محمد علم اللہ
محفلین
اشتہارات نے عصر جدید میں انسانوں کو کئی نئی قدروں سے روشناس کرایا ہے ۔عوام کے عادات و اطوار پر اثر پذیر اشتہارات نے نظریات اور خیالات کی دنیا میں بھی انقلاب برپا کیا ہے ۔صحیح معنوں میں اشتہارات نے انسانی زندگی ہی بدل کر رکھ دی ہے ۔بعض لوگ اشتہار کو تفریح کا بہترین ذریعہ سمجھتے ہیں تو بعض چاپلوسی اور پروپیگنڈہ کا ذریعہ ۔زبان کی شوخی سے حظ اٹھانے والے لوگ اشتہارات کے مطالعہ کو اپنی عادت بنا لیتے ہیں ۔اشتہارات میں خبروں کے مقابلہ میں خوبصورت عبارت ہوتی ہے ۔کم الفاظ میں زیادہ باتیں کہنے کا سلیقہ بھی اس کے ذریعہ سیکھا جا سکتا ہے ۔ یہ دھاگہ اسی لئے شروع کیا جا رہا ہے ۔آپ اپنی پسند اور ناپسند اشتہار ڈالئے اور اس پر گفتگو بھی کیجئے ۔