آپ کا موبائل فون

محمد امین

لائبریرین
ویسے امین بھائی، میں تو چلا کیونکہ ایک تو نیرنگ خیال کے دھاگے کا بیڑا غرق ہو گیا ہے اور دوسرا اپنے مزمل شیخ بسمل بھی چار چار چھے چھے کروڑ کے فونز کا تذکرہ بہت سنجیدہ انداز میں کر رہے تھے اور ان کے کروڑوں بھی داؤ پر لگ گئے ہیں مذاق ہی مذاق میں :laughing:

ترین ترین ترین ترین ترین۔۔۔۔۔شوکت ترین
 
یار فون اوسطاً کتنے عرصہ بعد تبدیل کرنا چاہیے ؟ :thinking:
ہمارا معاملہ تو یہ رہا ہے کہ جب بھائی زبردستی دوسرا فون تھما دیتے تھے تو ہمارا فون بدل جاتا تھا۔ اور جب ہم امریکہ آ گئے اور وہ خود نیا فون ہمیں نہیں دے سکتے تھے تو ہر دفعہ فون پر کہتے رہتے کہ میاں نیا فون خرید لیں۔ باقی تو قصہ یہ ہے کہ جب تک فون اپنے فون ہونے کا حق ادا کرتا رہے تب تک اس کی عزت برقرار رہنی چاہیے۔ :) :) :)
 
عثمان

محفلین

لیکن تھوڑا بہت حق جدت اور جدت لانے والوں کو بھی تو ملنا چاہیے۔ :):):)
 
فاتح

لائبریرین
ہم تو فی الحال ریڈیو والے پر گزارا کر رہے ہیں۔۔۔ جیسے ہی کوئی کیسٹ پلیئر اور وی سی آر والا فون آئے گا بدل لیں گے۔۔
 
محمد امین

لائبریرین
ہم تو فی الحال ریڈیو والے پر گزارا کر رہے ہیں۔۔۔ جیسے ہی کوئی کیسٹ پلیئر اور وی سی آر والا فون آئے گا بدل لیں گے۔۔

لگتا ہے آپ Qmobile کے اشتہارات نہیں دیکھتے۔۔۔۔ "سب کچھ تو ہے اس میں" ۔۔۔۔ "یہ بڑی اسکرین"۔۔۔"یہ بڑے اسپیکر پر بڑا ڈانس"۔۔۔"یہ بڑے تھوبڑے پر بڑا چماٹ"۔۔۔ :laugh:
 
فاتح

لائبریرین
Top