چیز؟
آپ کو نیرنگ دس نمبری کوئی کہہ کر تو دیکھے! :) ہم کسی کو نیرنگ دس نمبری کہنے نہ دیں گے۔ اگر کوئی نیرنگ دس نمبری لکھے گا تب بھی ہم احتجاج ریکارڈ کروائیں گے ۔۔۔! یقین جانیے، آپ نیرنگ دس نمبری نہ ہیں، نہ ہیں اور کسی صورت بھی نہ ہیں ۔۔۔!
 

فاخر رضا

محفلین
اللہ پاک ان کی مغفرت فرمائے۔ جنت میں آپ سب کو اکھٹا فرمائے۔ ویسے میرے والد صاحب بھی 50 سے پہلے ہی وفات پا گئے تھے۔ اللہ پاک ان کی بھی مغفرت فرمائے۔ آمین۔
سلام
اس جگہ شاید یہ بات بھلی نہ لگے مگر برداشت نہیں ہو رہا سو لکھ رہا ہوں
اگر کسی کے والد 55 سے پہلے اور والدہ 45 سے پہلے کوچ کرجائیں یا دل یا برین اٹیک کا شکار ہو جائیں تو ایسے اولاد کو اپنا دل، بلڈ پریشر کولیسٹرول، شوگر موٹاپا اور محمد وارث بھائی کے لیے سگرٹ سے بچنا چاہئے
اس مراسلے کو چاہیں تو نظر انداز کرتے ہوئے گفتگو جاری رکھیں
خدا تمام لوگوں کے والدین کا سایہ سلامت رکھے
 
فارمولے پر بہت سے تحفظات ہیں۔
اس لڑی میں بنانے کا مقصد تفریح کے سوا کچھ نہیں!
قطع نظر کمی و گیشی در انڈیکس بمطابق درجہ بندیء مثبت و منفی برائے محفلین مجسم تصویر تجسس و غوطہ زن در بحر حیرت و استعجاب ، تاہم ، بچشم مابدولت لڑیء ہذا فی الوقت محفل کی بارونق ترین لڑی قرار پاتی ہے ، جس کے لیے برادرم عرفان سعید بجا طور پر لائق خراج تحسین ہیں ۔:):)
 
Top