غالباً 2005 کی بات ہے جب میں نے اپنی زندگی کا پہلا موبائل لیا تھا وہ بھی 20 روپے روز کی کمیٹی ڈال کر۔ 2600 روپے مالیت کا نیا موبائل۔ ایل جی کے جی 270۔
اس کے بعد کچھ عرصے میں دل بھر گیا اس موبائل سے تو ہم نے اسے مارکیٹ جا کر دو روسی لڑکوں کو 3000 کا بیچ دیا۔ اور ہاتھ کے ہاتھ نوکیا 6030 لیا۔ ۔ ۔ کیونکہ اسمیں ریڈیو بھی تھا اور جاوا گیمز بھی چلتے تھے :
اسے بھی تین سو روپے اوپر میں بیچ کر ایل جی کا نیا ماڈل کے جی 195 لے لیا:
اس موبائل میں کیمرا بھی تھا اور وہ بھی 2 میگا پکسل۔ اور میموری کارڈ بھی لگتا تھا تو پھر تو ہماری عید ہوگئی۔
لیکن یہ عید اتنی بھی خوشی والی نہ تھی کیوں کہ اس موبائل کو لینے پر ہم کنگلے ہو گئے تھے نا
اور پھر اللہ کی کرنی ایسی ہوئی کہ یہ موبائل روڈ پر ہاتھ سے گرا۔ سامنے سے گاڑی نے کچل دیا۔ اور موبائل چورا چورا ہوگیا
بہر حال۔ اب ہم ٹھنڈے ہو کر بیٹھ گئے۔ کچھ دنوں میں پھر شوق ہوا تو نوکیا این سیونٹی لیا میری زندگی کا سب سے بڑا موبائل آپریٹنگ سسٹم تھا اس وقت:
پہلی بار جو استعمال کیا تو بس پھر تو ہم نے سوچ لیا تھا کہ بھیا دنیا میں شاید اس سے بڑی کوئی ترقی نہیں ہے۔
جو بھی ملتا وہ یہی کہتا کہ موبائل تو بڑا اچھا لیا ہوا ہے
پھر کچھ دن نہ گزرے تھے کہ وائی فائی والا E51 آگیا۔ ہمیں معلوم ہو تو فوراً مارکیٹ پہنچ گئے اور لے کر ہی دم لیا :
اس کے بعد میں نے معلوم نہیں کتنے موبائل فونز رکھے۔ کوئی تعداد متعین کرنا مشکل ہے۔ ایک وقت تین سے چار عدد فونز ہونا اور انہیں پاکیٹ میں رکھ کر سڑکوں پر گھومنا ایک عام بات بن گئی تھی۔ جو جو ذہن میں ہیں وہ لکھ دیتا ہوں۔
N93
E52
E71:
Satio symbian operating system.
omnia i900.
imate ultimate 6150.
Vetu Signature S.
Desire HD
nokia c6
X6-00...32GB
N900 32GB
Nokia N8
Nokia C7.
مزید بھی بہت سارے ہیں۔ جو ذہن میں نہیں آرہے ابھی۔
فی الوقت دو عدد فونز ہیں پہلا:
Nokia 5630
اور دوسرا ایچ ٹی سی سینسیشن 4G:
وما علینا الا البلغ